تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَنڈی" کے متعقلہ نتائج

مَنڈی

۱۔ (i) بڑا بازار جس میں ہر متعلقہ شے اور ہر جنس کی اشیاء بہ افراط آکر جمع ہو اور لوگ خرید کر دوسرے بازاروں میں بیچنے کے لیے لے جائیں ، تھوک کا بازار ۔

مَنڈیمَس

وہ حکم جو عدالت عالیہ کی جانب سے تحت کی عدالت کے نام صادر ہوتا ہے

مَنڈیانا

چاولوں کی پیچ یا نشاستہ سے کپڑے یا کاغذ کو کرخت بنا کر صفائی کرنا، کلف دینا، مانڈی لگانا، بالوں کو سیاہ کرنا

مَنڈی لگنا

منڈی میں کاروبار شروع اور جاری رہنا، منڈی کا کاروبار شروع ہونا، بازار لگنا

مَنڈی لگانا

منڈی قائم کرنا

مَنڈی کی مَنڈی

پوری منڈی ، تمام بازار ، کل بازار ۔

مَنڈی بِگڑنا

کسی جنس کی نکاسی پر برا اثر پڑنا ، بھاؤ کا خاطر خواہ نہ رہنا ، مقبولیت میں کمی آنا ۔

مَچْھلی مَنڈی

رک : مچھلی بازار ۔

نِیلام مَنڈی

وہ بڑا بازار جہاں نیلام کی اشیا (عموماً استعمال شدہ) فروخت ہوتی ہوں ، نیلامی کی جگہ ۔

ناج کی مَنڈی

وہ جگہ جہاں غلہ فروخت ہوتا ہے، غلہ منڈی، اناج کی منڈی

اَناج کی مَنڈی

اناج کا بڑا بازار، وہ بڑا بازار جہاں اناج تھوک میں بیچے اور خریدے جاتے ہیں

کالی مَن٘ڈی

چور بازاری کرنے والوں کا بازار، خفیہ لین دین ، ناجائز کاروبار کا بازار یا حلقہ .

رانڈ نَپُوتی کَرنا کے گَھر مَنڈی ، عاشِقوں کے گَھر کَڑاکا

(عو) رن٘ڈی یا معشوقہ کے گھر حلوے مان٘ڈے ، اور ان پر پیسا نچاور کرنے والوں کے گھر فاقہ .

غَلَّہ مَن٘ڈی

وہ جگہ جہاں اناج لا کر فروخت کیا جاتا ہے، اناج کی منڈی یا بازار

اردو، انگلش اور ہندی میں مَنڈی کے معانیدیکھیے

مَنڈی

manDiiमंडी

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: معماری

مَنڈی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ۱۔ (i) بڑا بازار جس میں ہر متعلقہ شے اور ہر جنس کی اشیاء بہ افراط آکر جمع ہو اور لوگ خرید کر دوسرے بازاروں میں بیچنے کے لیے لے جائیں ، تھوک کا بازار ۔
  • (ii) بڑا تجارتی مرکز ؛ بڑی دکان جس میں مختلف اشیاء و اجناس فروخت کے لیے رکھی گئی ہوں (Emporium)
  • (iii) بڑا میلا جہاں گائے گھوڑے وغیرہ بکنے یا نمائش کے لیے لائے جائیں ؛ وہ چھوٹے گانو جو غلہ جمع کرنے اور دساور کو بھیجنے کے لیے بنائے جاتے ہیں ؛ دکان یا گودام ؛ غلہ بیچنے کی وہ دکان جس سے متصل ایک گودام ہوتا ہے
  • ۲۔ (معماری) چبوترے کی طرح کا سانچہ جس میں اینٹوں کو تہہ در تہہ رکھ کر سکھایا جات ہے ، چٹا (Stack) ۔
  • ۳۔ غلہ ناپنے کے ایک پیمانے کا نام ۔
  • ۴۔ (کنا یۃ ً) آماجگاہ ، مرکز ، جہاں کثرت سے کوئی چیز پائی جائے ۔
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of manDii

Noun, Feminine

मंडी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • बाज़ार, विपणि, वह बहुत बड़ा विक्रय स्थल जहाँ थोक माल बेचने की बहुत सी दुकानें हों, थोक बिक्री का बाज़ार, सब्ज़ी मंडी, बड़ा बाज़ार, बड़ा मेला जहां गाय घोड़े वग़ैरा बिकने या नुमाइश के लिए लाए जाए

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَنڈی)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَنڈی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words