تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَہلُوک" کے متعقلہ نتائج

مَہلُوک

جو ہلاک کر دیا گیا، جس کا قتل کر دیا گیا ہو، ہلاک شدہ، مقتول

اردو، انگلش اور ہندی میں مَہلُوک کے معانیدیکھیے

مَہلُوک

mahluukमहलूक

اصل: عربی

وزن : 221

اشتقاق: هَلَكَ

  • Roman
  • Urdu

مَہلُوک کے اردو معانی

صفت

  • جو ہلاک کر دیا گیا، جس کا قتل کر دیا گیا ہو، ہلاک شدہ، مقتول

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

مَحْلُوق

استرے سے مونڈا ہوا ، جس کی حجامت استرے سے ہوئی ہو ، بال منڈا ہوا ؛ حلق کرایا گیا

Urdu meaning of mahluuk

  • Roman
  • Urdu

  • jo halaak kar diyaa gayaa, jis ka qatal kar diyaa gayaa ho, halaak shuudaa, maqtuul

English meaning of mahluuk

Adjective

महलूक के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जो हलाक कर दिया गया, मरा गया, वध किया गया, क़त्ल किया गया

مَہلُوک سے متعلق دلچسپ معلومات

مہلوک ’’وہ جو ہلاک کیا گیا/ہوا، ہلاک کئے گئے/ہلاک ہوئے‘‘ کے معنی میں یہ لفظ بعض اخباروں نے رائج کرنا چاہا ہے، لیکن اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ اردو میں لفظ ’’ہلاک‘‘ ہی فاعلی اور مفعولی معنی دیتا ہے۔ ’’مہلوک‘‘ غیرضروری اور موضوعی لفظ ہے۔ ’’مہلوکہ‘‘ اس سے بھی زیادہ قبیح اور بد صورت ہے۔ اگرعربی بگھارنے کا بہت جی چا ہے تو’’مستہلک‘‘ کہیئے، ورنہ ’’ہلاک‘‘ بہت کافی ہے: غلط: زلزلے میں ہزاروں مہلوک ہوئے۔ صحیح:۔۔۔ ہلاک ہوئے۔ صحیح لیکن نا مناسب:۔۔۔ مستہلک ہوئے۔ غلط: مہلوکین کی تعداد کا پتہ نہ چل سکا۔ مناسب اور صحیح: ہلاک ہونے والوں ۔۔۔ صحیح لیکن نا مناسب: مستہلکین۔۔۔ غلط اور قبیح: حادثے میں ایک عورت کی موت ہوگئی، مہلوکہ کا نام نہ معلوم ہوسکا۔ صحیح لیکن نامناسب:۔۔۔ مستہلکہ کا نام۔۔۔ مناسب اور صحیح:۔۔۔ مرنے والی کا نام ۔۔۔ اسی طرح، ’’ہلاک‘‘ میں ’’مارنا، مارا جانا‘‘ کے معنی خود موجود ہیں، میر ؎ کرتا نہیں قصور ہمارے ہلاک میں یا رب یہ آسمان بھی مل جائے خاک میں بعض لوگوں نے’’ہلاکت‘‘ ایک غیر ضروری لفظ بنالیا ہے۔ یہ ابھی ہرجگہ رائج نہیں ہوا ہے، اگر ترک ہو سکے تو بہترہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

مَہلُوک

جو ہلاک کر دیا گیا، جس کا قتل کر دیا گیا ہو، ہلاک شدہ، مقتول

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَہلُوک)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَہلُوک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone