تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَعْصُوم" کے متعقلہ نتائج

مَعْصُوم

محفوظ کیا ہوا، باز رکھا ہوا

مَعْصُومَہ

عصمت والی، پاک دامن، پاکیزہ، (مجازاً) حضرت امام حسینؓ کی چھوٹی صاحبزادی سکینہؓ

مَعْصُومانَہ

معصوموں کا سا، پاک و پاکیزہ، سیدھا سادا، بے ساختہ، جس میں بناوٹ نہ ہو

مَعْصُوم تَرِین

نہایت معصوم؛ (مجازاً) بہت پاکیزہ ۔

مَعْصُوم صِفَت

بے گناہ، نیک مزاج

مَعْصُومِین

بہت سے معصوم ؛ گناہوں سے پاک لوگ

مَعْصُومات

معصومہ (رک) کی جمع ؛ پاک باز عورتیں ۔

مَعْصُوم کُشی

بے گناہ کو مار ڈالنا ، بے قصور کو سزا دینا ۔

مَعْصُوم نِگاہی

سادگی سے دیکھنے کا عمل ، پاک نظر ہونا ۔

مَعْصُومِیَت

بھولا پن، لڑکپن، بچپنا

مَعْصُوم عَنِ الْخَطا

بے گناہ، جس نے جرم نہ کیا ہو، خطاؤں سے پاک، گناہوں سے معریٰ (کسی بزرگ ہستی کے لیے مستعمل)

مَعْصُومَہ قُم

حضرت امام موسیٰ کاظم ؓ کی صاحبزادی اور امام رضا ؓکی بہن فاطمہؓ ۔

مَعْصُومِیَت بَھرا

معصومانہ ، بھولپن والا ، سیدھا سادہ ۔

مَعْصُومانَہ شَرارَت

اچھی شرارت جس سے کسی کو تکلیف نہ ہو ۔

مَعْصُومانَہ سَوال

سوال جو معصومیت سے کیا جائے ، سادگی سے پوچھنے والی بات ۔

مَعْصُومانَہ کَیفِیَّت

معصومیت ، سادگی ، بھولپن ۔

مَعْصُومانَہ خواہش

سادگی سے کی جانے والی ،خواہش ۔

مَعْصُومانَہ اَنْداز

سادگی کی روش، بھولاپن کا رویہ

مَعْصُومِ پَنْجُمِیں

پانچویں معصوم ؛ پنجتن ِپاک میں سے ایک معصوم ؛ مراد : حضرت امام حسین ؓ۔

چَودَہ مَعْصُوم

(اثنا عشری) چودہ پاک ہستیاں یعنی حضرت محمدؐ، حضرت فاطمہ زہراؓ، حضرت علی کرم، حضرت امام حسنؓ، حضرت امام حسینؓ، حضرت امام زین العابدینؓ، حضرت امام محمد باقرؓ، حضرت امام جعفر صادقؓ، حضرت امام موسیٰ کاظمؓ، حضرت امام علی رضاؓ، حضرت امام محمد تقیؓ، حضرت امام علی نقیؓ، حضرت امام حسن عسکریؓ اور حضرت امام مہدی آخرالزماںؓ

غَیر مَعْصُوم

چَودْھویں مَعْصُوم

حضرت امام مہدیؓ

بُتِ مَعْصُوم

پَیْکَرِ مَعْصُوم

بَرْگِ مَعْصُوم

معصوم پتّا

اَدائے مَعْصُوم

اَصْغَرِ مَعْصُوم

چَہار دَہ مَعْصُوم

رک : چودہ معصوم / معصومین.

عَجَب مَعْصُوم ہیں

(طنزاً) بہت احمق ہیں، نادان ہیں

اَسّی بَرَس کا جَھڈُّو نام مِیاں مَعْصُوم

بوڑھا ہو گیا ارو بچوں کی سی حرکتیں کرتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں مَعْصُوم کے معانیدیکھیے

مَعْصُوم

maa'suumमा'सूम

اصل: عربی

وزن : 221

جمع: مَعْصُومِین

اشتقاق: عَصَمَ

مَعْصُوم کے اردو معانی

صفت

  • محفوظ کیا ہوا، باز رکھا ہوا
  • بھولا بھالا، سیدھا سادہ
  • بے گناہ، بے قصور، پاک دامن، پاک، صاف،
  • قابل رحم

اسم، مذکر

  • ننھا بچہ، کم سن بچہ نیز یتیم بچہ
  • شہدائے کربلا، خصوصاً حضرت امام حسینؓ کے چھوٹے فرزند علی اصغرؓ
  • معصوم انسان

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

ماثُوم

گناہ گار.

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of maa'suum

Noun, Masculine

  • child, especially an orphan
  • innocent person

मा'सूम के हिंदी अर्थ

विशेषण

संज्ञा, पुल्लिंग

  • अबोध बच्चा, नन्हा बच्चा, कमसिन बच्चा, बहुत छोटा बच्चा
  • निर्दोष व्यक्ति

مَعْصُوم کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَعْصُوم)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَعْصُوم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words