تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لال بُجَھکّڑ" کے متعقلہ نتائج

لال بُجَھکّڑ

ایک فرضی عقل مند کا نام جو بے وقوفوں کی ہر ایک بات کا خلاف عقل جواب دے کر اپنے آپ کے عاقل، یگانہ اور فرازنہ کہا کرتا تھا، مورکھ ہر ایک مشکل بات کو اسی سے پوچھنے جاتے تھے

اردو، انگلش اور ہندی میں لال بُجَھکّڑ کے معانیدیکھیے

لال بُجَھکّڑ

laal-bujhakka.Dलाल-बुझक्कड़

اصل: ہندی

وزن : 21122

موضوعات: طنزاً

لال بُجَھکّڑ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ایک فرضی عقل مند کا نام جو بے وقوفوں کی ہر ایک بات کا خلاف عقل جواب دے کر اپنے آپ کے عاقل، یگانہ اور فرازنہ کہا کرتا تھا، مورکھ ہر ایک مشکل بات کو اسی سے پوچھنے جاتے تھے
  • (طنزاً) اعلٰی درجہ کا بے وقوف، وہ احمق جسے اپنی عقل پر بڑا گھمنڈ ہو

English meaning of laal-bujhakka.D

Noun, Masculine

  • wiseacre

लाल-बुझक्कड़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • ऐसा मूर्ख व्यक्ति जो वास्तव में जानता तो कुछ भी न हो, फिर भी अटकल-पच्चू और ऊट-पटांग अणुमान लगाकर दुरूह बातों का कारण तथा समस्याओं का समाधान करने में न चुकता हो, वह मूर्ख जो अगम्य बातों को समझने का दावा करता हो
  • (व्यंगात्मक) उच्च कोटि का बेवक़ूफ़, वो मूर्ख जिसे अपनी बुद्धिमत्ता पर बड़ा गर्व हो

لال بُجَھکّڑ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہمارے جانے پہچانے لال بجھکڑ ہندوستانی لوک کہانیوں سے نکل کر اب الکٹرونک میڈیا میں نئے نئے روپ میں نظر آتے ہیں۔ لیکن یہ کون تھے، کب پیدا ہوئے اور کہاں پیدا ہوئے اس کا کوئ پتا نہیں۔ لیکن یہ ضرور ہے کہ غیر ممالک کے سیاحوں اور مسافروں کے روزنامچوں سے پتا چلتا ہے کہ ڈیڑھ سو سال پہلے بھی شمالی ہند کا بچہ بچہ ان کے نام سے واقف تھا۔ حیدر آباد کے مزاح نگار مرزا عصمت اللہ بیگ (1898 _1954) نے بچوں کی کتاب 'دادا لال بجھکڑ' میں اس دلچسپ کردار کا حلیہ اور کارٹون نما ڈرائنگ پیش کی ہے۔ بھاری جسم، لال رنگ کے بال اور داڑھی، یک چشم یعنی کانے، گھٹنوں تک لمبا کرتا، نیلے رنگ کا تہمد، پاوؑں میں دھوڑی کا جوتا، سر پر جاڑوں میں کنٹوپ، گرمیوں میں بورئے ے کی ٹوپی اور ہاتھ میں ایک دوشاخہ۔ یہ تھے لال بجھکڑ، سب کے ہمدرد، عقل کل، پہیلیاں بوجھتے، گیان بانٹتے ہوئے۔ ایک گاوؑں میں جہاں پہلی بار لوگ ہاتھی کے پاوؑں کے نشان دیکھ کر حیران تھے، تو لال بھجکڑ نے لوگوں کو کچھ اس طرح سمجھایا۔ 'پاوں میں چکی باندھ کر ہرنا( ہرن) کودا ہوئے'۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لال بُجَھکّڑ)

نام

ای-میل

تبصرہ

لال بُجَھکّڑ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone