تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لاچار" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں لاچار کے معانیدیکھیے
لاچار کے اردو معانی
صفت
- جس کے پاس چارۂ کار نہ ہو، بے بس، مجبور، ناچار
- جو کسی معذوری کے باعث کچھ کے لیے مجبور ہو، اپاہج ، معذور
فعل متعلق
- مجبوراً، ہار مان کر، بے بس ہو کر
شعر
اتنی تو مجھ کو سیر چمن کی ہوس نہ تھی
پر دل کی بیکلی سے میں لاچار ہو گیا
نہ آیا کر کے وعدہ وصل کا اقرار تھا کیا تھا
کسی کے بس میں تھا مجبور تھا لاچار تھا کیا تھا
موت نے کر دیا لاچار وگرنہ انساں
ہے وہ خودبیں کہ خدا کا بھی نہ قائل ہوتا
English meaning of laachaar
Adjective
- helpless, destitute, having no remedy, powerless
- disabled, incapacitated
Adverb
- of necessity, inevitably, perforce
लाचार के हिंदी अर्थ
لاچار کے مرکب الفاظ
لاچار سے متعلق دلچسپ معلومات
لاچار بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جس طرح ’’لا پروا‘‘ غلط ہے اسی طرح ’’لا چار‘‘ بھی غلط ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں لفظ اردو کے ہیں، ان کو عربی یا فارسی قاعدے سے جانچنا غلط ہے۔ یہ درست کہ ’’لا‘‘ عربی ہے اور’’چار‘‘ دیسی، لہٰذا عربی کی رو سے’’لاچار‘‘ درست نہیں، لیکن ہماری بحث اردو سے ہے، عربی سے نہیں۔ ملحوظ رہے کہ ’’ناچار‘‘ بھی درست ہے۔ لیکن آج کل ’’لا چار/لاچاری‘‘ زیادہ رائج معلوم ہوتے ہیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (لاچار)
لاچار
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔