تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کِیوں بے" کے متعقلہ نتائج

کِیُوں

کس لیے، کس واسطے

کیوں کہ

اس لیے ، اس طرح پر ، اس واسطے ، اس وجہ سے ، کیوں کر ، کیوں.

کِیُوں نَہ ہو

شاباش، کیا کہنا، بے شک، ضرور، واہ واہ، ایسا ضرور ہو

کِیونکَر

کیسے، کس وجہ سے، کس بنا پر، کس لیے، کس دلیل سے

کیونکہ

اس لیے کہ، اس سبب سے کہ

کیوں صاحب نہ کہوگے

ہم نے ایسا کام کیا کہ آفرین چاہئے، فخریہ کہتے ہیں

کِیُوںْکَر رِی تُو اُتْری پار، کِیوںْکَر رِی تُو چالی بات، کیوںْکَر رِی تُو نے یہ گھر جانا، کِیُوںْکَر رِی تُو نے مُجھے پہچانا

عورتوں کے بہت باتیں کرنے پر طنز ہے کہ کوئی مہمان آئے تو بجائے خاطر تواضع کرنے کے سوالوں کی بوچھاڑ کر دیتی ہیں

کیوں جاتا ہے

کس کام کے لئے جاتا ہے

کِیُوں ہَتّیا دیتا ہے

کیوں گناہگار کرتا ہے .

کِیُوں واہی ہُوا ہے

کیوں دماغ خراب ہوا ہے .

پُوت سَپُوت تو کیوں سَنْچے

اگر بیٹا اچھا ہے تو اس کے لیے روپیہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر برا ہے تو بھی ضرورت نہیں

مُوئی کِیوں کہ سانْس نَہ آیا

جب سانس ہی نہ چلے تو سوائے موت کے اور کون سی صورت ہے

آپ نے کیْوں تَکْلِیف کی

کسی بے تکلف دوست یا عزیز کے بہت دن میں صورت دکھانے کے موقع پر شکایۃً مستعمل

آتے جاتے میں نہ پھنسی تو کیوں پھنسارے کوے

جہاں کوئی عقلمند شخص کسی معاملہ میں پھنس جائے، اور معمولی بچ جائے تو کہتے ہیں

سَخِی سے راہ نَہیں سُوم سے کیوں توڑیے

اگر اچھے سے ملاقات نہیں تو برے سے مخالفت نہیں کچھ تو فائدہ ہو ہی رہے گا

جسے کھانے کو ملے یوں، وہ کمانے کو جائے کیوں

جسے بغیر محنت سب کچھ ملے اسے مشقت کرنے کی کیا ضرورت ہے

جس کا آنڈو بِکے وہ بَدِھیا کیوں کرے

جس کا کام ہو رہا ہو وہ اس کے لئے بے فائدہ کیوں کوشش کرے

مانس کے ساتھ ہاتھ پاؤں مانس کی سی کایا، چار مہینے برکھا بیتی چھپر کیوں نہیں چھایا

یہ وہ دوہرہ ہے جو بئے نے بندر سے کہہ کر اپنا گھوسلا برباد کرایا تھا

یَہی بَھروسا ٹِھیک ہے کہ داتا دے تو لُوں، اَوروں کا کر آسرا جی تَرساوے کیوں

کسی سے امید نہیں رکھنی چاہیے، خدا پر بھروسا کرنا چاہیے، خدا پر آسرا کرنا چاہیے

قِسمَت نَہ دے یاری تو کیوں کَر کَرے فَوجداری

اگر قسمت ساتھ نہ دے تو حکومت نہیں ملتی

کرنی کرے تو کیوں کرے اور کر کے پچھتائے، پیڑ بوئے ببول کے تو آم کہاں سے کھائے

جو بات کرنی چاہو کرو ڈرو نہیں اور کر کے پھر پچھتانا نہیں چاہیے

جڑ کو پکڑو، شاخوں کو کیوں پکڑتے ہو

اصل معاملے کو دیکھو فضول باتوں میں کیوں پڑتے ہو

لیپ بہو دیوالی آئی پوت بہو دیوالی آئی، چھید چھدالی ماتھے ماری کیوں ساسو یہی دیوالی تھی

یہ ان ساسوں پر طنز ہے جو اپنی بہوؤں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتیں

اردو، انگلش اور ہندی میں کِیوں بے کے معانیدیکھیے

کِیوں بے

kyo.n beक्यों बे

کِیوں بے کے اردو معانی

  • تنبیہہ و تحقیر کے لئے تخاطب کے موقع پر مستعمل، کمتر درجے کے آدمی کی ندا کا جواب بھی ہوتا ہے، بے تکلّف دوستوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے اور اگر کوئی کام قول کے مطابق ہوجائے تو کہتے ہیں

English meaning of kyo.n be

  • why man

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کِیوں بے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کِیوں بے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone