تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُھلی کُھلی" کے متعقلہ نتائج

کُھلی کُھلی

غیر مبہم، واضح ، صاف صاف، بالکل واضح.

کُھلی کُھلی کَہْنا

صاف صاف کہنا، بلاجھجک کہنا، لگی لپٹی نہ رکھنا ، کھل کراظہار کرنا، وضاحت سے بیان کرنا.

کُھلی کُھلی سُننا

صاف صاف سُننا؛ برملا سُننا.

کُھلی

۔(ھ) مونث۔ دیکھو کھل۔

کُھلی کَہْنا

صاف کہنا، برملا کہنا، کُھل کر اظہارِ خیال کرنا.

کُھلی گُمْراہی

واضح بے راہ روی، بیّن غلط روی.

کُھلی کَچَہْری

رک: کُھلی عدالت.

کُھلی ہَوا

قدرتی ہوا، گرد و غبارسے پاک فضا.

کُھلی عَدالَت

ایسی عدالت جو بند کمرے میں یا خفیہ طور پر سماعت نہ کرے

آنکھ کُھلی کی کُھلی رَہ جانا

سکتے یا انتظار کی حالت میں دم نکل جانا

کُھلی شَہادَت

واضح ثبوت، سَچّی گواہی، کُھلی سند.

کُھلی مَعْذِرَت

ایسی معذرت جو سب کے سامنے یا علی الاعلان کی جائے، بالاعلان معذرت خواہی.

کُھلی سَماعَت

رک: کُھلی عدالت، بند کمرے کی سماعت کے برعکس.

زَبان کُھلی کی کُھلی رَہ گَئی

یعنی اسی حالت میں دم نِکل گیا

کُھلی دَعْوَت

صلائے عام، عام دعوت(کسی مسئلے پر اظہارِخیال کے لیے)

آنکھیں کُھلی کی کُھلی رَہ جانا

سکتے یا انتظار کی حالت میں دم نکل جانا

کُھلی سورٹھ کَہْنا

سب کو سُناکر کہنا، علی الاعلان کہنا

مُٹّھی کُھلی ہونا

مانگنا، سوال کرنا، بھرم باقی نہ رہنا

آنکھیں کُھلی ہونا

زندہ و سلامت ہونا.

کُھلی آنکھوں

جاگتی آنکھ، آنکھ لگے بغیر، جاگتی حالت میں ، جاگتے ہوئے.

کُھلی بات

واضح اور صاف بات، سچّی اور کھری بات، روشن دلیل.

سَر کُھلی

تیراک کا بلندی سے کودتے وقت اپنے ہاتھوں کو دوںوں طرف پھیلائے رکھنا تاکہ ڈبکی نہ لگے اور سر پانی کے باہر نکلا رہے.

کُھلا کُھلی

علانیہ ، برملا ، واضع طور پر ، کھلّم کھلّا ، درّانہ ، بے باکی ، بے باکی سے ، بغیر پس و پیش کے.

کُھلی دُھوپ

نِکھری ہوئی دھوپ، دھوپ جو بغیر کسی رکاوٹ ہو.

کُھلی اُڑْنا

کُھلی حَقِیقَت

سچّی حقیقت، واضح سچّائی.

کُھلی فَضا

گرد و غبار سے پاک فضا، خوشگوار قدرتی فضا.

کُھلی زَنْجِیر

(کیمیا) ایسا سلسلہ جس میں اجزا ایک دوسرے سے برابر برابر ترتیب سے ہوں اور ان کے سرے آپس میں ملتے ہوں، گچھّا .

کُھلی نِشانِیاں

واضح اور سچّی دلیلیں؛ مراد: آیات قرآنی و مظاہر قدرت وغیرہ.

کُھلی کِتاب

(مجازاً) ایسے حالات جو سب کے سامنے ہوں؛ واقعات جو کسی سے پوشیدہ نہ ہوں؛ مراد: ہر طرح واضح، نمایاں، ظاہر اور عیاں صفحات.

کُھلی چَھت

ایسی چھت جس پر کوئی سائبان نہ ہو.

کُھلی چُھوٹ

حد سے زیادہ آزادی، مکمل آزادی.

کُھلی چُھٹّی

کُھلی چُھوٹ

نَنگی کُھلی

وہ عورت جس کا لباس کہیں سے سرک گیا ہو ، بے پردگی کی حالت ۔

کُھلی نَنگی

عریاں ، عشقیہ جذبات و واردات پر مبنی.

کُھلی بَغاوَت

کُھلّم کُھلّا بغاوت یا حکم عدولی، علانیہ بغاوت

کُھلی سَڑَک

شاہراہ، بڑی، وسیع، چوڑی سڑک، شارع عام.

کُھلی گاڑی

وہ گاڑی جس پر دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے لیے چھت یا ٹوپ نہ ہو، کُھلی کار.

کُھلی چَھتْری

(حیاتیات) کھلا چھتاؤ، چھتر نُما پھول.

کُھلی چِٹّھی

کھلا خط

کُھلی دَلِیل

روشن دلیل، واضح ثبوت، ٹھوس ثبوت.

کُھلی ڈَھکی

ظاہری اور پوشیدہ ، ظاہر و باطن؛ مراد: کلی کیفیت،پوری صورت حال.

کُھلی پابَنْد

(کُشتی) ایک دانوْ ، پابند کی ایک قسم.

کُھلی سَنَد

واضح نشانیاں، واضح دلیل، بین ثبوت.

کُھلی دَلی

چھیڑ چھاڑ، کُشتم کُشتا.

کُھلی ٹَٹّی

ظاہری آڑ، دکھاوا، نمائش.

کُھلی رِکابی

خالی پلیٹ؛ کشکول یا جھولی جو سوال کا مظہر ہوتی ہے، (مجازاً) دستِ سوال.

کُھلی ڈُلی

رک: کُھلا ڈُلا جس کی یہ تانیث ہے.

کُھلی کار

کُھلی گاڑی ، بغیر چھت کی کار.

کُھلی آنت

(نباتیات) بڑی آنت، فقاری جانداروں کے نظام انہضام کا ایک حصہ

کُھلی جارْحِیَت

صریح چڑھائی یا صف آرائی، علانیہ محاذ آرائی ؛ باقاعدہ نبرد آزمائی.

اَدْھ کُھلی

ادھ کھلا کی تانیث، آدھا کھلا ہوا، تھوڑا کھلا ہوا

کُھلی مارْکِیٹ

(تجارت) عام بازار جہاں اشیاء کی خرید و فروخت اور قیمتوں کی کمی بیشی پر کوئی پابندی نہ ہو اور مقابلے کا رجحان زیادہ ہو؛ کُھلا بازار.

آنکھیں کُھلی رَہ گَئیں

سکتے یا انتظار کی حالت میں دم نکل جانا

آج زَبان کُھلی ہے کَل بَنْد ہے

زندگی کا اعتبار نہیں ابھی بھلے چنگے تھے اور ابھی چل بسے (عبرت دلانے، زندگی پر بھروسا نہ کرنےاور اور صداقت و ایمانداری کا یقین دلانے کے محل پر مستعمل)

کُھلی آنکھ سے

اپنی آنکھوں سے ، بچشمِ خود، بیداری میں خواب میں نہیں (حیرت کے موقع پر بولتے ہیں).

کُھلی کَمَر کا

خُفیہ پولیس کا مخبر، جاسوس، وہ کانسٹیبل جووردی کے بجائے عام لباس پہن کر مجرم کا سراغ لگائے

کُھلا کُھلی کَرْنا

علانیہ کرنا ، بے باکی سے یا درّانہ کوئی کام کرنا.

کُھلی چُھٹّی مِلْنا

کُلّی آزادی حاصل ہونا، ہر طرح آزاد ہونا، پوری آزادی ملنا.

سَر کُھلی سِیدھی

(تیراکی) تیراک کا کسی بلندی سے کھڑے قد پانی میں کود کر ڈبکی لگانا.

اردو، انگلش اور ہندی میں کُھلی کُھلی کے معانیدیکھیے

کُھلی کُھلی

khulii-khuliiखुली-खुली

کُھلی کُھلی کے اردو معانی

صفت

  • غیر مبہم، واضح ، صاف صاف، بالکل واضح.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کُھلی کُھلی)

نام

ای-میل

تبصرہ

کُھلی کُھلی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words