تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُھل جانا" کے متعقلہ نتائج

کُھل جانا

کُھلنا، پھٹ جانا، چرجانا، الگ الگ ہوجانا، قلعی کھل جانا، حقیقت واضع ہوجانا

ہاتھ کُھل جانا

فیاض ہونا ، سخی ہونا ، خرچ کرنا

بَہرَہ کُھل جانا

قسمت کھلنا، نصیبہ جاگنا

سِینَہ کُھل جانا

سینہ پر سے کپڑا ہٹ جانا

مَسْئَلَہ کُھل جانا

مسئلہ حل ہوجانا، بات صاف ہوجانا، معاملے کی پیچیدگی دور ہوجانا

نَصِیبَہ کُھل جانا

نصیب کھل جانا ، قسمت جاگنا ۔

ہَرْوا کُھل جانا

۔باطن کی آنکھیں کھل جانا۔ہمت بڑھ جانا۔ بہرا کھل جانا۔(محصنات) اس کی دل کی اُمنگ بڑھتی چلی اور ہر وا کھلتا گیا۔

ہَرَدا کُھل جانا

دل کی بات یا احساسا ت ظاہر ہونا

ہِیاو کُھل جانا

دل کا ڈر جاتا رہنا ، جھجک مٹنا ، حوصلہ ہونا ، نڈر ہو جانا

لِفافَہ کُھل جانا

۔(کنایۃً) راز فاش ہوجانا۔ پوشیدہ عیب ظاہر ہوجانا۔ ؎

روزَہ کُھل جانا

روزہ افطار ہونا

فِقْرَہ کُھل جانا

چالاکی ظاہر ہو جانا.

مِینہ کُھل جانا

بارش رک جانا ، بارش بند ہوجانا ۔

مُلَمَّع کُھل جانا

۔نمائشی کارروائی کا حال کھل جانا۔؎

دَروازَہ کُھل جانا

کسی چیز کا راہ پا جانا ، کسی امر کا شروع ہو جانا.

گِرَہ کا کُھل جانا

ذاتی نقصان ہونا ، بلّے سے جانا ، جیب سے نکلنا ، ڈب سے نکلنا ، گان٘ٹھ کا جانا.

عَیب و ہُنَر کُھل جانا

نقص و کمال کا واضح ہو جانا، اچھائی برائی ظاہر ہونا

قَدْرِ عافِیَت کُھل جانا

تکلیف کے بعد راحت کا احساس ہونا ، سخت حیرانی اور پریشانی کو دفعتاً سامنا ہوجانا .

چَودَہ طَبَق کے پَرْدے کُھل جانا

چودہ طبق روشن ہونا

پَر کُھل جانا

بن٘دھے ہوئے پروں کی بندش کھل جانا ؛ آزاد ہو جانا.

بات کُھل جانا

کوئی مخفی بات یا معاملہ مشہور یا آؤٹ ہوجانا، باہر آجانا، سب کو پتہ چل جانا

خَبَر کُھل جانا

اِطّلاع عام ہوجانا ، خبر مِل جانا .

گلا کُھل جانا

پڑی ہوئی یا بیٹھی ہوئی آواز کا صاف ہو جانا، گلا ٹھیک ہو جانا

حال کُھل جانا

۔۱۔آگاہی ہوجانا۔ بھید ظاہر ہوجانا۔ ۲۔حقیقت کھل جانا۔ قلعی کھل جانا۔ ۳۔گیت بن جانا۔ سزا کو پہنچنا۔ چند روز میں حال کھلا جاتا ہے۔

پاوں کُھل جانا

چلنے کی طاقت آجانا ، چلنے کے قابل ہو جانا ، آزاد ہوجانا.

پاؤں کُھل جانا

۔ ۱۔پاؤں میں چلنے کی طاقت آجانا۔ چلنے کے قابل ہوجانا۔ ۲۔ آمدورفت میں جھجھک نہ رہنا۔ (فقرہ) جب سامنا ہوگا پاؤں کھلے وہ آئیں جائیں گے۔

مُنھ کُھل جانا

۔ ۱۔دہن کشادہ ہوجانا۔ ۲۔(کنایۃً) بد زبان ہوجانا۔ گستاخ ہوجانا۔

دِیوار کُھل جانا

تعمیر کی خرابی کے سبب خود بخود دیوار میں شگاف ہو جانا.

حَقِیقَت کُھل جانا

۔۱۔اصل حال کھل جانا۔ پوشیدہ امر کا ظاہر ہوجانا۔ ؎ ۲۔ (کنایۃً)۔ (طنز سے) مزہے آجانا۔ کیفیت معلوم ہوجانا۔ اب آپ کو ان سے سابقہ پڑا ہے چند ہی روز میں دوستی کی حقیقت کھل جائے گی۔

راز کُھل جانا

رک : راز فاش ہونا .

نَصِیب کُھل جانا

۔قسمت یاور ہونا(رویائے صادقہ) جب اس کا وقت آئے گا اور اس کے نصیب کھلیں گے ۔غیب سے کوئی اس کابھی خریدار پیداہوجائے گا۔

کَشْتی کُھل جانا

کشتی کا روانہ ہونا ، کشتی کا لنگر اُٹھ جانا

تَقدیر کُھل جانا

۔۱۔تقدیر چمکنا۔ ۲۔(مجازاً) (عو) شادی ہوجانا۔ (روپائے صادقہ) کہ چھوٹی بہن اِس کے دیکھتے دیکھتے گھر بار کی ہوگئی اور اسی کی تقدیر نہ کھُلی۔

مَطْلَب کُھل جانا

۔ مطلب ظاہر ہوجانا۔ منشاکھل جانا۔؎

صاف کُھل جانا

اچھی طرح ہو جانا ، بخوبی معلوم ہو جانا.

گیسُو کُھل جانا

بال بکھر جان ، زلفیں منتشر ہونا.

کان کُھل جانا

اپنی غلطی سے آگاہ ہونا، چوکنّا ہونا، عبرت حاصل ہونا، ہوشیار ہونا

رَسِّیاں کُھل جانا

شیرازہ بکھر جانا، بدمظمی پیدا ہونا، انتظامی اُمور میں خلل واقع ہونا

ٹانکے کُھل جانا

حقیقت صاف کھل جانا، عیب یا کمزوری ظاہر ہو جانا.

بھاگ کُھل جانا

نصیبا جاگنا، بخت کا یاوری کرنا

پیٹ کُھل جانا

۔(عو) بھوک بڑھ جانا۔ (فقرہ) لوگ انگلیاں چاٹ جاٹ کے کھانا کھانے لگے اور تو میں نہیں جانتی پیٹ کھل گئے بھوکیں بڑھ گئیں۔

نَصِیبا کُھل جانا

۔قسمت یاور ہوجانا۔؎

پَھنْدا کُھل جانا

رہائی ملنا ، نجات ملنا .

لِفافا کُھل جانا

بھید ظاہر ہوجانا، چالاکی سب کو معلوم ہوجانا، کچے چٹھے کا پتا چل جانا ؛ خط کے مضمون کا ظاہر ہوجانا.

بھرَم کُھل جانا

پول کُھل جانا

اصلیت ظاہر ہوجانا ، حقیقت یا راز آشکار ہونا ، خامیوں کا منظر عام پر آنا .

مُکَھت کُھل جانا

قسمت جاگنا یا کھل جانا ، خستہ حالت سے بہتر حالت ہونا ۔

بَھنْڈارا کُھل جانا

بھید کھل جانا، راز افشا ہونا

مُرّی کُھل جانا

جی کا بل نکل جانا ، صفائی ہو جانا ۔

خِضاب کُھل جانا

(۱۱) گُناہوں کی پُوچھ گچھ ہونا ، اصلیَت ظاہر ہونا

باچھیں کُھل جانا

گوش کُھل جانا

چوکنَا ہو جانا ، سبق ملنا ، اپنی غلطی سے آگاہ ہو جانا ، حقیقت واضع ہو جانا

کِسی سے کُھل جانا

کسی سے نہایت بے تکلّف اور بے حجاب ہوجانا ، کسی سے شرم و لحاظ اٹھا دینا

آنکھیں سی کُھل جانا

حیران ہونا، بھون٘چکّا رہ جانا

سَر پوش کُھل جانا

راز پوشیدہ ظاہر ہوجانا

دَسْواں دوار کُھل جانا

دماغ پھٹ جانا، بھیجا کھل جانا

مَسامات کا کُھل جانا

(طب) گرمی یا نہانے کی وجہ سے بدن کے چھوٹے سوراخوں کے منھ صاف ہو جانا

جھاڑُو کا بَند کُھل جانا

تِتَّر بِتَّر ہو جانا، شیرازہ بکھر جانا.

رَگ کا مُنھ کُھل جانا

فصد کُھلوانے پر حد سے زیادہ خُون آنا .

خُوشِی کے مارے باچھیں کُھل جانا

بہت خوش ہونا، بے حد خوش ہونا، خوشی میں بہت ہنسنا

اردو، انگلش اور ہندی میں کُھل جانا کے معانیدیکھیے

کُھل جانا

khul jaanaaखुल जाना

مادہ: کُھل

کُھل جانا کے اردو معانی

  • کُھلنا، پھٹ جانا، چرجانا، الگ الگ ہوجانا، قلعی کھل جانا، حقیقت واضع ہوجانا
  • بے تکلف ہوجانا، گھل مِل جانا
  • کسی بند چیز کا کھلنا، وا ہونا، بند نہ رہنا
  • دروازے یا کھڑکی کے پٹ کھلنا، وا ہونا

English meaning of khul jaanaa

  • be laid bare
  • feel at ease and speak out, talk freely
  • open up, be disclosed, become clear

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کُھل جانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کُھل جانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone