تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خَرچَہ پانی" کے متعقلہ نتائج

خَرچَہ پانی

اردو، انگلش اور ہندی میں خَرچَہ پانی کے معانیدیکھیے

خَرچَہ پانی

KHarcha-paaniiख़र्चा-पानी

English meaning of KHarcha-paanii

  • daily expenses

خَرچَہ پانی سے متعلق دلچسپ معلومات

خرچہ پانی روز مرہ کامعمولی خرچ، یا روز مرہ کے معمولی خرچ کے لئے رقم کے معنی میں یہ فقرہ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ کے پہلے کسی لغت میں نہیں ملتا۔ ’’ؒلغت‘‘ میں اسے’’خرچا پانی‘‘ لکھا ہے اور سند جوش ملیح آبادی کی ’’یادوں کی برات‘‘سے درج کی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہاں ’’خرچا‘‘ مع الف ہو ہی نہیں سکتا۔ ’’خرچہ‘‘ مع ہائے ہوز اردو میں موجود ہے، اسی پر’’پانی‘‘ بڑھا لیا گیا ہے۔ ’’خرچہ‘‘ کا تلفظ مع الف ہے ہی نہیں، اسے ہمیشہ جیم فارسی کے فتحہ کے ساتھ بولتے ہیں۔ یعنی ’’خرچہ‘‘ بروزن ’’پرچہ‘‘ بولا جاتا ہے، بروزن ’’چرچا‘‘ نہیں۔ جوش صاحب نے اگر’’خرچا‘‘مع الف لکھا ہوگا تو اس عام غلط فہمی کے تحت کہ ’’خرچ‘‘ دیسی لفظ ہے، اس پر فارسی ہائے مختفی نہیں لگ سکتی۔ لیکن اس خیال میں کئی سقم ہیں۔ اول تو یہ کہ فارسی لفظوں کے آخر میں وارد ہونے والی ہر ہائے ہوز ہائے مختفی نہیں ہوتی۔ دوسری بات یہ کہ اگر فارسی میں ہائے مختفی ہے تو اردو میں بھی ہو سکتی ہے۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں جس کا وجود اردو میں محال ہو (جیسے اردو میں ابتدا بسکون محال ہے)۔ اور تیسری بات یہ کہ ہر زبان کی طرح اردو کو بھی حق ہے کہ اپنے الفاظ کا املا متعین کرے۔اردو میں’’خرچہ‘‘ ہائے ہوز سے ہے اور’’خرچہ پانی‘‘ بھی ہائے ہوز سے ہے۔ د یکھئے، ’’خرچ‘‘، ’’ ہائے مختفی‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خَرچَہ پانی)

نام

ای-میل

تبصرہ

خَرچَہ پانی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words