تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَون کِتْنے پانی میں ہے" کے متعقلہ نتائج

کَون کِتْنے پانی میں ہے

کس کی کیا حیثیت ہے ، کیا وقعت ہے، کیا مرتبہ ہے ، کتنی اہمیت ہے، معلوم ہو جائے گا.

کِتْنے پانی میں ہے

کیا حیثیت ہے ؛ کتنی اہمیت ہے ؛ اصلیت کیا ہے ؛ کتنا ظرف ہے ؛ کس قدر حوصلہ ہے ؛ کہاں تک دستگاہ ہے ؛ کتنی قدرت ہے.

کِتْنے پانی میں ہو

کیا حیثیت ہے ؛ کتنی اہمیت ہے ؛ اصلیت کیا ہے ؛ کتنا ظرف ہے ؛ کس قدر حوصلہ ہے ؛ کہاں تک دستگاہ ہے ؛ کتنی قدرت ہے.

کِتْنے بِیچ میں ہے

رک : کتنے پانی میں ہے .

وہ کِتنے پانی میں ہے

کَون پَرائی آگ میں گِرْتا ہے

کوئی کسی کی وجہ سے مصیبت مول نہیں لیتا.

چَلْتی میں کَون کَسَر کَرتا ہے

جب داؤں چلے، کون فائدہ نہیں اٹھاتا

کَون سے قُرآن میں لِکھا ہے

۔کس قاعدہ سے جائز ہے۔ (بنات النعش) دکھا تو کون سے قرآن میں لکھا ہے کہ بچّہ پیٹ یں ہو اور بچّے والی چلے پھرے اور کام کرے۔

کَون سے قُرْآن میں لِکّھا ہے

کس قاعدے اور قانون سے جائز ہے یعنی یہ درست نہیں.

کَون سی حَدِیث میں آیا ہے

کسی قاعدے اور قانون سے جائز ہے یعنی یہ بات درست نہیں.

مَیں نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پِیا ہے

میں تجربہ کار ہوں ، جہاں دیدہ ہوں

تُوتی کی آوازنَقّار خانے میں کَون سُنْتا ہے

بڑوں کے سامنے چھوٹوں یا ادنیٰ آدمیوں کی کوئی سماعت نہیں، شور و شغب، ہن٘گامے یا متفق الراے آدمیوں کے مجمعے میں کسی کمزور یا تنہا آدمی کی بات پر کوئی کان نہیں دھرتا.

کَون سا گَھر ہے جِس میں مَوت نَہِیں آئی

مصیبت اور تکلیف سے کوئی جگہ خالی نہیں

وہ پانی میں پَہُنچنے سے پَہلے ہی کَپڑے اُتار لیتا ہے

(پشتو کہاوت اُردو میں مستعمل)عقل مند آدمی ، محتاط شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔

نَقّار خانَہ میں طُوطی کی آواز کَون سُنْتا ہے

بڑے آدمیوں میں چھوٹے کی آوازبے اثر رہتی ہے ؛ بہت سے آدمیوں کے آگے ایک کی نہیں چلتی ؛ طاقت وروں میں کمزوروں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ۔

طُوطی کی آواز نَقّار خانے میں کَون سُنْتا ہے

بہت شور و غل میں کمزور آواز کو کوئی نہیں سُن سکتا

کَون اَیسی کِشْمِش ہے جِس میں لَکْڑی نَہیں

ہر چیز میں کوئی نہ کوئی کمی یا خرابی ضرور ہوتی ہے.

وہ کَون سی کِشمِش ہے جِس میں تِنکا نَہِیں

ہر چیز میں کوئی نہ کوئی نقص ہوتا ہے، کوئی چیز عیب سے خالی نہیں

کَون سی کِشْمِش ہے جِس میں ڈَنْڈی نَہیں

کوئی عیب سے خالی نہیں ، کوئی نہ کوئی عِلّت ہر ایک کے ساتھ لگی ہوتی ہے، ہر شخص میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور ہوتی ہے.

کَون اَیسی کِشْمِش ہے جِس میں ڈَنْڈی نَہیں

ہر چیز میں کوئی نہ کوئی کمی یا خرابی ضرور ہوتی ہے.

تُو بھی رانی مَیں بھی رانی ، کَون بَھرے پَن گَھٹ پانی

۔(عو) جہاں سب کے سب کام سے جی چُرائیں وہاں یہ مثل بولتی ہیں۔

مَیں بھی رانی تُو بھی رانی، کَون بھرے نَدّی سے پانی

کاہلوں کی نسبت کہتے ہیں

تُو بھی رانی ، مَیں بھی رانی ، کَون بَھرے پَن گَھٹ پَر پانی

جب سب کے سب کسی کام سے جی چرائیں یا اس کام کو اپنے مرتبے سے گرا ہوا خیال کریں تو اس موقع پر خصوصاً عورتیں بولتی ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں کَون کِتْنے پانی میں ہے کے معانیدیکھیے

کَون کِتْنے پانی میں ہے

kaun kitne paanii me.n haiकौन कितने पानी में है

عبارت

کَون کِتْنے پانی میں ہے کے اردو معانی

  • کس کی کیا حیثیت ہے ، کیا وقعت ہے، کیا مرتبہ ہے ، کتنی اہمیت ہے، معلوم ہو جائے گا.

कौन कितने पानी में है के हिंदी अर्थ

  • किस का क्या मान-मर्यादा है, क्या प्रतिष्ठा है, क्या दर्जा है, कितनी महत्ता है, पता चल जायेगा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَون کِتْنے پانی میں ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَون کِتْنے پانی میں ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words