تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَڑی کَمان" کے متعقلہ نتائج

کڑی

کڑا (رک) کی تانیث ، سخت ، زور دار ، سخت نشہ آور.

قَیدی

اسیر، محبوس، مقیّد

کَدی

کبھی

کَیدی

مکّار، حیلہ باز، فریب کار

کَڑی آنا

مصیبت آنا ، کڑے دن آنا ، بُرے دن آ جانا ، مشکل کا زمانہ آنا.

کَڑی پَڑْنا

مصیبت پڑنا، کڑا وقت آنا

کَڑی سُنْنا

کڑی بات سننا، سخت باتیں سننا، سختی برداشت کرنا

کَڑی سَہْنا

کڑی اٹھانا، سختی برداشت کرنا

کَڑی کرنا

سختی کرنا

کَڑی کَہْنا

تلخ بات کرنا ، ناگوار باتیں کہنا ، نامناسب گفتگو کرنا.

کَڑی اُٹھنا

سختی برداشت ہونا

کَڑی گِرَفْت

سخت گرفت ، مضبوط پکڑ.

کَڑی آزْمائِش

سخت امتحان ، سخت مُشکل مرحلہ ، مرحلہ ، آزمائش کی گھڑی.

کَڑی آہ

شدید آہ ، سرد آہ ، سخت آہ.

کَڑی ڈالْنا

مصیبت ڈالنا

کَڑی بِیتْنا

دشواری سے بسر ہونا.

کَڑی سے کَڑی بات

سخت سے سخت بات ، بہت سخت بات ، ناشائستہ گفتگو.

کَڑی بُو

تیز بو

کَڑی سے کَڑی مِلانا

کَڑی سے کَڑی مِلْنا

سلسلہ بہ سلسلہ ، سرے سے سرا ملنا ، تسلسل قائم ہونا ، مربوط ہونا.

کَڑی جھیلْنا

کڑی اُٹھانا ، سختی برداشت کرنا.

کَڑی کَڑی

۔کڑی کی تاکید۔

کَڑی اُٹھانا

سختی برداشت کرنا، اس معنی میں کڑیاں اٹھا نا بھی مستعمل ہے

کَڑی راہ

کٹھن راستہ، دُشوار راہ، سخت راہ، کٹھن راہ

کَڑی سُنانا

سخت بات کہنا، کھری کھری سنانا، ڈانٹنا ڈپٹنا

کَڑی رُت

خراب موسم ، نقصان دہ موسم ، شدّت کا موسم .

کَڑی آنکھ پَڑنا

قہر کی نظر پڑنا ، غصّے بھری نگاہ کا پڑنا.

کَڑی قَید

سخت سزا، تکیف دہ قید، کڑی شرط

کَڑی بات

سخت کلامی، ناملائم بات، ناگوار طبع امر

کَڑی گات

سخت سینہ .

کَڑی چوٹ

سخت صدمہ ، ضربِ شدید .

کَڑی بات سُنْنا

رک : کڑی بات سہنا.

کَڑی سَزا

سخت سزا

کَڑی کا بولْنا

شہتیر یا چھت وغیرہ کی لکڑی کا آواز دینا (جو منحوس خیال کیا جاتا ہے).

کَڑی آنچ

۔تیز آنچ۔ ؎

کَڑی کَہہ بَیٹْھنا

تلخ بات کرنا ، ناگوار باتیں کہنا ، نامناسب گفتگو کرنا.

کَڑی آنکھ ڈالْنا

غضب آلود نگاہ ڈالنا ، غصے سے دیکھنا.

کَڑی نَظَر

سخت نگرانی، چوکسی، سخت انتظامیہ، سخت نظم و نسق

کَڑِی رُت ہونا

موسم کا ضرر رساں ہونا

کَڑی آواز

۔کرخت آواز۔

کَڑی شَرْط

سخت پابندی ، مُشکل قدغن.

کَڑی دُھوپ

تیز دُھوپ، شدّت کی دُھوپ

کَڑی آنکھ

غصّے کی نظر.

کَڑی بات سَہْنا

ناگوار بات کو برداشت کرنا.

کَڑی نِگاہ

۔تند نگاہ۔ غُصّہ یا خفگی کی نظر۔ ؎

کَڑی بولی

ثقیل زبان ، مشکل زبان ، سخت زبان ، تلخ گفتگو.

کَڑی گھات

سخت سینہ .

کَڑی بُھوک

تیز بھوک، شدّت کی بھوک

کَڑی شاخ

سخت ٹہنی ، مضبوط شاخ.

کَڑی کَمائی کا پَیسَہ

وہ آمدنی جو بڑی محنت سے حاصل ہوئی ہو

کَڑی زَبان

سخت کلامی ، ناگوارِ طبع بات.

کَڑی نِگرانی رَکھنا

کَڑی مَنزِل

۔ سخت منزل۔کٹھن راستہ۔ جس کا طے کرنا مشکل ہو۔ ؎

کَڑی کَمان

سخت کمان جس کو بہت ہی زور سے کھین٘چنا پڑے

کَڑی تَخْتے کی چَھت

(معماری) چوبی چھت یعنی کڑی تختے پاٹ کر بنائی ہوئی چھت.

کَڑی دِیوار

سخت اور مضبوط دیوار.

کَڑی دَرْ کَڑی

کڑیوں میں ، ایک کڑی میں دوسری کڑی ، سلسلہ وار.

کَڑی شَراب

سخت شراب، تیز شراب

کَڑی کَمان کا تِیر

(مجازاً) نہایت تیز رفتار تیر، جو ٹھیک نشانے پر لگے

کَڑی ٹھوکَر

بڑی لغزش، سخت غلطی

اردو، انگلش اور ہندی میں کَڑی کَمان کے معانیدیکھیے

کَڑی کَمان

ka.Dii-kamaanकड़ी-कमान

وزن : 12121

کَڑی کَمان کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • سخت کمان جس کو بہت ہی زور سے کھین٘چنا پڑے
  • (مجازاً) مضبوط آدمی

कड़ी-कमान के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • कठोर धनुष जिसे बहुत शक्ति से खींचना पड़े
  • (लाक्षणिक) दृढ़ व्यक्ति, मज़बूत आदमी

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَڑی کَمان)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَڑی کَمان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words