تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کاہے" کے متعقلہ نتائج

کاہے

کیوں، کس لیے، کاہے کو، کس وجہ سے (قدیم ادبیات میں تنہا اور تجدید میں مستعمل)

کاہے پَر

کس بات پر ، کس وجہ سے.

کاہے کُوں

کیوں ، کس لیے ، کس غرض سے.

کاہے کو

کلمۂ استفہام، کیوں، کس لئے، نہیں یا گویا کی جگہ

کاہے کا

۲. اثبات کو نفی کے معنی میں.

کاہے کی

کس چیز کی ، کس بات کی.

کاہے سے

کس وجہ سے، کس چیز سے

کاہے کے واسطے

۔اب متروک ہے۔ ؎

کاہے کو گُولَڑ کا پیٹ پَھڑْواتے ہو

کسی کا عیب کیوں ظاہر کرتے ہو ، کس لیے کسی کے عیب کا راز ظاہر کرتے ہو.

جُھک چَلے تو ٹُوٹے کاہے

مُنکسر مزاج آدمی نقصان نہیں اُٹھاتا.

تَوا نہ تَغاری کاہے کی بھٹیاری

خود کی جھوٹی تعریف کرنا، شیخی بگھارنا

اَللہ غَنی تو کاہے کی کَمی

خدا کے پاس سب کچھ ہے اگر وہ چاہے تو ایک دم میں امیر بنا دے

شَرْع میں شَرْم کاہے ہی

صاف بات کہنے یا جائز کام کرنے میں پس و پیش نہ کرنا چاہیے .

جس کا یار کوتوال اُسے ڈَر کاہے کا

جس کے تعلقات افسروں سے ہوں، وہ کسی چیز سے خوف زدہ نہیں ہوتا

جُوار کے آٹے میں شَرْط کاہے کی

جب پہلے ہی برائی ظاہر ہوگئی پھر تکرار کیا ہے

رونا کاہے کا تھا

کسی بات کا افسوس نہ ہوتا ، کوئی فِکر نہ ہوتی ، کوئی پر یشانی نہ ہوتی .

سَیّاں بَھئے کوتْوال اَب ڈَر کاہے کا

قریبی تعلق والے کے ذی اِختیار ہونے کے موقع پر بولا جاتا ہے

ایسی ہوتی کاتَن ہاری، تو کاہے پِھرْتی ماری ماری

ایسی ہنرمند یا ہوشیار ہوتی تو کیوں ماری ماری پھرتی

سَنْیّاں بَھئے کُتْوال اَب ڈَر کاہے کا

رک : سیّاں بھئے کُتوال اب ڈر کیا ہے.

تیر نہ کمان کاہے کے پٹھان

حقیقت یا کوئی درجہ نہ ہو اور شیخی بگھارے، جھوٹی ڈینگیں ہانکنے والا

سُکھ میں رَب کو یاد کرے تو دُکھ کاہے ہو

اگر آرام کے زمانے میں خدا کو یاد کریں تو کبھی تکلیف نہ ہو .

مُفت میں نِکلے کام تو کاہے کو دیجیے دام

جو چیز مفت ملتی ہو اس پر روپیہ نہیں خرچ کرنا چاہیے

گَھر میں جو شَہْد مِلے تو کاہے بَن کو جائیں

اگر بغیر محنت مشقّت کے روزی ملے تو دوڑ دھوپ کی ضرورت کیوں پڑے.

جو میرے سو تیرے، کاہے دانت نپوڑے

میری اور تیری حالت ایک جیسی ہے، کیوں طیش میں آتا ہے

جو گَدھے جِیتیں سَنگْرام، تو کاہے کو تازی خَرچیں دام

اگر مشکل کام آسانی سے ہوجائے تو لوگ اس قدر خرچ اور تکلیف کیوں برداشت کریں

گَدھوں سے ہَل چَلیں تو بَیل کاہے کو بَسائیں

اگر نادانون سے ہنرمندون کا کام نکلے تو ہنرمندوں کو کون پوچھے .

اردو، انگلش اور ہندی میں کاہے کے معانیدیکھیے

کاہے

kaaheकाहे

اصل: ہندی

وزن : 22

کاہے کے اردو معانی

فعل متعلق

  • کیوں، کس لیے، کاہے کو، کس وجہ سے (قدیم ادبیات میں تنہا اور تجدید میں مستعمل)

شعر

English meaning of kaahe

Adverb

  • why, for what reason or purpose?

काहे के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • क्यों, किस लिए, काहे को, किस वजह से, किस कारण से

کاہے کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کاہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کاہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words