تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جی" کے متعقلہ نتائج

آوَر

لانے والا (اکثر ہندی الفاظ کے ساتھ بھی مستعمل، جیسے: دست آور)

آوَرِنْدَہ

لانے والا، حملہ کرنے والا، حملہ آور

آوَرَن

آوَرْد نَوِیس

لائی ہوئی چیزوں کا حساب رکھنے والا

آوَرد گاہ

میدان جنگ

آوَرْدَہ نَوِیس

لائی ہوئی چیزوں کا حساب رکھنے والا

آوردنی

لانے کے لائق

آوَرْجَہ

آوارجہ کی تخفیف

آوَرْدَہ

ساتھ لایا یا بلایا ہوا آدمی، ایسا شخص جو کسی کے وسیلے سے ملازم ہوا ہو، متوسّل

اَعْوَر

جس کی ایک آنکھ سے نظرنہ آتا ہو، یک چشم، کانا

آوَرْد

تکلف، بناوٹ، ٹھون٘س ٹھان٘س (عموماً کلام یا بیان میں)

آوارگیٔ نِکْہَتْ گُل

بھٹکتی ہوئی پھول کی خوشبو

آوَرْتَک

چکردار، بھن٘ور

آوَرْدَن

لانا، حصول

شور آور

رَنْگ آوَر

رنگدار

نَنگ آوَر

شرم لانے والا ، شرم ناک ؛ ذلت کا باعث ۔

خَنْدَہ آوَر

ہن٘سانے والا ، ہن٘سی لانے والا ، مضحکہ خیز

جَنْگ آوَر

لڑنے والا، جن٘گجو، بہادر

نِیند آوَر

(طب) جس سے نیند آنے لگے ؛ نیند لانے والا ، خواب آور (دوا یا غذا وغیرہ) ۔

اِشتعِال آوَر

شُعْلَہ آوَر

شعلہ نکالنے والا

زَباں آوَر

زِیاں آوَر

مضر، نقصان دہ

جُنُوں آوَر

جنون لانے والا ، دیوانہ بنانے والا .

خَراش آوَر

بہت تیز ، جھال دار ، چُبھن اور رگڑ پیدا کرنے والا.

فَلْسَفَہ آوَر

حکمت آمیز ، نکتہ پرور .

خَمْیازَہ آوَر

جمہانی لانے والا ، بیزار کر دینے والا ، ہور .

نَفَع آوَر

جس سے فائدہ حاصل ہو ؛ نفع دینے والا ، سود مند ، کارآمد ، نفع بخش ۔

عُذْر آوَر

عذر کرنے والا.

اَشک آوَر

وَحْشَت آوَر

(لفظا ً) وحشت لانے والا ؛ (مجازاً) وحشت ناک ، پُرہول ۔

شَباب آوَر

جوانی لانے والا، جوانی کی امنگ اور قوت پیدا کرنے والی (دوا)

سِحَر آوَر

نِشاط آوَر

خوشی لانے والا، خوش کرنے والا، اُمنگ پیدا کرنے والا، سرور آگیں

پیشاب آوَر

شَک آوَر

شبہہ پیدا کرنے والا

دَست آور

ایسی دوا جو دست لائے، مُسہل، اسہال پیدا کرنے والی دوا، پیٹ صاف کرنے والی

نَشَہ آوَر

وہ شے جو نشہ پیدا کرے ، بے ہوشی اور مستی یا خمار لانے والی چیز ؛ جیسے : بھنگ ، شراب وغیرہ ۔

صِحَّت آوَر

صحت لانے والا ، تندرستی کے لیے مفید.

عَمَل آوَر

عامل ، کام میں لانے والا ، استعمال کرنے والا ۔

نام آور

معروف، مشہور

تن آور

تن کا تحتی تن آور، توانا، مضبوط، بڑے جُثّے کا، قوی الجُثّہ شخص، قوی، ہرعظیم الجثّہ شے کو ’’تناور‘‘ کہتے ہیں

دل آور

دلیر، بہادر، شجاع

خواب آوَر

نیند لانے والا، غفلت طاری کرنے والا، مست بنا دینے والا

خَم آوَر

ٹیڑھا کرنے والا ، جھکانے والا .

تَخْمِیر آوَر

خمیر پیدا کرنے والا

بَخْت آوَرْ

بُخار آوَر

وہ حالت یا چیز جس سے بخار چڑھ جائے.

یَقِین آوَر

یقین لانے والا ، اعتبار دلانے والا .

زَبان آوَر

فصیح، خوش بیان، سخنور، شاعر

زور آوَر

قوی، طاقتور، زبردست

ضَرَر آوَر

نقصان دہ، مضرت رساں

کَیف آور

کیف آگِیں، نشہ لانے والا، سرور پیدا کرنے والا

حَیض آوَر

(طب) وہ دوائی جو حیض جاری کرنے کے لیے دی جائے

کَف آور

رَزْم آوَر

جنگ کرنے والا ، بہادر ، جنگجو.

قَے آوَر

قے لانے والا، قے یعنی الٹی پیدا کرنے والی (دوا وغیرہ)، جس سے قے ہوجائے

زیب آوَر

خوش نما، جمال افروز، حسن افزا

مَرَض آوَر

وہ (چھوٹے طفیلی نامیے یا جراثیم) جو زندہ نامیوں پر زندگی گزارتے ہیں اور اپنے میزبان نامیوں کے جسم میں بیماری پیدا کرتے ہیں، بیماری پیدا کرنے والے جراثیم

اردو، انگلش اور ہندی میں جی کے معانیدیکھیے

جی

jiiजी

اصل: سنسکرت

وزن : 2

موضوعات: تعظیماً

جی کے اردو معانی

اسم

  • (پکارنے کے جواب میں) بہت اچھا ، ہاں ، حاضر ہوا.
  • (کسی سوال یا بات کے جواب میں ایجاب اور کبھی طنزاً یا استفہام انکاری کے طور پر) درست ہے ، ہاں ، بجا ہے.
  • (استفسار کے طور پر) کیا فرمایا ، کیا کہا.

اسم، صفت، مذکر

  • جان ، روح ، زندگی.
  • تن ، متنفس.
  • ذی روح ، جان دار شخص.
  • جانور ، جاندار.
  • دل ، من.
  • طبیعت.
  • مردانگی ، دلیری ، ہمت ، حوصلہ.
  • انگرزی حروف تہجی کا ساتواں حرف(G) جو اکثر مخففات میں استعمل ہوتا ہے. # گاو (Gow) انگریزی حرف تہجی میں ان کے مقابل حرف G.

 

  • جناب یا حضرت جی جگہ، اجی.
  • (تعظیماً) اسم کے آخر میں صاحب کی جگہ.
  • اس مرد کو پکارنے کے لیے بولتے ہیں جو لباس گفتگو اور حرکات میں عورتوں سے مشابہ ہو ح شوہر کو مخاطب کرنے کا کلمہ

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

ذی

حیثیت، بضاعت

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of jii

Noun

  • an honorific suffix to the name of a person, god or goddess, an honorific suffix to the name of a person, god or goddess, polite or honorific form of "yes"

Noun, Masculine

  • heart

Noun, Adjective, Masculine

  • any living thing
  • courage
  • disposition, temperament
  • energy, strength
  • self, conscience, mind
  • soul, spirit, life

जी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चित्त, मन, हृदय, विशेषतः इनका वह पक्ष या रूप जिसमें इच्छा, कामना, दुःख-सुख, प्रवृत्ति, संकल्प-विकल्प, साहस आदि का अवस्थान होता है

संज्ञा, विशेषण, पुल्लिंग

  • जो जीता जा सकता हो
  • ० = जीव

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • शोरा।
  • सज्जी मिट्टी।

جی سے متعلق دلچسپ معلومات

جی ’’جی‘‘ اور ’’دل‘‘ مترادف الفاظ ہونے کے باوجودکچھ فرق بھی رکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ زبان میں سچے اور پکے مرادفات کا وجود نہیں ہوتا۔ ہر لفظ اپنے خواص رکھتا ہے۔ پھر تاریخ اور رواج کا معاملہ الگ ہے۔ مثلاً لفظ ’’جی‘‘ کو پہلے’’جان‘‘ کے بھی معنی میں استعمال کرتے تھے، اب یہ معنی رائج نہیں۔’’جی‘‘ بمعنی’’طبیعت، مزاج‘‘(آپ کا جی کیسا ہے؟ ان کا جی اچھا نہیں) بھی اب بہت کم بولتے ہیں۔’’جی میں ٹھاننا‘‘ اور ’’دل میں ٹھاننا‘‘ دونوں ٹھیک ہیں، لیکن ’’جی ٹوٹ گیا‘‘ ٹھیک نہیں، ’’دل ٹوٹ گیا‘‘ ٹھیک ہے۔ ہمت ہار جانے کے معنی’’دل چھوٹ گیا‘‘ پہلے بولتے تھے، اب نہیں بولتے۔ لیکن ’’جی چھوٹ گیا‘‘ بالکل رائج ہے۔’’میں نے اپنے دل میں کہا‘‘ بالکل ٹھیک ہے، لیکن ’’میں نے اپنے جی میں کہا‘‘ ٹھیک نہیں۔ ’’یہ بات میں نے اپنے دل سے نکالی ہے‘‘ کے ایک معنی ہیں: ’’یہ بات میری طبع زاد ہے‘‘۔ یہ معنی ’’یہ بات میں نے اپنے جی سے نکالی ہے‘‘میں اب رائج نہیں۔’’یہ بات میرے جی کو پسند ہے‘‘ اب نہیں بولتے، پہلے رائج تھا۔ اب اس کی جگہ ’’دل کو پسند‘‘ بولتے ہیں۔ ’’دل‘‘ اور ’’جی‘‘ میں فرق کے موضوع پر ایک پورا رسالہ ہوسکتا ہے۔ لیکن ایک سامنے کی بات یہ ہے کہ کوئی ضروری نہیں کہ جو محاورہ یا روزمرہ لفظ ’’دل‘‘ سے بنا ہو، اس میں’’دل‘‘ کی جگہ ’’جی‘‘ رکھ دیں اور معنی یا محاورہ پھر بھی وہی رہیں۔ مثلاً ’’دل ہارنا‘‘ کے معنی ہیں: کسی پر عاشق ہونا، لیکن ’’جی ہارنا‘‘ کے معنی ہیں: ہمت کا جواب دے جانا۔ دوسری بات یہ کہ ’’دل کی بیماری‘‘ بمعنی ’’عارضۂ قلب‘‘ ٹھیک ہے، لیکن یہاں ’’جی کی بیماری‘‘ نہیں کہہ سکتے۔ لہٰذا ایک اصول یہ ہے کہ جہاں ’’دل‘‘ کو عضو بدن کے معنی میں استعمال کیا جائے وہاں ’’جی‘‘ نہیں ہوسکتا۔ عام طور پر یہ دو اصول مد نظر رہیں تو مسئلہ بڑی حد تک حل ہوسکتا ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جی)

نام

ای-میل

تبصرہ

جی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone