تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جوہر" کے متعقلہ نتائج

ظالِم

ظلم کرنے والا، جور و جفا ڈھانے والا، سنگ دل، بے رحم، ستمگر، ستمگار، تعدّی پسند

ظالِمَہ

ظلم کرنے والی عورت

ظالِمانَہ

ظلم سے بھرا ہوا، ازروئے ظلم، ظلم کے طریقے پر

ظالِمی

ظلم و ستم، جور و جفا

ظالِم کی چال ہی اَور ہے

ظالم کے طریقے مختلف ہوتے ہیں .

ظالِم پُھولْتا پَھلْتا نَہِیں

ظلم انسان کو پنپنے نہیں دیتا ، ظالم انسان اولاد اور مراد سے بے نصیب رہتا ہے ، ظالم نا مراد و نا کام رہتا ہے.

ظالِم کا پَینڈا ہی نِرالا ہے

جدھر سے ظالم گزرے کوئی ادھر سے نہیں جاتا ، نا انصافی کے بہتیرے رستے ہیں ظالم سب سے جدا طریق رکھتا ہے.

ظالِمِین

بہت سارے ظلم کرنے والے

ظالِم کی عُمْر کوتاہ ہوتی ہے

ظالم بہت دنوں تک زندہ نہیں رہتا

ظالِم اَپْنی قَبْر آپ کھودْتا ہے

ظالم اپنی موت آپ بلاتا ہے ، ظالم ظلم کی سزا پائے گا .

ظالِم سوز

ظالم کو تباہ کرنے والا

ظالِم کی داد خُدا دیتا ہے

زبردست جابر کو خدا ہی سزا دیتا ہے ، ستانے والے کا انصاف خدا کرتا ہے ، ستانے والے کو خدا سزا دیتا ہے.

ظالِم سَر سَبْز نَہِیں ہوتا

ظالم کو اس کا ظلم پنپنے نہیں دیتا ، ظالم اولاد اور مراد سے بے نصیب رہتا ہے ، ظالم نا مراد و نا کام رہتا ہے.

ظالِم تیرا ظُلْم کَب تَک رَہے گا ، کَبھی تو خُدا ہماری بھی سُنے گا

مظلوم تن٘گ آ کر کہتا ہے ایک دن مظلوم کی فریاد بھی خدا سنتا ہے اور ظالم کے ظلم سے نجات ملتی ہے.

ظالِم کی رَسّی دَراز ہوتی ہے

جو ظلم و جور کرتا ہے اس کی عمر زیادہ ہوتی ہے.

ظالِم کی بیل نَہِیں بَڑھتی

ظالم کی اولاد نہیں بڑھتی.

ظالِم گُداز

ظالم کو تباہ کر دینے والا ؛ عموماً حکمران جو ظلم و ستم کو ختم کرے ، عادل ، ظلم کو تباہ کرنے والا .

ظالِم سَماج

سن٘گدل معاشرہ، بے رحم سوسائٹی، ظلم کرنے والا معاشرہ، نا انصافی کرنے والے لوگ، دل آزاری کرنے والے افراد، (مجازاً) مخالفت، مزاحمت

ظالِمِیَّت

ظلم و ستم کرنے کی حالت

ظالِم گُدازی

ظلم کو ختم کرنا

ظالِموں کا بادْشاہ

(کنایۃً) سخت ظالم، بڑا ستانے والا

ظالِم خُدا سے ڈَر

کوئی بہت جھوٹ بولے یا کسی بے گناہ کو ستائے تو کہتے ہیں.

ظالِم خُدا کو مان

کوئی بہت جھوٹ بولے یا کسی بے گناہ کو ستائے تو کہتے ہیں.

ظالِم کی رَسّی دَراز تھی

جو ظلم و جور کرتا ہے اس کی عمر زیادہ ہوتی ہے.

ظالِم کی داد خُدا کے گَھر

زبردست جابر کو خدا ہی سزا دیتا ہے ، ستانے والے کا انصاف خدا کرتا ہے ، ستانے والے کو خدا سزا دیتا ہے.

ظالِم ظُلْم کَرے ، نیک بَخْت بَرْگ بَھرے

ظالم ظلم کرتا ہے نیک بخت بھگتتے ہیں.

ظالِمِ اَظْلَم

بہت بڑا ستانے والا، بہت زیادہ ظالم، بہت زیادہ تکلیف پہنچانے والا

ظالِمِ مَظْلُوم نُما

جو باطن میں سخت اور ظاہر میں نرم ہو

ہے ظالِم

کلمہ جو حسرت و افسوس اور رنج و ملال کے موقع پر بولا جاتا ہے، ہائے ظالم، ہائے کم بخت، ہائے افسوس

پیٹ بَڑا ظالِم ہے

خُدا ظالِم سے پالا نَہ ڈالے

اللہ تعالیٰ ظالم سے بچائے

اردو، انگلش اور ہندی میں جوہر کے معانیدیکھیے

جوہر

jauharजौहर

اصل: عربی

وزن : 22

جوہر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • قیمتی پتھر مثلاً ہیرا، یاقوت، لعل، زمرد وغیرہ (زیادہ تر جمع میں بولتے ہیں)
  • شے کی اصل، خلاصہ، مادہ جو غیر مرکب ہو
  • عطر
  • (فلسفہ) عرض کی ضد، وہ چیز جو قائم بالذات اور غیر مرکب ہو
  • تلوار، فولاد یا آئینہ پر نظر آنے والے نقوش یا لہریں جو چمک کی وجہ سے نظر آتی ہیں
  • وہ لکیریں جو اچھی لکڑی میں نمایاں ہوتی ہیں
  • خاصیت، خصوصیت، خوبی
  • ہنر، کمال، لیاقت
  • (تصوف) جوہر اس کو کہتے ہیں کہ جو قایم بالذات ہو اور محتاج کسی محل کا نہ ہو، افراد اس کے پانچ ہیں ایک جسم جو قابل ابعاد ثلثہ یعنی طول و عرض و عمق ہو، دوسرا ہیولیٰ، تیسرا صور، چوتھا نفس ناطقہ، پانچواں عقل
  • (طنزاً) چالاکی، کارستانی
  • کسی عنصر کا وہ جزو آخر جس کی تقسیم پہلے ناممکن خیال کی جاتی تھی مگر اب تقسیم کر لیا گیا ہے جو الیکٹرون اور پروٹون پر مشتمل قرار دیا گیا ہے، ذرہ، ایٹم
  • بھید، راز، پردہ، حقیقت، جیسے جوہر کھلنا
  • خود کشی کی ایک رسم، راجپوتوں کا دستور تھا کہ جب وہ دشمنوں میں گھر جاتے اور بچنے کی کوئی امید نہ ہوتی تو پہلے اپنی عورتوں کو قتل کر ڈالتے یا عورتیں خود جل جاتیں اور اس کے بعد دشمنوں سے مقابلہ کرکے خود جان دیدیتے

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of jauhar

Noun, Masculine

  • essence, matter, constituent, substance
  • jewel, gem
  • a preparation containing the active ingredient of a substance in concentrated form, extract
  • cunning, shiftiness
  • skill, dexterity, excellence, accomplishment, merit, virtue, knowledge
  • secret quality
  • sharpness (of a sword)
  • taking one's own life, committing suicide, fighting desperately to the death (an old ritual practised by Rajputs)
  • the smallest particle of a chemical element, atom
  • the streaks or wavy marks of a sword

जौहर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • बहुमूल्य पत्थर जैसे कि हीरा, याक़ूत अर्थात माणिक रत्न, लाल रत्न, ज़ुमुर्रुद अर्थात पन्ना नामक रत्न इत्यादि (अधिकतर अनुवाद में बोलते हैं)
  • वस्तु की वास्तविकता, सारांश अथवा सार, पदार्थ जो अयौगिक अथवा मिश्रित न हो
  • सुगंधित द्रव अथवा सेंट
  • (दर्शनशास्त्र) अर्ज़ का विलोम, वह वस्तु जो क़ाइम-बिज़्ज़ात और अमिश्रित अथवा अयौगिक हो

    विशेष - क़ाइम-बिज़्ज़ात= जिसका अस्तित्व बिना दूसरे के सहारे के हो, स्वतंत्र, अपने अस्तित्व के लिए दूसरों पर निर्भर न हो, भगवान

  • तलवार, फ़ौलाद अथवा इस्पात या दर्पण पर नज़र आने वाले चिह्न या तरंगें जो चमक के कारण नज़र आती हैं
  • वे लकीरें जो अच्छी लकड़ी में स्पष्ट होती हैं
  • विशेषता, गुण, अच्छाई
  • कला, कुशलता, योग्यता
  • (सूफ़ीवाद) जौहर उसको कहते हैं कि जो क़ाइम-बिज़्ज़ात हो और आश्रित किसी अवसर का न हो, भेद उसके पाँच हैं एक शरीर जो क़ाबिल-ए-अब'आद-ए-सल्सा अर्थात त्रि-आयामी अर्थात लंबा, चौड़ा और गहरा हो, दूसरा हय्यूला अर्थात छाया-आकृति या ढाँचा, तीसरा सूर, चौथा नफ़्स-ए-नातिक़ा, पाँचवा अक़्ल अर्थात बुद्धि

    विशेष - नफ़्स-ए-नातिक़ा= बोलने वाला अस्तित्व, रूह, मनुष्य आत्मा, मानव आत्मा - सूर= वह तुरही जो प्रलय के दिन हज़रत इस्राफ़ील फूकेंगे, नरसिंघा, तुरही, क़र्ना, बिगुल

  • (व्यंग्यात्मक) चालाकी, कारिस्तानी अर्थात परोक्ष रूप से या छिपकर की हुई कोई चालबाज़ी
  • किसी तत्व का वह अंतिम अंश जिसका विभाजन पहले असंभव विचार किया जाता था मगर अब विभाजित कर लिया गया है जो इलैक्ट्रॉन और प्रोटाॅन पर आधारित क़रार दिया गया है, कण, परमाणु
  • भेद, रहस्य, पर्दा, वास्तविकता, जैसे जौहर खुलना
  • आत्महत्या की एक परंपरा, राजपूतों का विधान था कि जब वे दुश्मनों में घिर जाते और बचने की कोई आशा न होती तो पहले अपनी स्त्रियों की हत्या कर डालते या स्त्रियाँ स्वयं जल जातीं और उसके बाद दुश्मनों से लड़ कर स्वयं जान दे देते

جوہر سے متعلق دلچسپ معلومات

جوہر انگریزی لفظوں Atom اورAtomic کے لئے’’جوہر‘‘ اور جوہری‘‘بنائے گئے جو بہت مناسب لفظ ہیں۔ کم ازکم تحریرکی حد تک انھیں ضرور استعمال میں رہناچاہئے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جوہر)

نام

ای-میل

تبصرہ

جوہر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone