تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَمانا" کے متعقلہ نتائج

جَمانا

بستہ کرنا، منجمد کرنا

ہاتھ جَمانا

میلَہ جَمانا

میلا کرنا، کسی جگہ میلے کا انتظام کرنا.

مورْچَہ جَمانا

فوج کو صف آرا کرنا ، منتشر فوج کی پھر سے صف بندی کرنا ۔

نِگاہ جَمانا

نظر گاڑنا ، غور سے مسلسل دیکھے جانا.

نِگَہ جَمانا

نظرٹھہر جانا ، کسی چیز کو دیکھتے رہ جانا ۔

خاکَہ جَمانا

رسالے وغیرہ میں مضمون کی جگہ بنانا ، تدوین و ترتیب کرنا .

تَہ جَمانا

تلے اوپر رکھنا، ایک پر ایک رکھنا، پرت دار بنانا

آسْتانَہ جَمانا

اڈا بنانا، جم كر بیٹھنا، قبضہ كرنا (كسی پر) چھا جانا

جَلْسَہ جَمانا

جلسہ منعقد کرنا ، محفل برپا کرنا ۔

تَسْمَہ جَمانا

تسمے سے مارنا

دَہی جَمانا

دودھ میں تھوڑا سا دہی یا کوئی کھٹی چیز ڈالتے ہیں، جس سے وہ جم جاتا ہے

طُرَّہ جَمانا

بھن٘گ پینا .

نُکَّہ جَمانا

سکہ جمانا ، اثر قائم کرنا ۔

نَشَہ جَمانا

نشہ طاری کرنا ، نشہ قائم کرنا ، نشہ دینا ۔ آنکھ لڑاتا تھا ساقن بھی مسکراتی تھی ، یہ کیفیت دونا نشہ جماتی تھی ۔

سِکَّہ جَمانا

سکّہ بٹھانا، اثر قائم کرنا، رعب بٹھانا

نیزَہ جَمانا

نیزہ مارنا ، نیزے سے حملہ کرنا ۔

قَرِینَہ جَمانا

امید پیدا کرنا.

داسَہ جَمانا

(سن٘گ تراشی) مسالے (چُونے یا گارے) میں داسے کو پُختہ اور ٹِھیک کرنا.

رُعْب جَمانا

ڈرانا، دھمکانا، سکہ بٹھانا، دھونسیانا، دباؤ میں لانا

طَمانچَہ جَمانا

تھپڑ لگانا

ہَنٹَر جَمانا

ہنٹر مارنا ۔

نِگاہیں جَمانا

توجہ ڈالنا ، نگاہ میں رکھنا ، مطالعہ و مشاہدہ کرنا ، غور سے دیکھنا ۔

اِعْتِبار جَمانا

اعتماد یا ساکھ یا وقعت پیدا یا قائم کرنا.

قَبْضَہ جَمانا

قابض ہو جانا ، ملکیت حاصل کر لینا.

سَجّادَہ جَمانا

معرفت اور صوفیت کی خانقاہ قائم کرنا ، پیری مُریدی کرنا .

نَقشَہ جَمانا

اثر قائم رکھنا ، رنگ جمانا ۔

تَوَجُّہ جَمانا

توجہ کا کسی ایک نقطہ یا خیال پر مرکوز کرنا، جو نفسیاتی عمل کا ایک طریق کار ہے.

اِعْتِراض جَمانا

نکتہ چینی یا گرفت کرنا (عموماً بلاوجہ)

دَعْویٰ جَمانا

دلیل قائم کرنا . ملکیت ظاہر کرنا . حق ظاہر کرنا ؛ قبضہ جتانا

ہاتھ پَیر جَمانا

نَشَّہ پانی جَمانا

نشہ پانی کرنا ، نشہ کرنا

ہاتھ پاؤں جَمانا

تَہ پَر تَہ جَمانا

پرت پر پرت رکھنا، ایک تہ پر دوسری تہ لگانا.

ہاتھ پَہ سَرسوں جَمانا

مشکل کام کو فوراً کر لینا ؛ کسی کام کو جلدی انجام دے لینا

ہَتھیلی پَر سَرسوں جَمانا

مشکل کام بہت جلدی کرنا، دشوار کام کو اتنی جلدی کرنا کہ حیرت ہو، مشکل کام بہت آسانی سے کرنا، (کنایۃً)کوئی کام اس طرح آناً فاناً کردینا، جس سے عقل حیران ہوجائے، نہایت مشکل کام کا کمال عیاری اور پھرتی سے کردینا

ہاتھ پَر سَرسوں جَمانا

مشکل کام کو فوراً کر لینا ؛ کسی کام کو جلدی انجام دے لینا

ہَتیلی پَر سَرسوں جَمانا

مشکل کام جلدی کرنا ؛ مشکل کام آنا ً فانا ً کر لینا ، دشوار کام اتنی جلدی کرنا کہ حیرت ہو نیز کمال چالاکی دکھانا ، کام کو پھرتی اور عیاری سے کر دینا ۔

دِل پَر نَقْشَہ جَمانا

ذہن پر گہرا اثر چھوڑنا ، دل اور دماغ پر طاری کر دینا ، دل میں اُتار دینا.

لَب پَہ دَھڑی جَمانا

خوبصورتی کے لیے ہونٹوں پر سرخی لگانا ، ہونٹوں پر مِسی کی تہہ چڑھانا ، پان کھا کے لاکھا جمانا.

ہَوا میں قَدَم جَمانا

ہوا میںٹھہرنا ؛ مشکل کام انجام دینا ، ناممکن کام کر دکھانا ۔

مُنہ میں دَہی جَمانا

بولنے کے محل پر بھی خاموش رہنا ۔

ہاتھوں پَر سَرسوں جَمانا

رک : ہتھیلی پر سرسوں جمانا ؛ بہت مشکل کام فوراً کرنا ، مشکل کام آسانی سے یا جلدی سے کرلینا ۔

دِل جَمانا

دل لگانا ، توجہ دیان =شوق سے کوئی کام کرنا.

اَپْنی جَمانا

اپنا اثر بٹھانے کی کوشش کونا

بات جَمانا

کسی قول یا معاملے کو ذہن نشیں کرنا، دل میں اتار دینا

نَظَر جَمانا

نگاہ کرنا، توجہ مرکوز کرنا

آنکھ جَمانا

نگاہ کو کسی مرکز پر ٹھہرانا، غور سے دیکھنا

رَنگ جَمانا

۱. رنگ جمنا (رک) کا تعدیہ ، اثرانداز ہونا ، برتری جتانا ، اہمیت منوانا .

خَیال جَمانا

کسی خیال کو یقین کے ساتھ ذہن یا دل میں جا گزیں کر لینا ، پختہ تصور قائم کر نا .

قَدَم جَمانا

جم کر کھڑا ہونا یا رہنا، مستقل ہو کر رہنا، مضبوطی سے کھڑے ہونا

پَتّی جَمانا

فقرہ دینا، رنگ جمانا

پَتّے جَمانا

پَٹّی جَمانا

رک : پٹی بنانا.

پانْو جَمانا

پاؤں جَمانا

۔ کسی بات پر قائم رہنا۔ لڑائی کے میداں میں ڈٹے رہنا۔

پاوں جَمانا

(کسی امر کا) استقلال یا استحکام پکڑنا ، محکم و مستحکم ہوجانا.

سَبھا جَمانا

مَحفِل جَمانا

مجلس منعقد کرنا ،مجلس گرم کرنا ، محفل آراستہ کرنا ۔

تَصْوِیر جَمانا

نقشہ ذہن میں بٹھانا، تصور قائم کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں جَمانا کے معانیدیکھیے

جَمانا

jamaanaaजमाना

اصل: ہندی

وزن : 122

جَمانا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • بستہ کرنا، منجمد کرنا
  • ترتیب سے لگانا، سجا کر رکھنا، سجانا، تزئین کرنا
  • برپا کرنا، ترتیب دینا
  • بٹھانا، وصل کرنا، جوڑنا
  • (معماری) ردّہ رکھنا، چنائی کرنا
  • شروع کرنا، قائم کرنا
  • پکا کرنا، مستحکم کرنا، رچانا
  • ذہن نشین کرنا، جچانا
  • قائم کرنا، پیوست کرنا
  • سلیقے سے یا ڈھنگ سے رکھنا
  • (چلم میں) تمبا کو یا سلفے وغیرہ کی تہ رکھنا
  • (قدم) احتیاط سے رکھنا، (ٹھہرٹھہر کر) چلنا
  • تعینات کرنا، مامور کرنا
  • رونق دینا، رنگ جمانا (انجمن وغیرہ کے ساتھ)
  • قائم رکھنا
  • مارنا، رسید کرنا (جوتے مکے یا لات وغیرہ کے ساتھ)
  • (گھوڑا وغیرہ) ٹھہرانا، روکنا، ایک جگہ کھڑا کرنا
  • مقرر کرنا، نوکری دلوانا، نوکر رکھنا
  • چپکانا، جوڑنا
  • تدبیر کرنا، ہموار کرنا، راضی کرنا
  • بونا، کاشت کرنا
  • لبوں پر مسی لگانا، حنا بندی کرنا، لاکھا جمانا
  • بٹھانا، رکھنا، پرونا
  • ڈھیر لگانا، انبار کرنا
  • رکھنا، درست کرنا، منڈھنا، دبا کر بٹھانا
  • (بات وغیرہ) دل میں بٹھانا

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

زَمانَہ

ماہ و سال کی گردش کا عرصہ، دن رات، حالات، زماں، مُدّت

شعر

English meaning of jamaanaa

Transitive verb

  • arrange, adapt
  • cause to take root, plant (a tree, shoot, etc.)
  • curdle
  • fix, affix, implant, lay down
  • freeze, coagulate, set
  • hit, strike (with hand, shoe, etc.)
  • make an impression
  • to heap, stack, mass

जमाना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • स्थापित करना; किसी वस्तु को दूसरी वस्तु पर मज़बूती से टिकाना
  • तरल पदार्थ को ठोस में परिवर्तित करना
  • मन में बैठाना
  • चुनाई करना; बैठाना
  • सजाकर रखना
  • चलने लायक बनाना; स्थापित करना
  • अच्छी तरह चोट करना; प्रहार करना
  • असरदार ढंग से काम कराना
  • उगाना; उपजाना।

جَمانا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَمانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَمانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words