تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اِنْکِساری" کے متعقلہ نتائج

ڈَپَٹ

گھوڑے کی تیز رفتاری، تیز قدمی، پھرتی، تیزی، زورآوری

دَپَٹ

دوڑ، جھپٹ

ڈَپَٹ لینا

دبوچ لینا ، دبا لینا ، مار لینا.

ڈَپَٹ ڈَپَٹ کے قَدَم بَڑھانا

تیز قدمی سے چلنا ، تیزی کے ساتھ چلنا ، جلدی جلدی چلنا.

ڈَپَٹ بَتانا

رک : ڈان٘ٹ بتانا.

ڈَپَٹ کے قَدَم بَڑھانا

ڈَپَٹ کَر

ڈَپَٹْنا

دوڑنا، تیز بھاگنا

دَپَٹْنا

حملہ کرنا، ڈان٘ٹنا، دھمکانا، گھڑکی دینا

ڈَپَٹ ڈَپَٹ کَر

تیزی سے.

depot

ذَخِیْرَہ

ڈُوپَٹَّہ

رک : دُوپَٹّا.

دو پَٹ

دوگُنا ، دُگنا ، دوہرا.

dipetalous

دو پتیا

ڈانْٹ ڈَپَٹ

ڈانْٹ، وہ سخت آواز جو کسی کو کسی کام سے باز رکھے، دھمکی

ڈاٹ ڈَپَٹ

رک : ڈانْٹ ڈپٹ.

دَوڑ ڈَپَٹ

رک: دوڑ دُھوپ.

دَوڑ دَپَٹ

تیزی، طرَاری، تیز رفتاری.

ڈانْٹ ڈَپَٹ بَھرپُور

شیر ڈَپَٹ

(کُشتی) فن کشتی کا ایک دان٘و جس میں پہلوان ٹھاٹھ پر کھڑا ہو کے اندر کا کاٹ بتاتا ہوا اور پلٹے کا ہاتھ دکھاتا ہوا سامنے ہاتھ کو اونچا کرکے داہنی طرف پلٹ کر سیدھا کاٹ مارے اور داہنا پاؤں آگے بڑھا کے انی مار کے سیدھا کاٹ مارے اس طرح سے بڑھتا اور گھٹتا چاروں طرف کرے.

ڈانٹ ڈَپَٹ کَرْنا

کھڑْکنا، جھڑْکْنا، غُصّے کی حالت میں چیخ چیخ کر کسی کو بُرا بھلا کہنا

ڈانٹ ڈَپَٹ میں رَہْنا

گھڑکتے جِھڑکتے رہنا، ڈانْٹ ڈپٹ کرتے رہنا

ڈَپْٹا ڈَپْٹی

ڈان٘ٹ ڈپٹ.

ڈُپَٹَّہ

رک : دُوپٹا.

ڈُپَٹّا

رک : دُوپٹا.

دُپَٹَّہ

رک : دُوپٹہ .

دوپٹا

عورتوں کی ایک طرح کی اوڑھنی یا چادر جسکو وہ اپنے سر پر رکھتی ہیں، پگڑی، پٹکا، گلوبند، رومال

دوپَٹَّہ

دو پاٹ کا

ڈُوپَٹّا

رک : دوپَٹّا ، دُوپَٹّہ.

دوپَٹّا چُنْنا

دوپٹے میں چنٹیں ڈالنا ، دوپٹے کو بل دینا.

دُوپَٹّا ڈَھلْنا

اوڑھنی کا اپنی جگہ سے نیچے کی طرف سرکنا ، دوپٹے کا سینہ یا سر سے ہٹ جانا، بے خبری ہونا.

دُوپَٹّا ڈَھلَکْنا

اوڑھنی کا اپنی جگہ سے نیچے کی طرف سرکنا ، دوپٹے کا سینہ یا سر سے ہٹ جانا، بے خبری ہونا.

دُوپَٹَّہ ڈالنا

دُوپَٹَّہ ہِلانا

دُوپَٹّا تان کے سونا

مردوں سے شرط بان٘دھ کر سونا ، کمنبھکرن کی نیند سونا

دُوپَٹّے کو مُنہ کی اوٹ کَرْنا

گھون٘گھٹ نکالنا ، دوپٹّے کو من٘ھ کے آگے کرنا تاکہ من٘ھ کسی کو نظر نہ پڑے

دُوپَٹَّہ پِھرانا

دُوپَٹّا تان کَر سونا

بے فکری سے سونا ، گھوڑے بیچ کر سونا ؛ چادر سر سے لپیٹ کر سونا.

دو پَٹّا بَدَلْنا

من٘ھ بولی بہن بننا ، عورتوں کا آپس میں دوپٹّا بدل کر بہناپا جوڑنا.

deputize

عموماً قبل ( for) نائب یا ماتحت کے طور پر کام کرنا۔.

دو پَٹَّہ چُننا

دو پَٹّا جَلانا

کسی خاتون کی بے عزتی کرنا، ہتک کرنا.

depthless

بہت گہرا، اتھاہ۔.

deputyship

نِیابَت

دو پَٹّا اُٹھانا

(عور) کوسنے یا دعا کرنے کے لیے دونوں ہاتھوں سے دوپٹے کا اُون٘چا کرنا

دو پَٹّی جَواب

صاف جواب ، دو ٹوک جواب

دو پَٹّا پِھرانا

رک : دوپٹا ہلانا

ڈِپْٹی کَمِشْنَر

حاکم ضلع

دُوپَٹَّہ تان کے سونا

دو پَٹّا ہِلانا

صلح کرنے کی علامت ظاہر کرنے کے واسطے حالتِ جنگ میں چادر ہلاتے ہیں تاکہ مخالف لڑائی بند کر دے ؛ پناہ مانگنا ، ہار ماننا ، صلح کا خواہاں ہونا ، امن مانگنا

دو پَٹّی

منافقت ، دو رن٘گی

دو پَتّی

(تاش بازی) سادہ طریقہ پر دو کھلاڑیوں کے درمیان کھیل . اس میں ایک پتّا (این٘ٹ کی دُکّی) خارج کر دیا جاتا ہے اور اکیاون پتّوں سے کھیلا جاتا ہے جس کھلاڑی کے پاس بڑی قدر کے سب رن٘گوں کے پتّے ہوتے ہیں وہ جِیت میں رہتا ہے . کھیل آفتاب سے شروع ہوتا ہے یعنی جس کے پاس آفتاب ہوتا ہے وہ اس سے کھیل شروع کرتا ہے

دو پَٹّا

عورتوں کی ایک طرح کی اوڑھنی ، چادر.

ڈَپْٹانا

گھوڑے کو تیز دوڑانا، سرپٹ دوڑانا، عقل دوڑانا

دو پَٹّی بات

باہمی مصالحت کی گفتگو ، باہم تصفیہ کرانے والی بات

دو پَٹّا گَرْدن میں ڈالْنا

پکڑ لینا ، گرفتار کرنا

depute

نمائندگی کرنا

deputy

جانَشِین

دو پَٹا دَرْوازَہ

دو پلیا دروازہ ، ایسا دروازہ جس میں کواڑوں کے دو پٹ یعنی جوڑی لگی ہوئی ہو

دَپْٹانا

تیز چلانا، پویہ دوڑانا، حملہ کرنا، سرپٹ دوڑنا، گھوڑا اڑانا یا لپکانا، گھوڑا دوڑانا، ہلہ کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں اِنْکِساری کے معانیدیکھیے

اِنْکِساری

inkisaariiइंकिसारी

اصل: فارسی

وزن : 2122

موضوعات: عوامی

اِنْکِساری کے اردو معانی

صفت

  • (عوام) خاکساری، عاجزی، انکسار

    مثال - سکینہ نے شادی کی تجویز انکساری کے ساتھ قبول کر لی

صفت

  • انکسار سے منسوب، توڑنے والا، تقسیم کرنے والا

    مثال - اس غرض کو حاصل کرنے کے لیے انکساری جالی کے ذریعے جھری ج پر ایک تنگ جھری کا طیف بنانا چاہیے۔ (۱۹۳۹، طبیعی مناظر ، ۳۶)

شعر

English meaning of inkisaarii

Adjective

  • ( Colloquial) humility, humbleness

    Example - Sakina ne shadi ki tajwiz inkisari ke sath qubul kar li

Adjective

  • the being broken

इंकिसारी के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • ( अवाम) अतिविनम्रता, विनयशीलता, ख़ाकसारी

    उदाहरण - सकीना ने शादी की तजवीज़ इंकिसारी के साथ क़ुबूल कर ली

विशेषण

  • तोड़ने वाला, वितरण करने वाला

اِنْکِساری کے مترادفات

اِنْکِساری سے متعلق دلچسپ معلومات

انکساری اول مکسور، لفظ ’’انکسار‘‘ کے ہوتے ہوئے ’’انکساری‘‘ بے ضرورت اور واجب الترک ہے۔ اس میں چھوٹی ی کوئی کام نہیں کر رہی ہے، فاضل محض ہے۔ حالی ؎ خاکساروں سے خاکساری تھی سر بلندوں سے انکسار نہ تھا صحیح: ان کا انکسار حد سے بڑھا ہوا تھا۔ غلط: ان کی انکساری حد سے بڑھی ہوئی تھی۔ غلط: ان کی گفتگو میں انکسار ی نہ تھی، غرور تھا۔ صحیح: ان کی گفتگو میں انکسار نہ تھا، غرور تھا۔ انگریز یہ لفظ ہمارے یہاں مختلف شعرا نے برتا ہے، لیکن اس کی اصل اور تلفظ کے بارے میں کلام ہے۔ مندرجہ ذیل مثالیں دیکھئے ؎ شاہ حاتم ؎ شہر میں چرچا ہے اب تیری نگاہ تیز کا دو کرے دل کے تئیں یہ نیمچہ انگریز کا مصحفی ؎ حیف بیمار محبت ترا اچھا نہ ہوا کرنے کو اس کی دوا ڈاکٹر انگریز آیا انشا ؎ انگریز کے اقبال کی ہے ایسی ہی رسی آویختہ ہے جس میں فراسیس کی ٹوپی ان سب سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ الف کے بعد نون غنہ ہے، اور پورا لفظ بروز ن مفعول ہے۔ غالب نے بھی یہی لکھا ہے۔ اس کے بر خلاف، ناسخ نے بر وزن فاعلات باندھا ہے ؎ دل ملک انگریز میں جینے سے تنگ ہے رہنا بدن میں روح کو قید فرنگ ہے بہر حال، آج کل سب لوگ ’’انگریز‘‘ بر وزن مفعول، یعنی بر وزن ’’لبریز‘‘ ہی بولتے ہیں۔ ناسخ کے شعر میں ضرورت شعری کی کارفرمائی معلوم ہوتی ہے۔ لیکن الف کی حرکت، اور لفظ کی اصل، پر ہمارے زمانے میں اختلاف رہا ہے۔ خواجہ احمد فاروقی مرحوم اس کوبکسر اول بولنے پر اصرار کرتے تھے۔ ان کی دلیل یہ تھی کہ یہ لفظ پرتگالی Ingles سے بنایا گیا ہے، لہٰذا اس میں اول مکسور ہونا چاہئے۔ میں نے اپنے بچپن میں بعض بزرگوں کو بھی یہ لفظ بکسر اول بولتے سنا ہے۔ لیکن آج کل سب اس لفظ کو بفتح اول بولتے ہیں۔’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں بھی اس کو پرتگالی Ingles سے وضع کیا ہوا، لیکن بفتح اول لکھا ہے۔ ’’انگریز‘‘ کو مع اول مکسور بولنے اور پرتگالی الاصل قرار دینے میں کئی قباحتیں ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ ’’انگریز‘‘ بفتح اول، فارسی میں بہت پرانا لفظ ہے۔ ’’برہان قاطع‘‘ میں اس کے معنی ’’نوعے ازمردم فرنگ‘‘ درج ہیں۔ ’’برہان‘‘ سے یہ ’’انجمن آرائے ناصری‘‘ اور پھر ’’آنند راج‘‘ میں نقل ہوا ہے۔ دوسری بات یہ کہ عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ جب کسی غیر لفظ میں کچھ تبدیلی کرکے اپنا لفظ بناتے ہیں تو غیر لفظ کی حرکات کو بالکل ، یا کم و بیش، برقرار رکھتے ہیں۔ فارسی والوں نے بعد میں فرانسیسی Ingles (اسپینی میں بھی Ingles ہی ہے) سے ’’انگلیس/انگلیز‘‘ (دونوں بکسر اول) بنایا۔ اردو میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے تھا (یعنی ’’انگلیس‘‘) لیکن نہیں ہوا۔ معلوم ہوا کہ Ingles بکسر اول سے ’’انگریز‘‘ بفتح اول نہیں بن سکتا۔ اب رہا ’’انگریز‘‘ بکسر اول، تو تیسری بات یہ کہ مغربی لغت نویس ’’انگریز‘‘ (بفتح اول یا بکسر اول) کو پرتگالی سے مشتق نہیں بتاتے۔ شیکسپیئر میں تو ’’انگریز‘‘ درج ہی نہیں، اس نے صرف ’’انگریزی‘‘ بفتح اول لکھا ہے اور اسے فارسی الاصل بتایا ہے۔ پلیٹس نے اسے بفتح اول لکھ کر English کی بگڑی ہوئی صورت بتا یا ہے، لیکن یہ صورت کس طرح بنی، اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں۔ ایک بالکل قیاسی بات میرے ذہن میں یہ ہے کہ ’’انگریز‘‘ بفتح اول فرانسیسی Anglais بمعنی ’’انگریز‘‘ سے بنا ہو۔ ہرچند کہ Anglais کا فرانسیسی تلفظ ’’آنگلے‘‘ ہے، لیکن جب اس کے بعد کوئی مصوتہ ہو تو اسے ’’آنگلیز‘‘ ادا کرتے ہیں۔ مثلاً ہمیں فرانسیسی میں کہنا ہو، ’’انگریزیہاں پر ہیں‘‘، تو ہم کہیں گے: Les Anglais ont ici اب بیچ کے دو لفظوں کو ملا کر ’’آنگلیزوں‘‘ بولا اور پڑھا جائے گا۔ لہٰذا شاید ایسا ہوا ہو کہ فارسی /اردووالوں نے Anglais کے آخری حرف کو Z سن کر اس کا تلفظ ’’آنگلیز‘‘ قیاس کرلیا ہو۔ یہاں سے ’’انگریز‘‘ بفتح اول تک پہنچنا طبعی بات ہے۔ چونکہ آج کل لفظ ’’انگریز‘‘ کا مقبول (بلکہ واحد) تلفظ بفتح اول ہے، اور اس کا خاصا امکان ہے کہ یہ فار سی سے ہمارے یہاں بفتح اول آیا، لہٰذا یہ بات تو طے ہے کہ ’’انگریز‘‘ کا صحیح تلفظ بفتح اول ہی ہے۔ لیکن پہلے زمانے میں بکسر اول بھی اس کا ایک تلفظ رہا ہوگا۔ اور اس صورت میں یہ لفظ اغلباً انگریزی English اور فرانسیسی Anglais کے قیاس پر انیسویں صدی میں بنایا گیا ہوگا۔ Ivor Lewis کے لغت Sahibs, Nabobs and Boxwallahs میں Ingrez درج کرکے لکھا ہے کہ یہ انیسویں صدی کا لفظ ہے اور English کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ اس کی سند میں G.C.Whitworth کیAn Anglo Indian Dictionary, 1885 درج کیا گیاہے۔ تنہا English سے ’’انگریز‘‘ بکسر اول بن جائے، یہ سمجھ میں نہیں آتا، لہٰذا ممکن ہے فرانسیسی Anglais نے یہاں بھی کوئی کام کیا ہو۔ مختصر یہ کہ لفظ ’’انگریز‘‘ آج کل بفتح اول ہے۔ انیسویں صدی میں بکسر اول بھی رائج ہوا، لیکن بیسویں صدی کی دوسری چوتھائی سے اسے بفتح اول ہی بولتے ہیں، اور یہی تلفظ مرجح ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اِنْکِساری)

نام

ای-میل

تبصرہ

اِنْکِساری

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone