تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"حُرُوفِ اَبْجَد" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں حُرُوفِ اَبْجَد کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
حُرُوفِ اَبْجَد کے اردو معانی
اسم، مذکر
- (قواعد) رک : حروفِ تہجّی .
Urdu meaning of huruuf-e-abjad
- Roman
- Urdu
- (qavaa.id) ruk ha haruuf-e-tahajjii
English meaning of huruuf-e-abjad
Noun, Masculine
- letters of A B J D corresponding to 1234- the first of a series of eight words comprising the letters of the Arabic alphabet in the order in which they were originally disposed (agreeing with that of the Hebrew and Aramaic)
حُرُوفِ اَبْجَد سے متعلق دلچسپ معلومات
حروف ابجد عربی کے ہر حرف تہجی کی عددی قیمت مقرر ہے۔ اس قیمت کو اس حرف کے اعداد، یا عدد کہتے ہیں۔ عربی کے حروف کو ان کے اعداد کے اعتبار سے اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ پہلے اکائیاں، پھردہائیاں، پھرسیکڑے، اور پھر ہزار۔ اس نظام یا اس ترتیب، اور ان قیمتوں کو قاعدۂ ابجد یا قاعدۂ جمل [اول مضموم، دوم مفتوح، بروزن ’’دہل‘‘] کہا جاتا ہے۔اسی لئے حروف تہجی کو’’حروف ابجد‘‘ اور’’حروف جمل‘‘ بھی کہتے ہیں۔ ان حروف کو تین یا چار کے گروہ میں مجتمع کرکے کچھ فرضی لفظ بنا لئے گئے ہیں۔ یہ الفاظ اور ان کی ترتیب، اور ان کی قیمتیں، حسب ذیل ہیں: الف=ا، بے=۲، جیم=۳، دال=۴، یعنی ابجد (اول سوم مفتوح) ہے=۵، واؤ=۶، زے=۷، یعنی ہوز (اول مفتوح، دوم مفتوح مشدد) حے=۸، طوے=۹، ی=۰۱، یعنی حطی (اول مضموم، دوم مشدد مکسور) کاف=۰۲، لام=۰۳،میم=۰۴، نون=۰۵، یعنی کلمن (اول سوم مفتوح، دوم مکسور) سین=۰۶، عین=۰۷، فے=۰۸،صاد=۰۹، یعنی سعفص (۱ول سوم مفتوح) قاف=۰۰۱، رے=۰۰۲، شین=۰۰۳، تے=۰۰۴، یعنی قرشت (اول سوم مفتوح) ثے=۰۰۵، خے=۰۰۶، ذال=۰۰۷، یعنی ثخذ (اول مفتوح، دوم مفتوح مشدد) ضاد=۰۰۸، ظوے=۰۰۹، غین=۰۰۰۱، یعنی ضظغ (اول مفتوح، دوم مفتوح مشدد) اردو کے حسب ذیل حروف عربی میں نہیں ہیں۔ ان کے لئے عربی کے قریب ترین حرف کی قیمت مقرر کرلی گئی ہے: پے=۲، ٹے=۰۰۴، چے=۳، ڈال=۴، ڑے=۰۰۲، ژ=۷، گاف=۰۲ دو چشمی ہ کے لئے بھی چھوٹی ہ کے اعداد (۵) مقرر ہیں۔ ہمزہ چونکہ عربی میں کسی حرف کا نام نہیں ہے، اس لئے قاعدۂ ابجد میں اس کا کوئی عدد مقرر نہیں۔ اردو میں البتہ ہمزہ کے لئے بعض لوگوں نے کچھ قیمت (مثلاً ایک، یا دس)مقرر کی ہے، لیکن کچھ لوگ اس رائے کے ہیں کہ اردو میں بھی ہمزہ کا کوئی عدد نہیں ہے۔ قاعدۂ ابجد کے بارے میں حسب ذیل باتیں دلچسپ ہیں۔ یہ اطلاعات کہیں یکجا نہیں ملتیں۔ اس لئے یہاں درج کی جارہی ہیں: (۱) جس ترتیب سے حروف کو نظام ابجد میں مجتمع کیا گیا ہے، یہ عبرانی حروف تہجی کی ترتیب ہے۔ لہٰذا ان کی قیمتیں بھی عبرانی سے آئی ہوں گی۔ (۲) ابجد کی جو ترتیب میں نے اوپر درج کی ہے وہ اردو اور فارسی میں ہر جگہ ہے۔ لیکن عربی میں یہ ہرجگہ نہیں ہے۔ شمالی افریقہ میں یہ ترتیب حسب ذیل ہے: ابجد، ہوز، حطی، کلمن، سعفض [یعنی صاد کی جگہ ضاد]، قرصت [یعنی شین کی جگہ صاد]، ثخذ، ظغش[یعنی ضاد کی جگہ ظوے، ظوے کی جگہ غین،ا ور غین کی جگہ شین]۔ ان کی قیمتیں بھی اسی اعتبار سے مختلف ہیں: ضاد=۰۹، صاد=۰۰۱،ظوے=۰۰۸، غین=۰۰۹، شین=۰۰۰۱۔ ان کا تلفظ بھی کچھ مختلف ہے، جیسا کہ نیچے واضح کیا گیا ہے۔ (۳)الفاظ ابجد کا تلفظ بھی ہرجگہ ایک نہیں ہے۔ خود اردو میں یہ الفاظ بعض لوگوں کی زبان پر کچھ فرق کے ساتھ سنائی دیتے ہیں۔ مثلاً بعض لوگ ’’کلمن‘‘ میں دوم مفتوح بولتے ہیں۔ ’’قرشت‘‘ میں بھی بعض لوگ دوم مفتوح بولتے ہیں۔اور’’ثخذ، ضظغ‘‘ کئی علاقوں میں بلا تشدید بھی بولے جاتے ہیں۔ (۴) عربی زبان (نہ کہ قاعدۂ ابجد) میں ان الفاظ کا تلفظ مرقوم الذیل ہے: اَبُجَدٍ ہَوَزٍحُطِّیَ کَلَمنَ سَعفَص قَرَشَت ثَخَذ ضَظَغ (۵) شمالی افریقہ میں تلفظ حسب ذیل ہے: اَبجَدٍ ہَوَزٍحُطیَ کَلَمنَ سَعفَض قُرِصَت ثَخُذ ظَغُش (۶) مختلف کتابوں میں ان لفظوں کے مختلف معنی درج ہیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
حُرُوفِ صِفَت
(قواعد) وہ الفاظ جو دوسرے الفاظ کے ساتھ مل کر وصفی معنی دیتے ہیں ، وصفی لاحقے اور سابقے ، جیسے : ذی ، پتی ، الو ؛ وان ، وتی وغیرہ .
حرُوُفِ حَیّ
وہ اٹھارہ اشخاص جو علی محمد باب کے اولین ماننے والے تھے (حساب جمل کے مطابق لفظ ’’ حی ‘‘ کے عدد اٹھارہ ہیں) .
حُرُوفِ خاکی
(جفر) عنصر خاک سے متعلق حروف : د ، ح ، ل ، ع ، ر ، خ ، غ (علمِ جفر میں ان حروف کی علامت جزم قرار دی جاتی ہے) .
حُرُوفِ شَمْسی
(قواعد) وہ حروف جن سے پہلے ’’ال‘‘ آئے تو لام پڑھنے میں نہیں آتا اور وہ حروف مشدّد ہوجاتے ہیں، جیسے الرّحیم میں ’’ر‘‘ اور الشّمس میں ’’ش‘‘ حروفِ شمسی یہ ہیں: ت، ث، د، ذ، ر، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ل، ن
حرُوُفِ قَمَری
(قواعد) وہ حروف جن سے پہلے اگر الف لام آئے تو وہاں حرف لام پڑھا جائے گا جیسے: الْقمر، الفاروق وغیرہ میں قمری حروف یہ ہیں: ا، ب، ج، ح، خ، ع، گ، ف، ق ک، م، و، ہ، ی
حُرُوفِ رِخْوَہ
(تجوید) ایسے حروف جن کی آواز کو ادا کرنے میں کوئی رگڑ پیدا نہیں ہوتی بلکہ سان٘س بآسانی خارج ہوتا ہے ، جیسے : ا ، ہ ، ج وغیرہ .
حُرُوفِ تَعْظِیم
(قواعد) وہ کلمات جن سے کسی کی بڑائی یا بُزرگی کا پاس و اظہار مقصود ہو ، جیسے : حضرت ، قبلہ ، حضور ، عالی جاہ وغیرہ .
حُرُوفِ تَحْسِین
(قواعد) وہ حروف جو تعریف یا حوصلہ افزائی کے موقع پر من٘ھ سے نکلتے ہیں ، جیسے : آفرین ، شاباش ، خرب واہ وا ، سبحان اللہ ، کیا خوب وغیرہ .
حُرُوفِ اِیجاب
(قواعد) وہ الفاظ جو کسی بات کے اقرار کرنے میں اور کسی پکار یا سوال کے جواب میں بولے جائیں جیسے : ہاں ، جی ، بھلا ، اچھّا ، ٹھیک ، درست ، بجا ، کیوں ، نہیں ، واقعی وغیرہ .
حُرُوفِ مَدَّہ
(قواعد) وہ حروف جو دوسرے حروف کی آوازوں کو لمبا کردیں : ا ، و ، ی ، ماقبل مفتوح ، مضموم ، مکسور ، علی الترتیب .
حُرُوفِ حِفاظَت
(قواعد) وہ حروف جو بطور لاحقہ مستعمل اور محافظت کے معنی دیتے ہیں، مثلاً : دار ، بان ، وان سے پردہ دار ، رازدار ، جان دار ، فیل بان ، دربان ، پہلوان ، بندی وان وغیرہ .
حُرُوفِ ظَلَمانی
(جفر) وہ حروف جو حروفِ نورانی (رک) سے باہر اور اوّل سُورتوں میں نازل نہیں ہوئے یہ ۱۴ حروف ہیں : ب ، ت ، ث ، ج ، خ ، د ، ذ ، ر ، ز ، ش ، ض ، ظ ، ع ، ف ، و
حُرُوفِ مَہْمُوسَہ
(تجوید) وہ حروف جن کو ادا کرتے وقت آواز میں ہمس یعنی پستی اور کمزوری پائی جاتی ہے ، یہ دس ہیں اور ان کا مجموعہ فَحثَہ ، شخص ، سکّت ہے .
حُرُوفِ مَواضِع
(قواعد) وہ حروف جو کثرت اور ظرفیت کے واسطے مستعمل ہیں جیسے : لاخ (سن٘گلاخ) ، زار (لالہ زار) ، سار (کوہسار) ، دان (اوگالدان) ، خانہ (بگھی خانہ) ، سالہ (دھرم سالہ) وغیرہ .
حُرُوفِ مَسْرُوری
(جمل ؛ جفر) ایسے حروف جن کے تلفظ کے آخر میں عربی و فارسی کے مطابق الف آتا ہے ، جیسے ب ، (با) ، ت (تا) ث (ثا) وغیرہ .
حُرُوفِ تَحْتانی
(تجوید) وہ نقطہ دار حروف جن کا نقطہ یا نقطے ان کے نیچے لکھے جاتے ہیں ، مثلاً : ب ، پ وغیرہ .
حُرُوفِ لِیاقَت
وہ حروف جو دوسرے الفاظ کے ساتھ مل کر لائق اور قابل کے معنی دیتے ہیں ، جیسے : شاہوار میں وار ، کشتنی میں ی .
حُرُوفِ مِقْدار
(قواعد) وہ حروف جو اندازہ و مقدار کے لیے استعمال کیے جائیں جیسے : اِتنا ، اُتنا ، کِتنا ، جتنا ، اس قدر ، جس قدر وغیرہ ؛ مقدار کے حروف .
حُرُوفِ مُفاجات
(قواعد) وہ حروف جن سے کسی امر یا واقعہ کا اتفاقاً اور غیر متوقع طور پر ہرنا ظاہر ہو مثلاً : ناگہاں ، اچانک ، ایک دم ، اتفاقاً ، یک بیک ، یک لخت ، کہ ، جو وغیرہ .
حُرُوفِ زِیادَت
(قواعد) وہ حروف جو کلام کی زینت اور خوبصورتی کے لیے آتے ہیں ، مثلاً بگو اور بگفت میں ’’ ب ‘‘ یا دربرگیر میں ’’ بر‘‘ وغیرہ .
حُرُوفِ عالِیات
(تصوّف) شیون ذاتیہ اور اعیانِ ثابتہ کہ کہتے ہیں کہ جو غیب الغیب میں پوشیدہ ہیں جیسے کہ درخت گٹھلی میں .
حُرُوفِ مُتَشابِہَہ
(قواعد) وہ حروف تہجی جو بناوٹ میں ہم شکل ہوتے ہیں لیکن اپنے نقطوں کے فرق سے پہچانے جاتے ہیں، جیسے ب،پ،ت،ث اور ج، چ، ح، خ وغیرہ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shujaa'at
शुजा'अत
.شُجَاعَت
bravery, valour, chivalry
[ Umar ki shujaa'at ki kahani abhi bhi yaad ki jati hai ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
e'timaad
ए'तिमाद
.اِعْتِماد
confidence, faith, trust, reliance, dependence
[ Mauqa-parast shakhs etimad ke laaeq nahin hota ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bad-suluukii
बद-सुलूकी
.بَدْ سُلوکی
bad behaviour, misbehaviour, ill-treatment
[ Karim school mein aksar naadar bachchon ke sath bad-suluki se pesh aata hai ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naadaar
नादार
.نادار
poor, needy, penniless
[ Hukumat ne naadar aur muflis ke bahut sari schemen bana rakhi hain ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tajallii
तजल्ली
.تَجَلّی
manifestation, appearance
[ Aqidat-mand (devotee) log peer ki ek tajalli pane ke liye beqarar hain ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mu'aavaza
मु'आवज़ा
.مُعاوَضَہ
compensation
[ Rail hadsa mein mahlukin (deceased) ke rishtadaron ne mu'aavza manga ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kunjii
कुंजी
.کُن٘جی
solution (to), guide
[ aaj-kal bachche sirf kunji padh kar hi imtihan dena chahte hain ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
vazaahat
वज़ाहत
.وَضاحَت
explanation, elucidation
[ Sanskrit ashlokon ki vazahat sab ke bas ki baat nahin ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mauqa'-parast
मौक़ा'-परस्त
.مَوْقَعْ پَرَسْتْ
opportunist
[ Muaqa parast ghundon ne bhi har Urdu bolne walon ko Maghribi Pakistan ka agent banaya ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
be-qaraar
बे-क़रार
.بے قَرار
restless, uneasy, discomposed
[ log Mahatma ki ek jhalak pane ke liye beqarar hain ]
![vocabulary](/Content/assets/img/vocabulary_new.gif)
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (حُرُوفِ اَبْجَد)
حُرُوفِ اَبْجَد
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔