تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حُرُوفِ اَبْجَد" کے متعقلہ نتائج

اَبْجَد

آغاز، ابتدا

اَبْجَدِ عِشْق

the ABC of love

اَبْجَدی

ابجد سے منسوب یا متعلق، ابجد کا، آغاز کا، ابتدائی

اَبْجَد داں

رک: ابجد خواں .

اَبْجَد خواں

ا ب ت پڑھنے یا جاننے والا، حرف شناس

اَبْجَد آموز

ا ب ت سیکھنے والا ، ابتدائی درجے کا طالب علم ، مکتب کا مبتدی .

اَبْجَد خوانی

ابجد خواں (رک) کا اسم کیفیت .

اَبْجَد آموزی

ابجد آموز کا اسم کیفیت

اَبْجَد شَناس

کم استعداد یا واقفیت رکھنے والا ، ابجد خواں .

اَبْجَد کی پَٹّی

’ابجد‘ کی ترتیب کے مطابق حروف تہجی کی تقطیع .

اَبْجَد کا قُفْل

وہ حروف دار تالا جو کنجی کی بجائے متعینہ حروف کے ملا دینے سے کھلے، قفل ابجد

اَبْجَدی حُرُوف

حروف جو تصویری علامت کی بجائے صوتی بنیاد پر اختیار کئے گئے ، یعنی ا ب ج د وغیرہ .

اَبْجَدی رَسْمُ الخَط

تصویری رسم الخط کا دور گزرنے کے بعد علامتی صوتی رسم الخط یعنی ا ب ج وغیرہ .

اَبْجَد کا تالا

وہ حروف دار تالا جو کنجی کی بجائے متعینہ حروف کے ملا دینے سے کھلے، قفل ابجد

قُفُلِ اَبْجَد

ابجد كا تالا، ایک وضع كا تالا جو حلقہ دار ہوتا ہے اور اس میں حروف لكھے ہوتے ہیں، جب ان حروف كو مقررہ ترتیب سے ملایا جاتا ہے تو وہ تالا كُھل جاتا ہے

حُرُوفِ اَبْجَد

(قواعد) رک : حروفِ تہجّی .

اردو، انگلش اور ہندی میں حُرُوفِ اَبْجَد کے معانیدیکھیے

حُرُوفِ اَبْجَد

huruuf-e-abjadहुरूफ़-ए-अबजद

وزن : 12222

موضوعات: قواعد قواعد

  • Roman
  • Urdu

حُرُوفِ اَبْجَد کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (قواعد) رک : حروفِ تہجّی .

شعر

Urdu meaning of huruuf-e-abjad

  • Roman
  • Urdu

  • (qavaa.id) ruk ha haruuf-e-tahajjii

English meaning of huruuf-e-abjad

Noun, Masculine

  • letters of A B J D corresponding to 1234- the first of a series of eight words comprising the letters of the Arabic alphabet in the order in which they were originally disposed (agreeing with that of the Hebrew and Aramaic)

حُرُوفِ اَبْجَد سے متعلق دلچسپ معلومات

حروف ابجد عربی کے ہر حرف تہجی کی عددی قیمت مقرر ہے۔ اس قیمت کو اس حرف کے اعداد، یا عدد کہتے ہیں۔ عربی کے حروف کو ان کے اعداد کے اعتبار سے اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ پہلے اکائیاں، پھردہائیاں، پھرسیکڑے، اور پھر ہزار۔ اس نظام یا اس ترتیب، اور ان قیمتوں کو قاعدۂ ابجد یا قاعدۂ جمل [اول مضموم، دوم مفتوح، بروزن ’’دہل‘‘] کہا جاتا ہے۔اسی لئے حروف تہجی کو’’حروف ابجد‘‘ اور’’حروف جمل‘‘ بھی کہتے ہیں۔ ان حروف کو تین یا چار کے گروہ میں مجتمع کرکے کچھ فرضی لفظ بنا لئے گئے ہیں۔ یہ الفاظ اور ان کی ترتیب، اور ان کی قیمتیں، حسب ذیل ہیں: الف=ا، بے=۲، جیم=۳، دال=۴، یعنی ابجد (اول سوم مفتوح) ہے=۵، واؤ=۶، زے=۷، یعنی ہوز (اول مفتوح، دوم مفتوح مشدد) حے=۸، طوے=۹، ی=۰۱، یعنی حطی (اول مضموم، دوم مشدد مکسور) کاف=۰۲، لام=۰۳،میم=۰۴، نون=۰۵، یعنی کلمن (اول سوم مفتوح، دوم مکسور) سین=۰۶، عین=۰۷، فے=۰۸،صاد=۰۹، یعنی سعفص (۱ول سوم مفتوح) قاف=۰۰۱، رے=۰۰۲، شین=۰۰۳، تے=۰۰۴، یعنی قرشت (اول سوم مفتوح) ثے=۰۰۵، خے=۰۰۶، ذال=۰۰۷، یعنی ثخذ (اول مفتوح، دوم مفتوح مشدد) ضاد=۰۰۸، ظوے=۰۰۹، غین=۰۰۰۱، یعنی ضظغ (اول مفتوح، دوم مفتوح مشدد) اردو کے حسب ذیل حروف عربی میں نہیں ہیں۔ ان کے لئے عربی کے قریب ترین حرف کی قیمت مقرر کرلی گئی ہے: پے=۲، ٹے=۰۰۴، چے=۳، ڈال=۴، ڑے=۰۰۲، ژ=۷، گاف=۰۲ دو چشمی ہ کے لئے بھی چھوٹی ہ کے اعداد (۵) مقرر ہیں۔ ہمزہ چونکہ عربی میں کسی حرف کا نام نہیں ہے، اس لئے قاعدۂ ابجد میں اس کا کوئی عدد مقرر نہیں۔ اردو میں البتہ ہمزہ کے لئے بعض لوگوں نے کچھ قیمت (مثلاً ایک، یا دس)مقرر کی ہے، لیکن کچھ لوگ اس رائے کے ہیں کہ اردو میں بھی ہمزہ کا کوئی عدد نہیں ہے۔ قاعدۂ ابجد کے بارے میں حسب ذیل باتیں دلچسپ ہیں۔ یہ اطلاعات کہیں یکجا نہیں ملتیں۔ اس لئے یہاں درج کی جارہی ہیں: (۱) جس ترتیب سے حروف کو نظام ابجد میں مجتمع کیا گیا ہے، یہ عبرانی حروف تہجی کی ترتیب ہے۔ لہٰذا ان کی قیمتیں بھی عبرانی سے آئی ہوں گی۔ (۲) ابجد کی جو ترتیب میں نے اوپر درج کی ہے وہ اردو اور فارسی میں ہر جگہ ہے۔ لیکن عربی میں یہ ہرجگہ نہیں ہے۔ شمالی افریقہ میں یہ ترتیب حسب ذیل ہے: ابجد، ہوز، حطی، کلمن، سعفض [یعنی صاد کی جگہ ضاد]، قرصت [یعنی شین کی جگہ صاد]، ثخذ، ظغش[یعنی ضاد کی جگہ ظوے، ظوے کی جگہ غین،ا ور غین کی جگہ شین]۔ ان کی قیمتیں بھی اسی اعتبار سے مختلف ہیں: ضاد=۰۹، صاد=۰۰۱،ظوے=۰۰۸، غین=۰۰۹، شین=۰۰۰۱۔ ان کا تلفظ بھی کچھ مختلف ہے، جیسا کہ نیچے واضح کیا گیا ہے۔ (۳)الفاظ ابجد کا تلفظ بھی ہرجگہ ایک نہیں ہے۔ خود اردو میں یہ الفاظ بعض لوگوں کی زبان پر کچھ فرق کے ساتھ سنائی دیتے ہیں۔ مثلاً بعض لوگ ’’کلمن‘‘ میں دوم مفتوح بولتے ہیں۔ ’’قرشت‘‘ میں بھی بعض لوگ دوم مفتوح بولتے ہیں۔اور’’ثخذ، ضظغ‘‘ کئی علاقوں میں بلا تشدید بھی بولے جاتے ہیں۔ (۴) عربی زبان (نہ کہ قاعدۂ ابجد) میں ان الفاظ کا تلفظ مرقوم الذیل ہے: اَبُجَدٍ ہَوَزٍحُطِّیَ کَلَمنَ سَعفَص قَرَشَت ثَخَذ ضَظَغ (۵) شمالی افریقہ میں تلفظ حسب ذیل ہے: اَبجَدٍ ہَوَزٍحُطیَ کَلَمنَ سَعفَض قُرِصَت ثَخُذ ظَغُش (۶) مختلف کتابوں میں ان لفظوں کے مختلف معنی درج ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

اَبْجَد

آغاز، ابتدا

اَبْجَدِ عِشْق

the ABC of love

اَبْجَدی

ابجد سے منسوب یا متعلق، ابجد کا، آغاز کا، ابتدائی

اَبْجَد داں

رک: ابجد خواں .

اَبْجَد خواں

ا ب ت پڑھنے یا جاننے والا، حرف شناس

اَبْجَد آموز

ا ب ت سیکھنے والا ، ابتدائی درجے کا طالب علم ، مکتب کا مبتدی .

اَبْجَد خوانی

ابجد خواں (رک) کا اسم کیفیت .

اَبْجَد آموزی

ابجد آموز کا اسم کیفیت

اَبْجَد شَناس

کم استعداد یا واقفیت رکھنے والا ، ابجد خواں .

اَبْجَد کی پَٹّی

’ابجد‘ کی ترتیب کے مطابق حروف تہجی کی تقطیع .

اَبْجَد کا قُفْل

وہ حروف دار تالا جو کنجی کی بجائے متعینہ حروف کے ملا دینے سے کھلے، قفل ابجد

اَبْجَدی حُرُوف

حروف جو تصویری علامت کی بجائے صوتی بنیاد پر اختیار کئے گئے ، یعنی ا ب ج د وغیرہ .

اَبْجَدی رَسْمُ الخَط

تصویری رسم الخط کا دور گزرنے کے بعد علامتی صوتی رسم الخط یعنی ا ب ج وغیرہ .

اَبْجَد کا تالا

وہ حروف دار تالا جو کنجی کی بجائے متعینہ حروف کے ملا دینے سے کھلے، قفل ابجد

قُفُلِ اَبْجَد

ابجد كا تالا، ایک وضع كا تالا جو حلقہ دار ہوتا ہے اور اس میں حروف لكھے ہوتے ہیں، جب ان حروف كو مقررہ ترتیب سے ملایا جاتا ہے تو وہ تالا كُھل جاتا ہے

حُرُوفِ اَبْجَد

(قواعد) رک : حروفِ تہجّی .

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حُرُوفِ اَبْجَد)

نام

ای-میل

تبصرہ

حُرُوفِ اَبْجَد

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone