تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

بَڑا

مونْگ یا ارد کی تلی ہوئی ٹکیا (جو عموماً دہی میں ڈال کر کھاتے ہیں)

بَڑائی

بڑا ہونے کا عمل

بَڈا

رک : بڑا جس کی یہ قدیم شکل ہے .

بیدا

بیابان

بِدا

(عقائد) خدائے تعالٰی کا اپنے فیصلے سے رجوع ، (مسلمانوں کا ایک مسلئہ جس میں یہ بحث کی گئی ہے کہ خدائے تعالٰی کا اپنے کسی حکم سے رجوع ممکن ہے کہ نہیں ، اس میں علماء کے دو گروہ دو مختلف و متضاد نظریات کے قائل ہیں)

بینڑا

رک : بینڈا

بَداء

رک : بدا (۳).

بَڑا روگ

کوئی مہلک اور موذی مرض، خصوصاً : دق، سل

بَڑا آیا

(طنزیہ) اس شخص کے لیے مستعمل ہے جو حقیقت کے برخلاف خود کو کسی کام کا بہت اہل یا کسی چیز کا بڑا حقدار سمجھتا ہو (واحد و جمع دونوں طرح مستعمل)

بَڑا لائے

خوب کہی، چہ خوش

بَڑا کام

ضروری کام، جلدی کا کام، زیادہ کام

بَڑا گوْشْت

گائے، بیل، بھینس یا بھینسے کا گوشت

بَڑا آدْمی

ایسا شخص جو علم، عزت، عمر، مقام و مرتبہ کے لحاظ سے دوسروں سے بلند ہو، ذی عزت، علم و دانش والا، بڑی عمر کا

بَڑا کَرْنا

پرورش کرکے جوان کرنا، پالنا، پوسنا، تربیت کرنا

بَڑا اَفْسَر

حاکم اعلیٰ، اعلیٰ افسر، کسی دفتر وغیرہ کا سب سے زیادہ بااختیار حاکم، کسی دفتر کا صدر

بَڑا کُنْوار

کیوڑے کے قسم کا ایک پیڑ، جس کے پتے کوچ کی طرح لمبے لمبے نکلے ہوتے ہیں

بَڑے

بڑا کی مغیرہ صورت یا جمع، ترکیبات میں مستعمل، یہ بزرگ، مربـّی، سرپرست

بَڑی

بڑا کی تانیث

بَڑا کھانا

کسی خاص حلقے یا محکمے کے کل ادنیٰ و اعلیٰ کی دعوت عام

بَڑا دِل ہے

بڑا حوصلہ ہے، بہت زیادہ ہمت ہے

بَڑا مَزَہ ہو

لطف آجائے، بہت طبیعت خوش ہوجائے

بَڑا کردینا

بڑھانا، اونچا کردینا، لمبا کردینا، کھینچنا

بَڑا کوئی ہے

بہت شریر ہے، نہایت چالاک ہے

بَڑا شَہدَہ ہے

بہت شرارتی، لچا، بدمعاش یا بیہودہ ہے

بَڑا پَن

بڑے یا بہترین ہونے کی کیفیت، عظمت

بَڑا بول

غرور کا کلمہ، شیخی کی بات

بَڑا داتا ہے

بہت سخی ہے

بَڑا دِیدَہ ہے

شوخ چشم ہے، نڈر ہے

بَڑا پیٹ ہے

بہت خوش خوراک ہے، بہت رقم ہضم کرنے والا ہے

بَڑا سُوَر ہے

بہت بدذات، شریر، ایذا رساں، نافرمان ہے

بَڑا دِل کرنا

بَڑا تَقْدِیر والا

خوش نصیب

بَڑا کُفر تُوڑنا

بڑے ضدی کو قابو میں لانا، بہت بڑا کارنامہ انجام دینا

بَڑا قاف

قرمساق ، بھڑوا ، بھکوا

بَڑا وَقت

بہت موقع، بڑی مہلت

بَڑا رَستہ پَکڑنا

مرجانا

بڑا اَنْدھیرا ہے

سخت ظلم ہے، کوئی انصاف نہیں، سخت بے امنی ہے

بَڑا راْستَہ پَکَڑْنا

دور کا سفر اختیار کرنا

بَڑا بِچُّھو ہے

سخت کینہ ور ہے

بَڑا سُور ہے

شجاع ہے

بَڑا شَیْطان ہے

بہت شرارتی، لچا، بدمعاش یا بیہودہ ہے

بَڑا شَرِیر ہے

بہت شرارتی، لچا، بدمعاش یا بیہودہ ہے

بَڑا بانْٹنْے والا

(ریاضی) وہ بڑے سے بڑا عدد جو دو سے زیادہ اعداد کو پورا پورا تقسیم کردے، عاد اعظم ، مقوم علیہ اعظم

بَڑا نام

بہت عزت و شہرت

بَڑا بول نَہ بولے، بَڑا لُقْمَہ نَہ کھائے

تکبر کرنا اور بڑا نوالہ مضرت یعنی ایذا رسانی میں دونوں برابر ہیں

بَڑا دِیدَہ ہونا

دیدہ دلیر ہونا، شوخ اور بے باک ہونا

بَڑا راچْھ ہے

فتنہ پرداز، شریر اور چالاک ہونا

بَڑا مُنْھ چاہیے

بہت شان و شوکت دولت ثروت بااثر رسوخ وغیرہ در کار ہے، ایسا ویسا یہ کام نہیں کرسکتا

بَڑا کام کیا

(طنزاً) خاک کام کیا، حقیقت میں کچھ نہیں

بَڑا مُنہ زُور ہونا

بہت بولنے والا ہونا

بَڑا کونہ

زاویہ منفرجہ

بَڑا پولو

ایک قسم کا ریشم کا کیڑا

بَڑا نام ہونا

مشہور ہونا، عزت حاصل ہونا

بَڑا بے ڈََھب ہے

بہت چوکس ہوشیار چالاک ہے اور کسی کے قابو کا نہیں ، بے خوف سرکش نافرمان اور خود مطلب ہے

بَڑا دِل گُردَہ ہے

بڑا حوصلہ ہے، بہت ہمت والا ہے

بَڑا پَلّا کَرنا

بہت دور چلا جانا، لمبا سفر کرنا

بَڑا پَتَّھر ہے

بہت ظالم یا سنگدل ہے

بَڑا بھاو

(قرضے پر) بھاری سود

بَڑا چَچا بَنا کر چھوڑوں گا

خوب ذلیل کروں گا، خوب بدلہ لوں گا

بَڑا مَکّھی چُوس ہے

بیحد بخیل ہے، بڑا کنجوس ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone