تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

لَڑْکا

بچّہ، بالک، طفل، کودک، چھوکرا

لَڑْکائی

لڑکپن، بچپن

لَڑْکا پَن

بچپن، طفولیت، طفلی، خرد سالی، کم سنی کا زمانہ، لڑکوں کا سا طور طریقہ، جس میں ذہنی پختگی نہ دکھائی دیتی ہو

لَڑکا بالا

(عورت) بال بچہ، اولاد، بیٹا بیٹی، عیال، اطفال (ہونا کے ساتھ)

لَڑْکا بَنْنا

نادانی کی بات یا حرکت کرنا

لڑکا بالا ہونا

بچہ پیدا ہونا

لَڑْکا بے دُودھ پالْنا

ہمیشہ کسی نہ کسی سہارے پر رکھنا اور ٹالنا، کبھی اُمید پوری نہ ہونے دینا

لَڑْکا رووے بالوں کو ، نائی رووے مُنڈائی کو

ہر شخص اپنا ہی دکھ روتا ہے ، سب اپنا اپنا دکھڑا بیان کرتے ہیں

لَڑْکا جَنے بِیوی اَور پَٹّی باندھیں مِیاں

دُکھ بھرے کوئی اور فائدہ اُٹھائے کوئی، ایک تکلیف اُٹھائے دوسرا مزا اڑائے

لَڑْکا جَنے بِیوی اَور پَٹّی بان٘دھے مِیاں

دُکھ بھرے کوئی اور فائدہ اُٹھائے کوئی، ایک تکلیف اُٹھائے دوسرا مزا اڑائے

لَڑْکوں کا گَھرَوندا

بچوں کے کھیلنے کا گھر، (مجازاً) بے ثبات اور ناپائیدار چیز

لٹھیت لڑکا

ڈھیٹ یا ضدی لڑکا

کِرِتْم لَڑکا

(ہندو) وہ جسے کوئی مرد مثل اپنے لڑکے کے لے جو ہم ذات ہو

پَہْلَونٹھی کا لَڑْکا

عورت کا پہلا بچہ .

کل کا لڑکا ہے

تھوڑے عرصے کا پیدا ہوا ہے، ناتجربہ کار ہے

دِلّی کا لَڑْکا ہے

باشندۂ دہلی ہے .

سَوتِیاں بَرِّیں جَگانا لَڑکا

بیوی کے پہلے شوہر یا شوہر کی دُوسری بیوی کا بیٹا .

چَرْخ چُن٘بو کا لَڑْکا

فاحشہ عورت کا بیٹا، بے حیا، بدکار شخص، بے ادب

شوق میں ذوق، دستوری میں لڑکا

خوشی میں شوق اور مفت میں لڑکا

شوق میں ذوق، نفع میں لڑکا

خوشی میں شوق اور مفت میں لڑکا

ذَوق میں شَوق نَفَع میں لَڑکا

مفت یا شوق کے کام میں کوئی فائدہ حاصل ہو جانے کے موقع پر یا مفت آمدنی کی نسبت کہتے ہیں

گاؤں میں دھوبی کا لَڑکا چھیل

گاؤں میں دھوبی کا لڑکا ہی شوقین بنا پھرتا ہے، کیونکہ اس کا باپ شہر والوں کے جو کپڑے دھونے کے لئے لاتا ہے، وہ انہیں پہنتا ہے، جو گاؤں والوں کو دیکھنے کو نہیں ملتے، دھوبی کا لڑکا گاؤں میں خوش پوش ہوتا ہے، کیونکہ اس کے اپنے کپڑے اجلے ہوتے ہیں

گود میں لَڑکا شَہر میں ڈِھنڈھورا

اس چیز کی تلاش جو پاس پڑی ہو

لَڑْکوں میں لَڑْکا، بُوڑھوں میں بُوڑھا

جیسا ماحول ہو ویسا خود ہو جانا چاہیے ، حالات کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے ، ہر قسم کے آدمیوں سے گھل مل جانے والا

بغل میں لڑکا، شہر میں ڈَھنڈورا

چیز پاس ہے اور اس کی تلاش ہر جگہ ہو رہی ہے

کِسی کا لَڑکا کوئی مَنَّت مانے

کسی کے گھر اولاد ہو کوئی خوشی کرے ، کسی کا کام بنے کوئی خوش ہو

ڈَھن٘ڈورا شَہَر میں لَڑکا بَغَل میں

چیز پاس ہے اور اس کی تلاش ہر جگہ ہو رہی ہے

ڈَھن٘ڈورا شَہَر میں لَڑکا بَغَل میں

چیز پاس ہے اور اس کی تلاش ہر جگہ ہو رہی ہے

فَقِیر، قَرْض خواہ، لَڑْکا، تِینوں نَہِیں سَمَجھتے

بھکاری، قرض خواہ اور بچّہ تینوں ضدّی ہوتے ہیں اور کچھ نہ کچھ لے کر ہی جان چھوڑتے ہیں

جوگی کا لَڑکا کھیلے گا تو سانپ سے

ہر کوئی اپنی تربیت کے مطابق کام کرتا ہے

تُو میرا لڑکا کِھلا، مَیں تیری کِھچڑی پَکاؤُں

تو میرا کام کر میں تیرا کام کروں

مینہ کا لڑکا اور نوکری گھڑی گھر ہی نہیں ہوا کرتے

یہ چیزیں بہت مشکل سے ملتی ہیں

چِڑیا اَپْنی جان سے گَئی لَڑکا خُوش نَہ ہُوا

اس موقع پر کہتے ہیں جب نوکر کام کرتے کرتے مرجاتے اور مالک خوش نہ ہو یا بیوی کام کرتی کرتی مرجاۓ اور میاں کو پسند نہ آۓ.

گودی کا لَڑکا مَرْ جائے پیٹ آگ بُجھائے

بڑے سے بڑے رنج و غم کے بعد بھی کھانا پینا ترک نہیں ہو سکتا

مُجَرَّد سَب سے اَعلیٰ جس کے لَڑکا نَہ بالا

بن بیاہا یعنی کنوارا آدمی بہت اچھا ہوتا ہے، آزاد ہوتا ہے اور دنیا کے بکھیڑوں سے بچا رہتا ہے

دَرْزی کا لَڑْکا جَب تَک جِیے گا تَب تَک سِیِے گا

انسان کو معاش کے لئے عمر بھر جدوجہد کرنی پڑتی ہے ، اگر کماتے نہیں تو گزر بسر کیسے ہو .

شابَش مُلّا تیرے تَعْوِیذ کو بانْدْھتے ہی لَڑکا پُھدْکا

تعویذ اتنا پرتاثیر ہے کہ باندھتے ہی کام ہوگیا ؛ طنزاً بھی مُستعمل ہے یعنی بات نہیں بنی .

مُجَرَّد سَب سے اَعلیٰ جس کے نہ لَڑکا نَہ بالا

بن بیاہا یعنی کنوارا آدمی بہت اچھا ہوتا ہے، آزاد ہوتا ہے اور دنیا کے بکھیڑوں سے بچا رہتا ہے

نَہ لَڑکا پَیدا ہوا ، نَہ جَو کاٹے گئے ، یہ مُونڈَن اَور عَقِیقےکی دُھوم کَیسی

بے بنیاد باتوں پر واویلا مچانے والے کے متعلق کہتے ہیں

نام کیا شکَر پارَہ، روٹی کِتْنی کھائے دَس بارَہ، پانی کِتْنا پِئے مَٹْکا سارا، کام کو لَڑْکا بِچارَہ

کھاتا بہت ہے مگر کام نہیں کرتا

نام کیا شکَر پارَہ، روٹی کھائے دَس بارَہ، پانی کِتْنا ہے مَٹْکا سارا، کام کرنے کو لَڑْکا بِچارَہ

کھاتا بہت ہے مگر کام نہیں کرتا

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

  • Roman
  • Urdu

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

Urdu meaning of hech

  • Roman
  • Urdu

  • jis ka vajuud na ho ya baaqii na rah sake, naachiiz, baratraf, laashe, naabuud
  • kuchh bhii nahiin, bilkul nahii.n
  • ko.ii, kuchh niiz kisii
  • beasal, behaqiiqat, maamuulii, adnaa, kam haisiyat
  • faanii, baaqii na rahne vaala, miT jaane vaala
  • naakaara, nikammaa, bekaar, naaqaabil, bemusarraf
  • (muqaabaltan) kamzor, (kisii fan men) kamtar
  • kaabil-e-nafrat, zabuu.n, behuuda, zaliil-o-Khaar, betauqiir
  • fuzuul, besuud, be kaar, Khaarij az matlab
  • tho.Dii sii, kam, qaliil, anduk (miqdaar, raqam vaGaira

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

لَڑْکا

بچّہ، بالک، طفل، کودک، چھوکرا

لَڑْکائی

لڑکپن، بچپن

لَڑْکا پَن

بچپن، طفولیت، طفلی، خرد سالی، کم سنی کا زمانہ، لڑکوں کا سا طور طریقہ، جس میں ذہنی پختگی نہ دکھائی دیتی ہو

لَڑکا بالا

(عورت) بال بچہ، اولاد، بیٹا بیٹی، عیال، اطفال (ہونا کے ساتھ)

لَڑْکا بَنْنا

نادانی کی بات یا حرکت کرنا

لڑکا بالا ہونا

بچہ پیدا ہونا

لَڑْکا بے دُودھ پالْنا

ہمیشہ کسی نہ کسی سہارے پر رکھنا اور ٹالنا، کبھی اُمید پوری نہ ہونے دینا

لَڑْکا رووے بالوں کو ، نائی رووے مُنڈائی کو

ہر شخص اپنا ہی دکھ روتا ہے ، سب اپنا اپنا دکھڑا بیان کرتے ہیں

لَڑْکا جَنے بِیوی اَور پَٹّی باندھیں مِیاں

دُکھ بھرے کوئی اور فائدہ اُٹھائے کوئی، ایک تکلیف اُٹھائے دوسرا مزا اڑائے

لَڑْکا جَنے بِیوی اَور پَٹّی بان٘دھے مِیاں

دُکھ بھرے کوئی اور فائدہ اُٹھائے کوئی، ایک تکلیف اُٹھائے دوسرا مزا اڑائے

لَڑْکوں کا گَھرَوندا

بچوں کے کھیلنے کا گھر، (مجازاً) بے ثبات اور ناپائیدار چیز

لٹھیت لڑکا

ڈھیٹ یا ضدی لڑکا

کِرِتْم لَڑکا

(ہندو) وہ جسے کوئی مرد مثل اپنے لڑکے کے لے جو ہم ذات ہو

پَہْلَونٹھی کا لَڑْکا

عورت کا پہلا بچہ .

کل کا لڑکا ہے

تھوڑے عرصے کا پیدا ہوا ہے، ناتجربہ کار ہے

دِلّی کا لَڑْکا ہے

باشندۂ دہلی ہے .

سَوتِیاں بَرِّیں جَگانا لَڑکا

بیوی کے پہلے شوہر یا شوہر کی دُوسری بیوی کا بیٹا .

چَرْخ چُن٘بو کا لَڑْکا

فاحشہ عورت کا بیٹا، بے حیا، بدکار شخص، بے ادب

شوق میں ذوق، دستوری میں لڑکا

خوشی میں شوق اور مفت میں لڑکا

شوق میں ذوق، نفع میں لڑکا

خوشی میں شوق اور مفت میں لڑکا

ذَوق میں شَوق نَفَع میں لَڑکا

مفت یا شوق کے کام میں کوئی فائدہ حاصل ہو جانے کے موقع پر یا مفت آمدنی کی نسبت کہتے ہیں

گاؤں میں دھوبی کا لَڑکا چھیل

گاؤں میں دھوبی کا لڑکا ہی شوقین بنا پھرتا ہے، کیونکہ اس کا باپ شہر والوں کے جو کپڑے دھونے کے لئے لاتا ہے، وہ انہیں پہنتا ہے، جو گاؤں والوں کو دیکھنے کو نہیں ملتے، دھوبی کا لڑکا گاؤں میں خوش پوش ہوتا ہے، کیونکہ اس کے اپنے کپڑے اجلے ہوتے ہیں

گود میں لَڑکا شَہر میں ڈِھنڈھورا

اس چیز کی تلاش جو پاس پڑی ہو

لَڑْکوں میں لَڑْکا، بُوڑھوں میں بُوڑھا

جیسا ماحول ہو ویسا خود ہو جانا چاہیے ، حالات کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے ، ہر قسم کے آدمیوں سے گھل مل جانے والا

بغل میں لڑکا، شہر میں ڈَھنڈورا

چیز پاس ہے اور اس کی تلاش ہر جگہ ہو رہی ہے

کِسی کا لَڑکا کوئی مَنَّت مانے

کسی کے گھر اولاد ہو کوئی خوشی کرے ، کسی کا کام بنے کوئی خوش ہو

ڈَھن٘ڈورا شَہَر میں لَڑکا بَغَل میں

چیز پاس ہے اور اس کی تلاش ہر جگہ ہو رہی ہے

ڈَھن٘ڈورا شَہَر میں لَڑکا بَغَل میں

چیز پاس ہے اور اس کی تلاش ہر جگہ ہو رہی ہے

فَقِیر، قَرْض خواہ، لَڑْکا، تِینوں نَہِیں سَمَجھتے

بھکاری، قرض خواہ اور بچّہ تینوں ضدّی ہوتے ہیں اور کچھ نہ کچھ لے کر ہی جان چھوڑتے ہیں

جوگی کا لَڑکا کھیلے گا تو سانپ سے

ہر کوئی اپنی تربیت کے مطابق کام کرتا ہے

تُو میرا لڑکا کِھلا، مَیں تیری کِھچڑی پَکاؤُں

تو میرا کام کر میں تیرا کام کروں

مینہ کا لڑکا اور نوکری گھڑی گھر ہی نہیں ہوا کرتے

یہ چیزیں بہت مشکل سے ملتی ہیں

چِڑیا اَپْنی جان سے گَئی لَڑکا خُوش نَہ ہُوا

اس موقع پر کہتے ہیں جب نوکر کام کرتے کرتے مرجاتے اور مالک خوش نہ ہو یا بیوی کام کرتی کرتی مرجاۓ اور میاں کو پسند نہ آۓ.

گودی کا لَڑکا مَرْ جائے پیٹ آگ بُجھائے

بڑے سے بڑے رنج و غم کے بعد بھی کھانا پینا ترک نہیں ہو سکتا

مُجَرَّد سَب سے اَعلیٰ جس کے لَڑکا نَہ بالا

بن بیاہا یعنی کنوارا آدمی بہت اچھا ہوتا ہے، آزاد ہوتا ہے اور دنیا کے بکھیڑوں سے بچا رہتا ہے

دَرْزی کا لَڑْکا جَب تَک جِیے گا تَب تَک سِیِے گا

انسان کو معاش کے لئے عمر بھر جدوجہد کرنی پڑتی ہے ، اگر کماتے نہیں تو گزر بسر کیسے ہو .

شابَش مُلّا تیرے تَعْوِیذ کو بانْدْھتے ہی لَڑکا پُھدْکا

تعویذ اتنا پرتاثیر ہے کہ باندھتے ہی کام ہوگیا ؛ طنزاً بھی مُستعمل ہے یعنی بات نہیں بنی .

مُجَرَّد سَب سے اَعلیٰ جس کے نہ لَڑکا نَہ بالا

بن بیاہا یعنی کنوارا آدمی بہت اچھا ہوتا ہے، آزاد ہوتا ہے اور دنیا کے بکھیڑوں سے بچا رہتا ہے

نَہ لَڑکا پَیدا ہوا ، نَہ جَو کاٹے گئے ، یہ مُونڈَن اَور عَقِیقےکی دُھوم کَیسی

بے بنیاد باتوں پر واویلا مچانے والے کے متعلق کہتے ہیں

نام کیا شکَر پارَہ، روٹی کِتْنی کھائے دَس بارَہ، پانی کِتْنا پِئے مَٹْکا سارا، کام کو لَڑْکا بِچارَہ

کھاتا بہت ہے مگر کام نہیں کرتا

نام کیا شکَر پارَہ، روٹی کھائے دَس بارَہ، پانی کِتْنا ہے مَٹْکا سارا، کام کرنے کو لَڑْکا بِچارَہ

کھاتا بہت ہے مگر کام نہیں کرتا

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone