تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حَرَم" کے متعقلہ نتائج

حَرَم

قابلِ عزّت شے، مقدّس چیز، احترام کے لائق، محترم

حَرَم گاہ

حرم سرا

حَرَم خانَہ

حرم سرا، پردہ نشين عورت، خواتین کے اپارٹمنٹس، زنان خانہ

حَرَم اِبْراہیم

کعبہ شریف .

حَرَمَیْن

ہردو حرم، کعبۂ شریف اور روضۂ رسول، مکّۂ معظمہ اور مدینۂ منورہ

حَرَمْزَدْگی

شرارت، فتنہ انگریزی، حرام زدگی، رذالت، ذلالت

حَرَمِ کَعْبَہ

کعبہ شریف کی چار دیواری، کعبہ شریف کے اردگرد کا احاطہ

حَرَم سَرا

زنان خانہ، امراکی بیگموں اور لون٘ڈیوں کے رہنے کا مکان

حَرَم کَرنا

لون٘ڈی بنانا ، بیوی بنانا ؛ داشتہ رکھنا .

حَرَمِ ہُمایُوں

بادشاہ کی حرم ، حرم سرا .

حَرَم شرَِیف

مکے مدینے اور ان کے گردا گرد کے چند میل کا علاقہ حرم کہلااتا ہے، اسے حرم کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے ان کی عزت قائم کی ہے

حَرَم کا جَنا

حرام زادہ ، لون٘ڈی بچّہ ؛ کمینہ .

حَرَمِ دِمَاغ

وہ مقام جہاں اعصاب دماغ سے باہر نکلتے ہیں ، مبذِعصب ؛ وہ عصبہ جو دماغ تک پیغامات کی ترسیل کرتا ہے ، وہ حصۂ دماغ جو حسی حرکتوں لا نتیجہ یا پیغام دماغ کے مختلف اعصاب کو پہن٘چاتا ہے . انگ : Thalamus .

حَرَمِ نَبَوی

روضۂ نبیؐ اوراس کے اردگرد کا مقام، مسجد نبوی

آہُوئے حَرَم

مکہ معظمہ کے چاروں طرف (فقہ میں مقرر کیے ہوئے) فاصلے کے اندر چرنے چگنے والا ہرن جس کا شکار حرام ہے

عَمْلَۂ دَیْر و حَرَم

صَحْنِ حَرَم

حرم شریف کا احاطہ

سَنْگِ حَرَم

کعبے کا پتّھر، حجرِ اسود، سنگِ اسود

صَیدِ حَرَم

حرم کے جانور جن کا شکار کرنا حرام ہے

مُرْغ حَرَم

مسلمان

دَیر و حَرَم

کعبہ اور بُت خانہ، مندر اور مسجد، مندر اور کعبہ

سُوئے حَرَم

کعبہ کی سمت میں، کعبہ کی طرف، پاک سمت میں

دِیوارِ حَرَم

کعبہ، حرم شریف کی دیوار

غَزالاںِ حَرَم

غزالِ حرم (رک) کی جمع.

کَبُوتَرِ حَرَم

وہ کبوتر جو حرم کی حد میں رہتے ہیں (احترام کعبہ کے مدّنظر ان کا شکار شرعاً ممنوع قرار دیا گیا ہے)

دَرْبارِ حَرَم

(لفظاً) مقدّس دربار، مُراد : خانۂ کعبہ

غَزال حَرَم

مکَۂَ معظّمہ میں حدود حرم کے اندر رہنے والا ہرن جس کا شکار کرنا حرام ہے

قِنْدِیلِ حَرَم

کعبے کی قندیل ؛ مراد : نور برحق ؛ راہ راست.

زائِرِ حَرَم

حرم شریف کی زیارت کرنے والا، حج یا عمرہ کی غرض سے جانے والا، حرم کا مسافر

مَولُودِ حَرَم

رک : مولود ِ کعبہ

لَونڈی ڈائن سے بُری ، گو حَرَم بَن جائے

لونڈی اگر بیوی بن جائے تو ڈائن سے بُری ثابت ہوتی ہے ؛ کمینے کو رتبہ مل جائے تو بہت تنگ کرتا ہے

اَڑھائی بَکایَن مِیاں باغ میں ، کانی حَرَم مَحَل خانے میں

کم ظرف ہے، اوجھا ہے، زمین پر پانو نہیں رکھتا (بے حقیقت آدمی کے شیخی مارنے کے موقعے پر مستعمل)

اردو، انگلش اور ہندی میں حَرَم کے معانیدیکھیے

حَرَم

haramहरम

اصل: عربی

وزن : 12

حَرَم کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • قابلِ عزّت شے، مقدّس چیز، احترام کے لائق، محترم
  • مکّے مدینے اور ان کے گرداگرد کے چند میل کا علاقہ حرم کہلاتا ہے اسے حرم کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی عزّت قائم کی ہے اور ان مقامات پر بعض افعال اور اقدامات ممنوع ہیں مثال کے طور پر یہاں جنگ نہیں ہوسکتی درختوں کو نہیں کاٹا جا سکتا نیز اس میں داخل ہونے والا ہر گزند سے محفوظ ہوجاتا ہے (جب دونوں حرم مراد ہوں تو انھیں عموماً ’’حرمین‘‘ کہتے ہیں)
  • خانۂ کعبہ کے گرداگرد کا علاقہ جہاں جنگ وغیرہ ممنوع ہے، خانۂ کعبہ کی چاردیواری یا احاطہ، خانۂ کعبہ
  • اسلام، مرکزِ اسلام
  • زنان خانہ، گھر کا وہ حصّہ جس میں عورتیں رہتی ہیں
  • اشراف کے گھر کی عورتیں
  • حضرت امام حسین کے اہل بیت

مؤنث

  • بیوی
  • لونڈی، باندی جس کو بیوی بنا لیا گیا ہو

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

ہَرَم

بڑھاپا، بوڑھا ہونے کی حالت یا کیفیت، کہولت، قدامت، کہنگی

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of haram

Noun, Masculine

  • sacred
  • the sacred enclosure of Makkah and Medina, sanctuary
  • harem, seraglio, women's enclosures or quarters
  • wife
  • concubine, female slave
  • harem, seraglio, women's enclosures or quarters
  • the sacred enclosure of Makkah and Medina, sanctuary
  • sacred

हरम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • काबा परिसर जहाँ वध या युद्ध की अनुमति नहीं है, महिलाओं का कक्ष
  • जनानखाने में रहनेवाली स्त्रियाँ, स्त्री, पत्नी, रखेली
  • राज-प्रासाद या महल का वह हिस्सा जिसमें रानियां रहती हैं, जनानखाना
  • काबा
  • प्राचीन इमारत, गुंबद, बुढ़ापा, जरा
  • अंतःपुर

حَرَم کے مترادفات

حَرَم سے متعلق دلچسپ معلومات

حرم کے معنی ہیں قابلِ عزّت، مقدّس چیز، احترام کے لائق، محترم۔ یہ لفظ کئ طرح استعمال ہوتا ہے۔ حرم، زنان خانے کو یعنی گھر کے اس حصے کو کہا جاتا ہے جس میں عورتیں رہتی ہیں۔ مکّے مدینے اور ان کے گرداگرد کے چند میل کا علاقہ بھی حرم کہلاتا ہے۔ اردو شاعری میں دیر وحرم کا بھی بہت ذکر آتا ہے۔ دیر یعنی بت خانہ اور حرم مسجد ۔ دیر وحرم اور ان سے وابستہ لوگوں کے درمیان کی کشمکش اور جھگڑے بہت پرانے ہیں ۔لیکن شاعر ان جھگڑوں سے ماوراء ہوتے ہیں۔ بجھ رہے ہیں چراغ دیر و حرم دل جلاؤ کہ روشنی کم ہے شاعری کی دنیا بہت کھلی ہوئی، کشادہ اور زندگی سے بھرپور ہے۔ اردو کے شاعروں نے ہمیشہ دیر وحرم کے محدود دائرے میں بند ہو کر سوچنے والے لوگوں کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ سیکڑوں اشعار اس موضوع پر ملتے ہیں۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حَرَم)

نام

ای-میل

تبصرہ

حَرَم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words