تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گُنْبَد کی صَدا ہے" کے متعقلہ نتائج

گُنْبَد کی صَدا ہے

رک : گنبد کی آواز ہے.

گُنْبَد کی آواز ہے

صدائے بازگشت کی طرح ہے جیسا کہو گے ویسا ہی جواب ملے گا.

پَڑْنا کی صَدا ہونا

آواز بلند ہونا ، نام روشن ہونا ؛ اذان دی جانا.

گُنْبَد کی آواز ہے جَیسی کَہو وَیسی سُنو

برابر کے آدمی سے تحمّل نہیں ہوتا ، ہر شخص اپنے آرام کی جگہ ڈھونڈتا ہے، جیسا کرو گے ویسا نتیجہ ہوگا.

صَدا کَہْنا

آواز لگانا ، بول بولنا.

صَدا گُون٘جْنا

کسی جگہ دیر تک آواز کا اثر باقی رہنا.

کَرَن کی بَھرَن ہے

جو کرتا وہ پاتا ہے .

کَہْنے کی بات ہے

۔غل ہے۔ اس کی کچھ اصلیَّت نہیں ہے۔ ؎

رُوپے کی کِھیر ہے

روپیہ ہو تو زندگی لُطف سے گُزرتی ہے.

مَرنے کی جا ہے

مر جانے کا مقام ہے ؛ شرم کی بات ہے ۔

لَوٹنے کی جا ہے

۔بڑا لطف ہے۔ عجب کیفیت ہے۔ ۲۔پھڑکنے کا موقع ہے۔ دلچسپی کا مقام ہے۔ ؎

ہوت کی جوت ہے

روپے پیسے کی چمک ہے ، ساری رونق روپے کے ساتھ ہے ؛ مقدور کی ساری بات ہے ۔

قَیامَت کی بات ہے

غضب ہے

سوچ ہے آپ کی

لَوٹْنے کی جائے ہے

عجب تماشا ہے، عجب مضحکہ خیز بات ہے .

کِس کی مانْتا ہے

ضدی ہے ، یعنی کسی کی نہیں مانتا.

آٹے کی بِلّی ہے

ظاہر کا ڈر ہے، کچھ خوف کی بات نہیں

بَلّی کی بَلّی ہے

بہت طویل القامت ہے ، بہت لمبا ہے

نِیَّت کی بَرکَت ہے

برکت نیک نیتی سے ہوتی ہے

شَرْم کی بات ہے

غیرت کا مقام ہے، افسوس کی بات ہے، تف ہے، لعنت ہے

کِس کی سُنتا ہے

۔کس کی بات مانتا ہے۔ کسی کی بات نہیں مانتا۔ ضدّی ہے۔ ؎

آتْما کی آن٘چ بری ہوتی ہے

ماں باپ محبت سے مجبور ہوتے ہیں

آج جو کَرنا ہے کَر لے کَل کی کَل کے ہاتھ ہے

وقت کو غنیمت سمجھنا چاہیے، آج کا کام کل پر نہیں چھوڑنا چاہیے

قِسْمَت کی بات ہے

جب کوئی بات مرضی کے خلاف ہو تو کہتے ہیں یعنی جو قسمت میں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے

مَقْسُوم کی بات ہے

کَرتے کی بِدِّیا ہے

کَرْتَب کی بِدِّیا ہے

ہر کام مشق سے ہوتا ہے، کوئی کام ہو، کرنے سے ہی آتا ہے

حاشِیَۂ گُنْبَد

(معماری) گنْبد کی چُنائی کا نِچلا حصّہ جو ایک مقررّہ حد تک استوار یعنی سیدھا اُٹھواں (عمودی) چُنا جاتا ہے، پیٹا بُرج .

پھیروں کی گُناگار ہے

جو (عورت) کم عمری میں بیوہ ہوگئی ہو اس کے لیے کہتے یہں

کَون کھیت کی مُولی ہے

رک : کس کھیت کی مولی ہو ، نہایت بے حقیقت ہو، بے وقار اور بے حیثیت ہو .

آپ کی کیا بات ہے

بڑے احمق ہیں

جان ہی کی پَہْچان ہے

محبت جب تک رہتی ہے جب تک جان سلامت ہے ؛ جسے جانتے ہیں اسے ہی پہچان سکتے ہیں غیر یا اجنبی آدمی کو کیا پہچانیں.

مَر جانے کی جا ہے

مر جانے کا مقام ہے ، نہایت شرمندگی کی بات ہے ۔

کَل کی کَل پَر ہے

رک: کل کی کل کے ساتھ ہے، کل کی کل دیکھی جائے گی.

ڈُوب مَرْنے کی بات ہے

بڑے شرم کی بات ہے ، غیرت کا مقام ہے.

صَدا پَیدا ہونا

آواز نکلنا.

غَیرَت کی جَگَہ ہے

ندامت کا مقام ہے ، نادم ہونا چاہیے ، شرم کرنی چاہیے.

آدْمی کی شَکْل ہے

معمولی صورت ہے، خوبصورت نہیں ہے

وَقت کی خُوبی ہے

۔زمانے کی خوبی ہے۔بدقسمتی کااثر ہے۔

غَضَب کی بات ہے

حیرت اور تعجب کی بات ہے ؛ نا انصافی ہے ، زیادتی ہے .

ظاہِر کی دُنْیا ہے

دکھاوے کی دنیا ہے، دُنیا دکھاوٹ پر جاتی ہے، دنیا نمود و نمائش پسند کرتی ہے

اَولاد کی آن٘چ بُری ہوتی ہے

اولاد کی محبت آدمی کو بیقرار کر دیتی ہے، اولاد کے لیے انسان ہر قسم کی تکلیف برداشت کرتا ہے

جو بات ہے سو خُوب ہے کیا بات ہے آپ کی

آپ خود بے مثل اوار آپ کی ہر بات بے مثال ہے ، طنزاََ کہتے ہیں

خالی جُوتی کی بَرْکَت ہے

حیثیت ، نام یا شہرت کا اثر ، طفیلی .

اَن مِلی کی کُسَل ہے

دشمن سے مقابلہ نہیں ہوا اس واسطے بچ گئے، دشمن کے سامنے نہ ہونا چاہیئے اسی میں سلامتی ہے

تُمھارے کَہْنے کی بات ہے

یہ بات تم کو مناسب نہیں ؛ تم خیال نہ کرو ؛ خلاف دانائی ہے

کِس کی بَنی رَہی ہے

عروج و اقتدار ہمیشہ قائم نہیں رہتے

ضَرُورَت کی دوسْتی ہے

آدمی دوست ضرورت کے وقت کے لیے بناتا ہے، بہت خود غرض ہے

دُنیا کاجَل کی کوٹْھری ہے

دنیا میں آلودگی اور روسیاہی کا خدشہ ہر وقت رہتا ہے.

رات کی نِیَّت حَرام ہے

دانے پانی کی بات ہے

ڈُوب مَرْنے کی جَگَہ ہے

بڑے شرم کی بات ہے ، غیرت کا مقام ہے.

کَوّا پَھن٘سانے کی چال ہے

ہوشیار آدمی کو دامِ فریب میں لانے کا ڈھنگ ہے

قاضی کی مُون٘چھ ہے بیگار کا کام

یہ مثل نامنصف قاضیوں کی نسبت کہا کرتے ہیں کہ وہ مدّعی اور مدّعا علیہ سے بیگار لیکا کرتے ہیں.

دِیوانَہ ہے لیکِن بات کَہْتا ہے ٹِھکانے کی

ہے تو بیوقوف مگر بات مطلب یا پتے کی کہتا ہے.

جان کی پَڑی ہے

۔جان کے لالے پڑے ہیں۔ ؎

بِسْمِ اللہ کا گُنْبَد

پناہ اور امن کی جگہ ، محفوظ مقام جہاں کسی قسم کا اندیشہ نہ ہو.

بھاگْتے بُھوت کی لَن٘گوٹی ہی بَہُت ہے

جاتی ہوئی چیز میں سے جتنا جزو مل جائے غنیمت ہے .

مِل گَئے کی بات ہے

اتفاقیہ معاملہ ہے کچھ تلاش و جستجو نہیں ۔

عَورَت موم کی ہوتی ہے

عورت کو جس ماحول میں چاہو ڈھالا جا سکتا ہے، جس طرح چاہو موڑ لو

اردو، انگلش اور ہندی میں گُنْبَد کی صَدا ہے کے معانیدیکھیے

گُنْبَد کی صَدا ہے

gumbad kii sadaa haiगुंबद की सदा है

عبارت

گُنْبَد کی صَدا ہے کے اردو معانی

  • رک : گنبد کی آواز ہے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

गुंबद की सदा है के हिंदी अर्थ

  • रुक : गनबद की आवाज़ है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گُنْبَد کی صَدا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

گُنْبَد کی صَدا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words