تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گُہْرانا" کے متعقلہ نتائج

گُہْرانا

بلند آواز سے بلانا، زور سے پکارنا، آواز دینا

اردو، انگلش اور ہندی میں گُہْرانا کے معانیدیکھیے

گُہْرانا

guhraanaaगुहराना

اصل: سنسکرت

وزن : 222

  • Roman
  • Urdu

گُہْرانا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • بلند آواز سے بلانا، زور سے پکارنا، آواز دینا

Urdu meaning of guhraanaa

  • Roman
  • Urdu

  • buland aavaaz se bulaanaa, zor se pukaarnaa, aavaaz denaa

گُہْرانا سے متعلق دلچسپ معلومات

گہرانا اول مضموم مجہول، ’’پکارنا، پکار لگانا‘‘ کے معنی میں یہ لفظ غالباً ’’گہار/گوہار‘‘ سے ہے۔ بھوجپوری میں دونوں اب بھی مستعمل ہیں، اردو میں’’گہرانا‘‘ اب نہیں دکھائی یا سنائی دیتا۔ ’’گہار/گوہار‘‘ بھی اب صرف ’’کوا گہار‘‘ (بمعنی ’’شورغل‘‘، ’’پریشانی کی جگہ‘‘)کے روپ میں ملتا ہے۔ یہ بات لائق ذکر ہے کہ ’’نوراللغات‘‘ میں ’’گہار‘‘ اور’’گہرانا‘‘ دونوں درج ہیں۔ اول مفتوح کے ساتھ ’’گہرا ہوجانا‘‘ کے معنی میں مصدر’’گہرانا‘‘ اہل ہندی نے اختراع کیا ہے۔ اردو میں یہ غلط ہے۔ پہلے زمانے کی اردو میں اسم یا صفت سے مصدر بنانے کا تھوڑا بہت رواج تھا، جیسے’’پپڑی/ پپڑانا‘‘، ’’سانولا/سنولانا‘‘، ’’دوہرا/دہرانا‘‘، ’’کجلا/کجلانا، گہار/گہرانا‘‘۔ ’’چپت‘‘ سے’’چپتیانا‘‘ اور’’جوتا/جوتی‘‘ سے’’جتیانا‘‘ بھی بنائے گئے ہیں، لیکن یہ الفاظ محض خوش طبعی یا مزاح کے اندازمیں بولے اور کبھی کبھی لکھے جاتے ہیں۔ ’’کھلیانا‘‘ بمعنی ’’کھا ل اتارنا‘‘ البتہ قصابی اصطلاح ہے جو کبھی کبھی عام بول چال میں سنائی دے جاتی ہے۔ کسی غیر زبان کے لفظ کو اردو طرز پر استعمال کیا جائے تو اسے’’اردوانا‘‘ کہہ دیا جاتا ہے۔ لیکن بعض لوگ عربی کے طرز پر’’تارید‘‘ کہتے ہیں، جو عربی میں نہیں ہے، اردو والوں نے ایجاد کر لیا ہے۔ بعض لوگ ’’تہنید‘‘ کہتے ہیں۔ یہ بھی عربی میں نہیں ہے، لیکن ’’ہند‘‘ سے بن سکتا ہے۔ یعنی ’’اردوانا‘‘ وہی چیز ہے جس کے لئے’’تارید‘‘ اور’’تہنید‘‘ بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ خلاصۂ کلام یہ کہ اسم یا صفت سے مصدر بنانے کا رواج اب اردو میں بہت کم ہے، او رجو لفظ اس طرح بن کر رائج ہوئے ہیں ان میں’’گہرانا‘‘ بمعنی’’گہرا ہونا/ہوجانا‘‘ شامل نہیں۔ اسے ترک ہونا چاہئے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

گُہْرانا

بلند آواز سے بلانا، زور سے پکارنا، آواز دینا

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گُہْرانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

گُہْرانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone