تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ایک" کے متعقلہ نتائج

غَیْر

اپنے قبیلہ یا جماعت سے باہر کا (شخص)، جس کے ساتھ اپنائیت کا رشتہ نہ ہو، پرایا، اجنبی، نامحرم، ناآشنا، ناواقف، بیگانہ جیسے: غیر علاقے کا یا غیر ملک کا

غیرے

غَیری

غیر سے منسوب، معمولی، ادنیٰ

غَیروں

غیر (رک) کی مغیّرہ حالت (تراکیب میں مستعمل)

غَیرَت

شرم، حیا، لاج، حمیت

غَیر تَن

بیگانہ

غَیر کُف

رک: غیرکُفُو.

غَیر اَہم

غَیر جِنْس

صنفِ مخالف، جنسِ متضاد، جو ایک نوع سے نہ ہو

غَیر مَرْد

اجنبی ، جو شناسا نہ ہو ، نامحرم .

غیر معتبر

ناقابل اعتبار، بے اعتبار، جس پر بھروسہ نہ ہو

غَیر وَقْت

بے وقت ، معمولی کے خلاف ، بے موقع.

غَیر جَگَہ

دوسری جگہ ، دوسرے کے گھر، اجنبی اور غیرمانوس مقام.

غَیر سَبَب

بے وجہ ، بے سبب .

غَیر مَحَل

بے موقع ، بےوقت.

غَیرانا

غیرت آنا ، شرمانا ، لجانا .

غَیر شَخْص

ذات اور ذاتیات سے جُدا، اجنبی، بےگانہ، خاندان سے باہر اجنبی شخص

غَیر عَورَت

اجنبی عورت ، جو اپنی نہ ہو، جس سے رشتہ نہ ہو.

غَیر مُمْکِن

محال، ناممکن، انکار کا کلمہ

غَیر مَذہَب

دوسرے مذہب کا (ہم مذہب کی ضد).

غَیر مَحْرَم

جس سے نکاح جائز ہو ، نامحرم.

غَیر مُبْہَم

ابہام سے پاک، واضح

غَیْر مُوجِد

غَیر مُحْصِن

جو پارسا یا پاک دامن نہ ہو.

غَیر مَوصِل

وہ چیزیں جن میں بجلی پہونچانے کی صلاحیت یا خاصیت نہیں ہوتی.

غَیر پُخْتَہ

غَیر مُسْلِم

جس نے اسلام قبول نہ کیا ہو، جو مسلمان نہ ہو، کافر

غَیر مُثْمِر

جو پھل نہ دے ، جس سے فائدہ نہ ہو ، بے نتیجہ.

غَیر حال

بُرا ، حال ، خراب حالت.

غَیر مُسَلْسَل

غَیر مُطْمَئِن

جسے اطمینان نصیب نہ ہو، جمع خاطر سے محروم، نامطئن، بددل

غَیر مَصْلَحَت

نا مناسب

غَیر ہَمدَرْد

غَیر مُشْتَبہ

جس میں شبہ نہ ہو، یقینی

غیر واضح

جو واضح نہ ہو، مبہم، مشتبہ، مشکوک

غَیر مُنْدَمِل

نہ بھرنے والا زخم.

غَیر مُسْتَنَد

قابل اعتبار نہ ہونا، جو بھروسے کے لائق نہ ہو، سند یافتہ نہ ہو، غیر معتبر

غَیر مُنْقَسِم

تقسیم نہ ہونے والا.

غَیر عَقْلِیَت

امیل میرسن سے منسوب ایک فلسفہ (عقلیت کے مقابل).

غَیر مُنْصَرِف

جس کی گردان نہ ہوسکے

غَیر مُسْتَحَق

غَیر مُقَشَّر

بغیر چھلا ہوا

غَیر آباد

ویران، اُجاڑ، جہاں آبادی نہ ہو

غَیر کُفُو

جو حسب نسب ، ثروت اور عزت وغیرہ میں برابر کا نہ ہو، غیرقوم ، غیرقبیلہ ، غیرخاندان.

غَیر رائِج

جو رائج نہ ہو

غَیر مُسْتَحْسَن

ناپسندیدہ ، ناستودہ.

غَیر مُخْتَتِم

ختم نہ ہونے والا ، جس کی انتہا نہ ہو ، جس کا انجام نہ ہو.

غَیر مُشَخَّص

تشخص کے بغیر، جس کی تشخیص نہ ہو سکتی ہو

غَیر حالَت

خراب و خستہ حالت ، جانکنی کی حالت ، دگرگوں حالت.

غَیر زَبان

دوسری زبان ، مادری زبان کے علاوہ.

غَیْر کافِی

نا کافی

غَیر فانی

جسے فنا نہ ہو، فنا نہ ہونے والا، اَمر، ختم نہ ہونے والا

غَیر رَسْمی

رسم و رواج کے خلاف، مروجہ روایت کے برعکس

غَیر واقِع

جھوٹ ، خلافِ دستور.

غَیر وَقِیع

بے وقعت ، وقعت نہ رکھنے والا ، غیر افادی.

غَیر واجِب

نامناسب، بےجا، خلافِ قانون یا دستور

غَیر مَدْعُو

غَیر اَدَبی

ادب کے خلاف، ذوقِ ادبی کے برعکس

غَیر واضِع

جو واضع نہ ہو ، مبہم ، مشتبہ ، مشکوک.

غَیر صائِب

نا درست، غلط

اردو، انگلش اور ہندی میں ایک کے معانیدیکھیے

ایک

ekएक

اصل: سنسکرت

وزن : 21

ایک کے اردو معانی

صفت، عددی

  • گنتی کا پہلا عدد ، واحد ، فرد (زوج کے بالمقابل) ، (ہندسوں میں) ۱ .
  • پہلا ، ترتیب کے لحاظ سے اول ، (شخص یا شے وغیرہ) جو دوسرے سے ما قبل یا مقدم ہو (اکثر ، ایک ، یا ’دوسرے‘ کے بالمقابل).
  • دوسرا (پہلے کے بالمقابل).
  • کئی میں سے کوئی ایک یا ہر ایک ، ایک کے بعد دوسرا (تکرار کے ساتھ).
  • بہت . بڑا (کرت یا عظمت کے لیے).
  • ادنیٰ ، معمولی ، حقیر.
  • صرف ، فقط ، محض.
  • اکیلا ، تن تنہا.
  • منتخب ، یکتا ، ممتاز.
  • یکساں ، برابر.
  • متفق ، متحد ، جنھوں نے کسی بات پر اتفاق کر لیا ہو ، جو کسی معاملے میں ایک دوسرے کی تائید اور حمایت کریں.
  • ساتھ ساتھ ، یکجا ، اکٹھا.
  • سارا، تمام ، کلیۃً ، ااس سرے سے اس سرے تک (عموماً اسماے ذات یا صفات کے ساتھ).
  • تخمینی ، قریب قریب ، (عموماً تعداد مقدار کے ساتھ).
  • مرکب ہو کر ایسے واحد کہ دائی نہ رہے ، مخطوط ، یکجان.
  • جس کے قول میں استحکام ہو ، (بات یا ارادے کا) پورا یا پکا.
  • معمولی ، آسان ، سہل.
  • مطلق ، ذرہ بھر ، قطعی ، بالکل (نفی کی تاکید کے موقع پر).
  • کسی ، کوئی
  • تخصیص و تحدید کے لیے.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of ek

Adjective, Numeral

  • a, an, one
  • first
  • one
  • only, mere
  • single, sole, alone, unique, singular
  • united

Adverb

  • nearly, or so, about

एक के हिंदी अर्थ

विशेषण, संख्यात्मक

  • गणना की सबसे पहली संख्या का वाचक शब्द
  • सबसे पहला और सबसे छोटा (परंतु पूरा और भिन्न-रहित) संख्यासूचक अंक
  • ४. अनिश्चित या निश्चित संख्यावाचक शब्दों के अन्त में लगने पर, प्रायः
  • एकनिष्ठ।
  • जिनमें परस्पर समान भाव (गुण, धर्म आदि) हों।

संज्ञा, पुल्लिंग

  • परमात्मा, ख़ुदा

ایک سے متعلق دلچسپ معلومات

ایک انگریزی میں لفظ The حرف تعریف (definite article) کے طور پر، اور حرف A حرف تعمیم (indefinite article) کے طور پر رائج ہیں۔ اردو میں نہ حرف تعریف ہے نہ حرف تعمیم۔ ہمارے یہاں The کا کچھ بھی ترجمہ ممکن نہیں، لیکن A کا ترجمہ اکثر’’ایک‘‘ کیا جاتا ہے۔ یہ ہرجگہ درست نہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ انگریزی کی دیکھا دیکھی ہم لوگ بھی’’ایک‘‘ کا لفظ کم و بیش حرف تعمیم کی طرح لکھنے لگے ہیں۔ یہ اردو کے مزاج کے خلاف ہے۔ مثلاً John is a good man کے تراجم ملاحظہ ہوں: غلط: جان ایک اچھا آدمی ہے۔ صحیح: جان اچھا آدمی ہے۔ اسی طرح A great poet makes no mistakes کے تراجم دیکھیں: غلط : ایک بڑا شاعر غلطیاں نہیں کرتا۔ صحیح: بڑا شاعر غلطیاں نہیں کرتا۔ علیٰ ہٰذالقیاس، مندرجہ ذیل جملے دیکھئے: غلط: ایک انسان کا فرض ہے کہ دوسروں کا ہاتھ بٹائے۔ صحیح: انسان کا فرض ہے کہ دوسروں کا ہاتھ بٹائے۔ غلط: غالب ایک بڑے شاعر تھے، سب اسے مانتے ہیں۔ صحیح: غالب بڑے شاعر تھے۔۔۔ غلط: ایک اچھے آدمی کی پہچان یہ ہے کہ۔۔۔ صحیح: اچھے آدمی کی پہچان یہ ہے کہ۔۔۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ایک)

نام

ای-میل

تبصرہ

ایک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone