تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ایک" کے متعقلہ نتائج

اِخْتِیار

حکم چلانے کی اہلیت، کسی بات یا معاملے پر پورا پورا تصرف حاصل ہونے کی حیثیت، آئینی طورپر حل وعقد یا تصرف کا استحقاق، اقتدار حاکمیت

اِخْتِیاری

جو امکان میں ہو، بس کا، قابو کا، جبری یا اجباری کی ضد

اِخْتِیارا

اختیارات : اختیار (رک) کی جمع

اِختِیَارَات

طاقت، بس، قابو، غلبہ، قبضہ، حکومت، زور، مداخلت

اِخْتِیار کَرْنا

منتخب کرنا، پسند کرنا، چن لینا، ترجیح دینا

اِخْتِیار چَلْنا

بس چلنا، قابوہونا.

اِخْتِیارِ عِشْق

اِخْتِیارِ ابتِدائی

(قانون) عدلیہ کے قانون کے مطابق مقدمے کی ابتدائی سماعت کے حقوق جو کسی حاکم کو حاصل ہوں، حاکم عدلیہ کے اعلیٰ اختیارات سے نیچے کے اختیارات

اِخْتِیارِ سَماعَت

(قانون) وہ حق جو عدلیہ کے قانون کے مطابق کسی حاکم کو مقدمہ سننے اور اس کا فیصلہ کرنے سے متعلق حاصل ہو

اِخْتِیارِ آمَد و رَفْت

(قانون) عدلیہ کے قانون کے مطابق کسی راستے سے گزرنے کے حقوق، حق گزر، حق آسائش

اِخْتِیار بَدَسْتِ مُخْتار

ہمیں جوکچھ سمجھانا تھا سمجھا چکے اب عمل کرنے نہ کرنے کا تمہیں اختیار ہے، اس سے زیادہ اور کچھ ہمارے اختیار میں نہیں (عموماً آئندہ کے ساتھ مستعمل)

اِخْتِیاری کَرنا

خواہش کرنا ، مانگنا .

خود اِخْتِیار

مشروط آزادی کی حامل، منتخب نمائندوں کا حقِ اختیار

با اِخْتَیار

اخیتار رکھنے والا، مختار، جسے قانونی طور پر اختیار حاصل ہو

بے اِخْتِیار

بغیر کسی قابو اور اختیار کے، بے قابو، مجبور، ناچار، بے بس، عاجز

لائین اختیار کرنا

وضع یا انداز اختیار کرنا، کسی خاص طریقے پر چلنا

حُسْنِ اِخْتِیار

آزادئ خیال، آزاد قوّت ارادی

خِلافِ اِخْتِیار

اختیار سے باہر ، طاقت سے باہر ، غیر مجاز ، نا جائز .

فَلْسَفَۂ اِخْتِیار

(علم کلام) انسان اپنے افعال کو اپنے ارادے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور قدرت کی طرف سے مجبورِ محض نہیں ہے (جبریہ کی ضد).

صاحِبِ اِخْتِیار

جو اپنی مرضی سے کوئی کام کرے ، جسے انتخاب کا حق ہو، جسے کسی قسم کا اختیار سپرد ہو، خود مختار، مطلق العنان، بااختیار

کامِلُ الْاِخْتِیار

جسے پورا اختیار ہو، با اختیار ، اختیار والا ، موثر .

حِیطَۂِ اِخْتِیار

مُطْلَقُ الْاِخْتِیار

کامل اختیار رکھنے والا ، بااختیار ۔

زَکوٰۃ الْاِخْتِیار

(فقہ) رک : ذکاتِ اختیاری .

اَہلِ اِختِیار

حاکم، رئیس

عِنانِ اِخْتِیار

اختیار کی باگ ڈور

ساقِطُ الْاِخْتِیار

حکومت یا اقتدار سے معزول ، جس کے اختیارات چھین لیے گئے ہوں ، بے اختیار .

ضَعِیفُ الْاِخْتِیار

بہت کم اختیار یا قدرت رکھنے والا

حِزْبُ الاِخْتِیار

جَبْر و اِخْتِیار

جبر و قدر، انسان کے قادر یا مجبور ہونے کا مسئلہ جو علماً علم کلام و عقائد کے درمیان مختلف فیہ رہا ہے

رَنگ اِخْتِیار کَرْنا

انداز اپنانا.

راہ اِخْتِیار کَرْنا

ذریعے کا انتخاب کرنا، اپنا، روش اور چلن اختیار کرنا.

صُورَت اِخْتِیار کَرْنا

انداز اپنانا، ڈھنْگ اخیتار کرنا.

وَطَن اِختِیار کَرنا

ترک وطن کے بعد کسی دوسری جگہ رہائش اختیار کرنا، کسی دوسرے شہر میں جا کر آباد ہونا، سکونت اختیار کرنا، توطن کرنا

دُوری اِخْتِیار کَرْنا

قطع تعلق کرنا، علیحدگی اختیار کرنا، الگ رہنا.

غُلامی اِخْتِیار کَرْنا

غلاموں کی طرح خدمت کرنا، نوکری یا ملازمت کرنا

گوشَہ اِخْتِیار کَرْنا

تارک الدنیا ہونا ، خلوت نشیں ہونا.

بَسیرا اِخْتِیار کرنا

رہنا

رَوِش اِخْتِیار کَرْنا

طریقہ اپنانا ، طرزِ اختیار کرنا.

بَغاوَت اِختِیار کرنا

سرکشی کرنا، بغاوت کرنا

بے اِختِیار رونا

از حد رونا، پھوٹ پھوٹ کر رونا

فَقِیری اِخْتِیار کَرنا

فقیر ہوجانا

قالِب اِخْتِیار کَرْنا

جسم اپنانا ، ہیئت یا شکل میں ڈھل جانا ، روپ اختیار کرنا.

رَہْرَوِی اِخْتِیار کَرنا

سفر پر جانا، سفر کرنا

مَوقِف اِختِیار کَرنا

لائحۂ عمل اپنانا

آدْمِیَّت اِخْتِیار کَرنا

اچھی خصلتیں سیکھنا

رَئِیس با اِخْتِیار

وہ رئیس جس کو گورنمنٹ سے مالی اور ملکی اختیارات ملے ہوں

کَشِیدَگی اِخْتِیار کَرْنا

کھن٘چ جانا، ناراض ہو جانا، الگ ہو جانا.

فَیشَن اَخْتِیار کَرنا

وضع اختیار کرنا، صورت بنانا، طریقہ اختیار کرنا

مُلازَمَت اِختِیار کَرنا

نوکری قبول کرنا، نوکر ہونا

رَہائِش اِخْتِیار کَرْنا

رہنا، قیام کرنا، ٹھہرنا

عَدَمِ اِخْتِیارِ سَماعَت

مقدمہ سننے کا اختیار نہ ہونا

بَہ اِخْتِیارِ خُود

عَالَمِ بِے اِخْتِیَارْ

حاکِمِ با اِخْتِیار

قاضِی ، جج وغیرہ جسے تمام اختیارات حاصل ہوں ، بااِختیار عہدہ دار.

دِل اِخْتِیار میں ہونا

دل قابو میں ہونا.

اَپْنے اِخْتِیار میں ہونا

ہوش و حواس میں ہونا

دِل پَر اِخْتِیار ہونا

دل قابو میں ہونا ، دل بس میں ہونا .

مُضْحَک صُورَت اِخْتِیار کَرْنا

تمسخر آمیز کیفیت پیدا ہونا ، ہنسی مذاق کی شکل اختیار کر لینا ۔ کبھی

وَبائی صُورَت اِختِیار کَرنا

خطرناک حد تک پھیل جانا، معمول بن جانا

اردو، انگلش اور ہندی میں ایک کے معانیدیکھیے

ایک

ekएक

اصل: سنسکرت

وزن : 21

ایک کے اردو معانی

صفت، عددی

  • گنتی کا پہلا عدد ، واحد ، فرد (زوج کے بالمقابل) ، (ہندسوں میں) ۱ .
  • پہلا ، ترتیب کے لحاظ سے اول ، (شخص یا شے وغیرہ) جو دوسرے سے ما قبل یا مقدم ہو (اکثر ، ایک ، یا ’دوسرے‘ کے بالمقابل).
  • دوسرا (پہلے کے بالمقابل).
  • کئی میں سے کوئی ایک یا ہر ایک ، ایک کے بعد دوسرا (تکرار کے ساتھ).
  • بہت . بڑا (کرت یا عظمت کے لیے).
  • ادنیٰ ، معمولی ، حقیر.
  • صرف ، فقط ، محض.
  • اکیلا ، تن تنہا.
  • منتخب ، یکتا ، ممتاز.
  • یکساں ، برابر.
  • متفق ، متحد ، جنھوں نے کسی بات پر اتفاق کر لیا ہو ، جو کسی معاملے میں ایک دوسرے کی تائید اور حمایت کریں.
  • ساتھ ساتھ ، یکجا ، اکٹھا.
  • سارا، تمام ، کلیۃً ، ااس سرے سے اس سرے تک (عموماً اسماے ذات یا صفات کے ساتھ).
  • تخمینی ، قریب قریب ، (عموماً تعداد مقدار کے ساتھ).
  • مرکب ہو کر ایسے واحد کہ دائی نہ رہے ، مخطوط ، یکجان.
  • جس کے قول میں استحکام ہو ، (بات یا ارادے کا) پورا یا پکا.
  • معمولی ، آسان ، سہل.
  • مطلق ، ذرہ بھر ، قطعی ، بالکل (نفی کی تاکید کے موقع پر).
  • کسی ، کوئی
  • تخصیص و تحدید کے لیے.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of ek

Adjective, Numeral

  • a, an, one
  • first
  • one
  • only, mere
  • single, sole, alone, unique, singular
  • united

Adverb

  • nearly, or so, about

एक के हिंदी अर्थ

विशेषण, संख्यात्मक

  • गणना की सबसे पहली संख्या का वाचक शब्द
  • सबसे पहला और सबसे छोटा (परंतु पूरा और भिन्न-रहित) संख्यासूचक अंक
  • ४. अनिश्चित या निश्चित संख्यावाचक शब्दों के अन्त में लगने पर, प्रायः
  • एकनिष्ठ।
  • जिनमें परस्पर समान भाव (गुण, धर्म आदि) हों।

संज्ञा, पुल्लिंग

  • परमात्मा, ख़ुदा

ایک سے متعلق دلچسپ معلومات

ایک انگریزی میں لفظ The حرف تعریف (definite article) کے طور پر، اور حرف A حرف تعمیم (indefinite article) کے طور پر رائج ہیں۔ اردو میں نہ حرف تعریف ہے نہ حرف تعمیم۔ ہمارے یہاں The کا کچھ بھی ترجمہ ممکن نہیں، لیکن A کا ترجمہ اکثر’’ایک‘‘ کیا جاتا ہے۔ یہ ہرجگہ درست نہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ انگریزی کی دیکھا دیکھی ہم لوگ بھی’’ایک‘‘ کا لفظ کم و بیش حرف تعمیم کی طرح لکھنے لگے ہیں۔ یہ اردو کے مزاج کے خلاف ہے۔ مثلاً John is a good man کے تراجم ملاحظہ ہوں: غلط: جان ایک اچھا آدمی ہے۔ صحیح: جان اچھا آدمی ہے۔ اسی طرح A great poet makes no mistakes کے تراجم دیکھیں: غلط : ایک بڑا شاعر غلطیاں نہیں کرتا۔ صحیح: بڑا شاعر غلطیاں نہیں کرتا۔ علیٰ ہٰذالقیاس، مندرجہ ذیل جملے دیکھئے: غلط: ایک انسان کا فرض ہے کہ دوسروں کا ہاتھ بٹائے۔ صحیح: انسان کا فرض ہے کہ دوسروں کا ہاتھ بٹائے۔ غلط: غالب ایک بڑے شاعر تھے، سب اسے مانتے ہیں۔ صحیح: غالب بڑے شاعر تھے۔۔۔ غلط: ایک اچھے آدمی کی پہچان یہ ہے کہ۔۔۔ صحیح: اچھے آدمی کی پہچان یہ ہے کہ۔۔۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ایک)

نام

ای-میل

تبصرہ

ایک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone