تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ایک آن٘کھ میں لَہْر بَہْر ایک آن٘کھ میں خُدا کا قَہْر" کے متعقلہ نتائج

ایک آن٘کھ میں لَہْر بَہْر ایک آن٘کھ میں خُدا کا قَہْر

ایک اولاد یا عزیز کے ساتھ محبت شفقت اور دوسرے سے بے توجہی یا نفرت.

ایک آن٘کھ نَہ مان٘نا

بالکل ، مطلق (پسند نہ ہونا) ، جملۂْ سالبہ میں آتا ہے .

ایک آن٘کھ یِہ ایک آن٘کھ وُہ

دونون یکسان ہیں ، دونون برابر ہیں ، دونون ایک سے التفات کے مستحق ہیں ، دونون سے ایک سی محبت ہیے.

ایک آن٘کھ نَہ دیکھ سَکْنا

گوارا نہ کرنا.

ایک آن٘کھ ساوَن اَور ایک آن٘کھ بھادوں ہونا

ساون بھادوں کے بادلوں کی طرح آنکھوں سے لگاتار آنسووں کا مین٘ھ برسنا، آنسووں کی جھڑی لگ جانا، پھوٹ پھوٹ کر رونا.

آن٘کھ میں آن٘کھ مِلانا

آن٘کھ میں آن٘کھ ڈالنا، نظر سے نظر ملا کر دیکھنا، ڈھٹائی سے دیکھنا، برابر دیکھے جانا

آن٘کھ میں سُوَر کا بال ہونا

حد درجہ بے مروت ہونا ، نہایت بے غیرت ہونا .

آن٘کھ میں خار ہونا

رک : آن٘کھوں میں خار ہونا جو کثیرالاستعمال ہے .

آن٘کھ میں نَہ آنا

نظروں میں نہ جچنا، بے قدر ہونا

آن٘کھ میں نَہ ٹَھہَرنا

-

آن٘کھ میں آن٘سُو نَہیں

بیحد سن٘گدل ہے .

آن٘کھ میں ٹَھہَرنا

طور جمع :

آن٘کھ ایک نَہِیں کَجْلَوٹِیاں نَو نَو

بدصورت اور اس قدر آرائش

آن٘کھ میں پانی نَہِیں

بالکل بیحیا ہے ، ذرا شرم نہیں .

آن٘کھ میں جَگَہ پانا

عزیز ہونا، محبوب ہونا

آن٘کھ میں مَیل نَہِیں

گوارا ہے، ناگوار نہیں

آن٘کھ میں جَگَہ کَرْنا

نگاہ میں قدر و منزلت حاصل کرنا، دل میں گھر کرنا

آن٘کھ میں آن٘سُو بَھرنا

آن٘کھ میں آن٘سُو بھر لانا، آنکھیں آبدیدہ ہونا، اداس اور رنجیدہ ہونا

آن٘کھ میں آن٘سُو آنا

دل بھر آنا، آبدیدہ ہونے کے قریب ہونا

آن٘کھ میں ڈَر نَہ ہونا

ڈھیٹ ہونا، نڈر یا بیباک ہونا

آن٘کھ میں جَہان تارِیک ہونا

رک : آن٘کھوں میں جہان الخ جو کثیرالاستعمال ہے .

آن٘کھ ایک نَہِیں کَجْلَوٹے دو دو

رک : آن٘کھ ایک نہیں کجلوٹیاں نَو نَو

آن٘کھ میں لَگانے کو نَہِیں

(یہ چیز) اتنی بھی نہیں کہ آن٘کھ میں سرمے کی ہرح لگائی جاسکے ، ذرہ بھر نہیں

آن٘کھ میں جَگَہ دینا

نظروں میں وقار بڑھانا، آن٘کھوں پر بٹھانا، قدر و منزلت یا محبت کرنا

آن٘کھ میں آن٘سُو بَھر آنا

آبدیدہ ہونا

آن٘کھ میں آن٘سُو بَھر لانا

آبدیدہ ہونا

ایک ہی پھیر میں

آن٘کھ میں خاک جھون٘کْنا

طور جمع :

ایک ہَنسے، ایک دُکْھ میں

اس دنیا میں ایک سی حالت نہیں، کوئی خوش ہے اور کوئی تکلیف میں، کوئی خوش حال ہے تو کوئی پریشان حال

آن٘کھ میں سے تِن٘کا دُور کَرْنا

معمولی یا بڑی خرابی کی اصلاح کرنا

آن٘کھ کا پانی بَہْنا

بے مروت ہونا .

آن٘کھ میں ذَرا میل نَہِیں

بے مروت ہے ، سنگدل ہے

آن٘کھ میں ذرا مَیل نَہِیں

خطا پر نادم ہونے کی بجائے آن٘کھوں میں آن٘کھیں ڈال کے جواب دہی کرتا ہے

آن٘کھ میں ذَرا سِیل نَہِیں

ذرا مروت اور رحم نہیں

آن٘کھ کا حَلْقَہ

وہ گڑھا جس میں آن٘کھ کا ڈھیلا ہوتا ہے ، کاسۂ چشم .

آن٘کھ کا نَشَہ

ایک قسم کا ساٹن جیسا ریشمی کپڑا جس پر بناوٹ میں اسی رنگ کے پھول بنے ہوتے ہیں .

سَو رُوپَئے میں ایک بوتَل کا نَشَہ ہوتا ہے

دولت انسان کو غافل اور متکبر کردیتی ہے.

آن٘کھ کا پَرْدَہ اُٹْھنا

آن٘کھ کا پردہ اٹھانا کا لازم، لاعلمی کا دور ہونا، شک و شبہ کا دور ہونا، حس کا بیدار ہونا

آن٘کھ کا پَرْدَہ اُٹھانا

بے حیائی اختیار کرنا، لحاظ توڑ دینا

ایک آن٘کھ سے دیکھنا

ایک آنکھ دیکھنا

ایک ہُنَر اور ایک عَیْب سب میں ہوتا ہے

ہر آدمی میں کوئی نہ کوئی خوبی یا خرابی ہوتی ہے، کوئی شخص بالکل بیکار یا بے عیب نہیں ہوتا

ایک دَم (میں) ہَزار دَم

مریضوں کو حوصلہ دینے کے لیے بولتے ہیں، جب تک سانس تب تک آس، جیتا رہے گا اچھا ہو جائے گا، ایک سانس بھی باقی ہے تو سمجھو ہزار سانس باقی ہے، یعنی اس آدمی کے جینے کی امید کرنی چاہیے

آن٘کھ میں آن٘سُو نَہِیں اَور کَلیجَہ ٹُوک ٹُوک

ظاہر میں بہت رنج و افسوس لیکن دل پر ذرا اثر نہیں

ہَزار میں ایک ہونا

لاکھوں میں ایک ہونا ، بے نظیر ہونا۔

آن٘کھ میں نِیل کی سَلائی کِھین٘چ٘نا

اندھا کر دینا ، سرمے کی طرح نیل لگا کے بصارت زائل کر دینا .

ساری فَوج میں ایک ہی سُورْما ہوتا ہے

سب ایک جیسے نہیں ہوتے ، بہت لوگوں میں کوئی ایک بہت اچْھا ہوتا ہے

دو میں تِیسْرا آن٘کھ میں کَن٘کْرا

دو آدمیوں کے درمیان غیر متعلق تیسرا آدمی ناگوار خاطر ہوتا ہے

آن٘کھ کا اَن٘دھا

نا عاقبت اندیش، بے وقوف

ایک آن٘کھ

ایک سی نگاہ کے ساتھ ، یکسساں ، بغیر امتیاز کے ، برابری سے.

آن٘کھ کا گِلَہ بَھوں سے

کسی کے عیب یا برائی کا ذکر یا اس کی شکایت اس کے عزیز یا دوست کے سامنے کرنے کا عمل .

چَراغ میں بَتّی آن٘کھ پہ پَٹّی

شام ہوتے ہی سونے کی تیاری شروع کردی.

ایک ایک پان٘و ایک ایک مَن کا ہونا

بہت تھک ؛ ندامت یا خوف وغیرہ سے پان٘و آگے کو نہ اٹھنا.

تن مَن میں ایک ہونا

بہت دوست ہونا ، بڑا یارانہ ہونا

ایک باپ کا ہونا

حلالی ہونا ، (مخاطب کے کسی قول یا فعل سے برہم ہو کر) ، جیسے: اگر ایک بات کے ہو تو اب کے گالی دو.

دِل میں ایک آگ سی لَگ رَہی ہے

دل میں جلن محسوس ہورہی ہے ، اندر ہی اندر پُھنکا جا رہا ہوں .

شیر کا ایک ہی بَھلا

بہادر لڑکا ایک ہی کافی ہے

ڈاڑھی کا بال ایک ایک ہو گیا

کِھیل گیا ، خوش ہوگیا.

لَہْر بَہْر ہونا

کسی چیز کی کمی نہ ہونا، سامان عیش کی کثرت اور افراط ہونا

ایک بات کا نَہِیں

حلالی نہیں (ایک طرح کی قَسَم) ، جیسے : میں ایک باپ کا نہیں اگر ابھی تمھیں اس گستاخی کا مزہ نہ چکھا دوں.

ہَزاروں میں ایک ہونا

بے نظیر ہونا ، لاجواب ہونا ، بے مثال ہونا ، یکتا ہونا۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ایک آن٘کھ میں لَہْر بَہْر ایک آن٘کھ میں خُدا کا قَہْر کے معانیدیکھیے

ایک آن٘کھ میں لَہْر بَہْر ایک آن٘کھ میں خُدا کا قَہْر

ek aa.nkh me.n lahr-bahr ek aa.nkh me.n KHudaa kaa qahrएक आँख में लहर-बहर एक आँख में ख़ुदा का क़हर

ضرب المثل

ایک آن٘کھ میں لَہْر بَہْر ایک آن٘کھ میں خُدا کا قَہْر کے اردو معانی

 

  • ایک اولاد یا عزیز کے ساتھ محبت شفقت اور دوسرے سے بے توجہی یا نفرت.
  • گھڑی میں مہربان گھڑی میں آزردہ.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

एक आँख में लहर-बहर एक आँख में ख़ुदा का क़हर के हिंदी अर्थ

 

  • एक औलाद या अज़ीज़ के साथ मुहब्बत शफ़क़त और दूसरे से बेतवज्जुही या नफ़रत
  • घड़ी में मेहरबान घड़ी में आज़ुर्दा

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ایک آن٘کھ میں لَہْر بَہْر ایک آن٘کھ میں خُدا کا قَہْر)

نام

ای-میل

تبصرہ

ایک آن٘کھ میں لَہْر بَہْر ایک آن٘کھ میں خُدا کا قَہْر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words