تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دُنْیا کا دَسْتُور ہے" کے متعقلہ نتائج

دُنْیا کا دَسْتُور ہے

عام طور پر (یہی) ہوتا ہے کی جگہ مستعمل.

دُنْیا کا مَعْمُول ہے

دنیا کا دستور ہے، زمانے میں یوں ہی ہوتا ہے

دُنْیا دُھنْد کا پَسارا ہے

دنیا سراب کی طرح ہے ، اس کی اصلیت کچھ نہیں ہے

دُنْیا جانْتی ہے

سب جانتے ہیں ، ایک زمانے کو پتا ہے ، سب کو معلوم ہے.

دُنْیا کا بَھلا ہونا

سب کا بھلا ہونا ، تمام عالم کا بھلا ہونا ، سب کے کام آنا.

دُنْیا فانی ہے

دنیا ناپائیدار ہے، ختم ہونے والی ہے

دُنْیا کا کَہْنا

سب لوگوں کا کہنا

دُنْیا کا رَن٘گ

دنیا کا حال، زمانے کی رفتار

دِین کا رَکْھنا نہ دُنْیا کا

کہیں کا نہ رکھنا، تباہ کر دینا ، اجاڑ دینا.

دُنْیا بُری جَگَہ ہے

دنیا سے بھلائی کی توقع فضول ہے ، یہاں کوئی اچھا نہیں ہے.

ظاہِر کی دُنْیا ہے

دکھاوے کی دنیا ہے، دُنیا دکھاوٹ پر جاتی ہے، دنیا نمود و نمائش پسند کرتی ہے

دُنْیا ظاہِر پَرَسْت ہے

دنیا حقیقت پر نظر نہیں کرتی ظاہر کو دیکھتی ہے.

دَسْتُور ہونا

رواج ہونا

دُنْیا گُزَر گاہ ہے

دنیا ایک راستہ ہے ، دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں .

دُنْیا کا نَقْشَہ بَدَلْنا

دنیا میں بہت بڑی تبدیلی لے آنا، انقلاب عظیم لانا

دَسْتُور نامَہ

کتابِ دستور

دُنْیا کا قاعِدَہ

عام طور پر ہوتا ہے کی جگہ مستعمل

حَرام کا بول اُٹھْتا ہے ، حَلال کا جُھک جاتا ہے

رذیل اکڑتا ہے شریف نرمی اختیار کرتا ہے.

دَسْتُور بان٘دْھنا

قاعدہ مقرر کرنا، معمول بنانا

دُنْیا ڈَھلْتی پِھرْتی چھاں ہے

دنیا کے حالات ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں اس کا کوئی اعتبار نہیں.

دُنْیا جائے اُمِّید ہے

دنیا امید کی جگہ ہے .

آن٘چ کا کھیل ہے

(باورچیوں اور کیمیا گروں وغیرہ کی بول چال) جب کئی چیز پکانے یا تپانے میں بگڑ جاتی ہے تو کہتے ہیں یہ تو آن٘چ کا کھیل ہے یعنی زرا آن٘چ کڑی ہو گئی ، تو خرابی اور ذرا آن٘چ دھیمی ہوئی تو خرابی . مطلب یہ ہے کہ نازک اور مشکل کام ہے .

آٹا ہے نَہ پاٹا ، مُرْغ کا ہے پَر کاتا

مقدور یا سامان نہیں تھا تو یہ ہنگامہ کیوں برپا کیا

آپ کا مُن٘ھ ہے

آپ کا پاس ہے

پُھون٘س کا تاپْنا ہے

بے بنیاد کام ہے ، چند روزہ خوشی ہے ، بے فائدہ امید کرنا۔

کِس کا مُن٘ھ ہے

کس کی مجال ہے.

جِس کا اور ہے نَہ چھور

جس کی تھا ، نہیں ، جو بہت بڑا ہے ، سمندر کے متعلق کہتے ہیں .

آج اِس کا دَور ہے تو کَل اُس کا دَوْر ہے

زمانہ ایک حال پر رہتا ہے ، آج کسی کا دروج ہے تو کل کسی کا ، دنیا کی ہر حالت عارضی وار ناپائدار ہے.

دُھن٘د کا پَسارا ہے

اندھیرے کا پھیلاؤ ہے ، دھوکا ہی دھوکا ہے ، دھوکے کی ٹٹّی ہے .

دُنْیا گُزَشْتَنی و گُزاشْتَنی ہے

دنیا ناپائیدار ہے ، یہاں کیس چیز کو قیام نہیں .

گُو کا پُتلا ہے

ابھی چھوٹا بچّہ ہے .

ماتھے کا ٹِیکا ہے

ہر وقت سامنے ہے، کسی وقت بھی ٹلتا نہیں.

آپ کا گھَر ہے

اس جگہ یا گھر کو اپنا ہی سمجھیے، بے تکلفی سے رہیے

ہَرِ کا نام سَت ہے سَت بولو مُکت ہے

(ہندوؤں کے) خدا کا نام سچ ہے اور سچ بولنے میں نجات ہے (ایک فقرہ جس کا استعمال کچھ ہندو ذاتوں میں مُردے کو لے جاتے وقت کیا جاتا ہے) ۔

گِرہَستی کا کام ران٘ڈ کا چَرخا ہے

گرہستی کا دھند ختم نہیں ہوتا.

لِیمُو کا چور کا ہاتھ کَٹا ہے

اندھیر نگری چوپٹ راجہ.

آپ کے مُن٘ھ کا اُگال ، ہَمار ہے پیٹ کا آدھار

امیر کی اترن پترن بھی غریب کے گزارے کے لیے کافی ہوتی ہے، مالدار کی ادنیٰ توجہ سے مفلس کا بھلا ہو جاتا ہے

کِسی کا کیا ہے

کسی کا کیا اجارہ ہے

آپ کا پاس ہے

آپ کے لحاظ اور مرّوت سے (ایسا کرنے یا نہ کرنے ہر) مجبور ہوں.

ہاتھ کا راچْھ ہے

بڑا شریر ہے ، بہت بدذات ہے ، ہوشیار ہے

بَلا کا آدمی ہے

بڑا ہوشیار ہے، بہت محنت کش آدمی ہے

کِرانَہ کا لَڈُّو ہے

دہلی میں آموں کے بیچنے والے آموں کو کہتے ہیں.

کُتّے کا بھیجا ہے

۔بہت بکواس کرنے والےل کی نسبت کہتے ہیں کہ اُس نے کُتّے کا بھیجا کھایا ہے ذرا خاموش نہیں رہتا۔

مان کا آن٘کَس گیان ہے

علم سے اعتقاد اور یقین پیدا ہوتا ہے.

ما کا دُودھ ہے

شِیرِ مادر؛ ہر طرح سے مفید اور مزاج کے مطابق، نہایت مُفید؛ حلال، جائز.

کَیا مُن٘ھ کا نِوالَہ ہے

کیا کوئی آسان کام ہے، یہ کام مشکل ہے دیر طلب ہے، یہ کام کچھ آسان نہیں ہے

عَورَت کا راج ہے

جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ہاتھ میں ہو

بیْاہی بیٹی کا رَکْھنا ہاتھی کا بان٘دْھنا ہے

شادی کرنے کے بعد بیٹی کا اپنے گھر رکھنا مصارف وغیرہ کے لحاظ سے اتنا ہی بھاری ہے جتنا ہاتھی پالنا مشکل ہوتا ہے.

کَل کا ذِکْر ہے

۔قریب زمانہ گزشتہ کا ذکر ہے۔ ؎

ہاتھ کا سَچّا ہے

قرض اُتار دیتا ہے ، لین دین کا کھرا ہے

ٹَکے کا ظَہُورا ہے

دولت کی روشنی ہے ، پیسے کا سارا کھیل ہے

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

آپ کا مُلاحَظَہ ہے

رک : آپ کا پاس ہے

جورو کا مرنا گھر کا خرابہ ہے

بیوی کے مرنے سے گھر اجڑ جاتا ہے

وُہ دِن ہے اَور آج کا دِن ہے

رک : وہ دن اور آج کا دن ۔

گان٘ڈُو کا حِمایَتی بھی ہارا ہے

(فحش بازاری) کم حوصلہ اور نامرد کا طرف دار بھی زک اٹھاتا ہے ، بودے کا ساتھی بھی شرمندگی اٹھاتا ہے ، نالائق اور کمینے کا ساتھ دینا داخل حماقت ہے.

سَرداری کا ڈَن٘ڈا اَٹْکا ہے

اپنے کو بڑا جانتے ہیں ، بڑے عہدے پر رہنے کے بعد چھوٹا عہدہ قبول نہ کرنے والے پر طنز.

مُفلِس کا مال ہے

سستا مال ہے کوڑیوں کے مول ہے ، ارزاں مال ہے (بیچنے والوں کی آواز) خریدار سستا سمجھ کر خرید لیں

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

دَم کا دمامہ ہے

زندگی کے ساتھ دنیا کی رونق ہے اور اس کے ساتھ ہی سب شان و شوکت یا بکھیڑے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں دُنْیا کا دَسْتُور ہے کے معانیدیکھیے

دُنْیا کا دَسْتُور ہے

duniyaa kaa dastuur haiदुनिया का दस्तूर है

ضرب المثل

دُنْیا کا دَسْتُور ہے کے اردو معانی

  • عام طور پر (یہی) ہوتا ہے کی جگہ مستعمل.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

दुनिया का दस्तूर है के हिंदी अर्थ

  • आम तौर पर (यही) होता है की जगह मुस्तामल

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دُنْیا کا دَسْتُور ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

دُنْیا کا دَسْتُور ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words