تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دِماغی" کے متعقلہ نتائج

ذِہْنی

ذہن سے منسوب، دماغی، عقلی

ذِہْنی اُفُق

فہم و اِدراک کی حدیں، علم و شعور کا دائرہ

ذِہْنی اِفْلاس

کم عقلی، فکری یا علمی کم مایگی، فہم و دانش کا فقدان

ذِہْنی اِرْتِفاع

ذہنی طور پر جذبے یا جبلّت کو فروتر موضوع سے ہٹا کر برتر موضوع سے وابستہ کرنے کا عمل

ذِہْنی عُمْر

کسی بچّے کی ذہنی نشو و نما کا درجہ جو اس عمر کے لحاظ سے متعین کیا جائے جس میں ایک اوسط ذہن کا بچّہ اس درجے تک پہن٘چتا ہے

ذِہْنی مَواد

(نفسیات) شعور کے بہت چھوٹے چھوٹے ذرے جن سے احساسی عناصر مرکب ہوتے ہیں

ذِہْنی وُجُود

ایسی شے جو محض خیال یا تصوّر میں موجود ہو

ذِہْنی اِنْتِشار

خیالات کی پراگندگی، پریشان خیالی

ذِہْنی نَقْشَہ

(نفسیات) خیالی خاکہ ، اس میں معروضات کی وہ ہمہ اقسام یادیں شامل ہو سکتی ہیں جن کا اِدراک ہم نے اپنے چلنے پِھرنے کے دوران کبھی ایک مرتبہ کِیا ہو .

ذِہْنی عَمَل

دماغ کا فعل، سوچ یا تفکر کا سلسلہ

ذِہْنی اِنْفِجار

عقلی اور فکری قوتوں کی جولانی، علم و ہنر کی ترقی

ذِہْنی بُلُوغ

ذہن کی بلوغت، فکر و خیال کی پختگی

ذِہْنی صِحَت

دماغی تندرستی

ذِہْنی اُفْتاد

ذہنیت، اندازِ فکر، سوچنے کا نظریہ

ذِہْنی وَرْزِش

بے کار دماغی مشغلہ ، بے مقصد غور و فکر .

ذِہْنی اِخْتِلال

دماغی خلل

ذِہْنی بُرادَہ

(نفسیات) شعور کے بہت چھوٹے چھوٹے ذرے جن سے احساسی عناصر مرکب ہوتے ہیں

ذِہْنی نِگار

رک : تمثال گر

ذِہْنی ساخْت

ذہنیت، سوچ کا انداز

ذِہْنی صَداقَت

ذہنی سچائی، خلوص

ذِہْنی اَمْراض

دماغی بیماریاں، پاگل پن کی بیماریاں

ذِہْنی تَصْویِر

کسی شے یا واقعہ کا صحیح تصوّر جو اصلی کیفیت کے بیان سے قائم ہو

ذِہْنی آزْمائِش

ایسا امتحان جو آدمی کی ذہانت کا اندازہ کرنے کے لیے لیا جائے

ذِہْنی اَمانَت

(قانون) ذہنی امانت اس وقت کہی جاتی ہے جب قائم کنندہ کا صریح یا معنوی منشا ظاہر نہ ہوتا ہو لیکن اکوئٹی (اصولِ معدلت اس کے الفاظ یا افعال کی یہ تعبیر کرتی ہے کہ امانت قائم ہوئی

ذِہْنی عَیّاشی

خیالی عیش و عشرت، دماغی لذّت اندوزی، بے راہ روی

ذِہْنی صَناعَت

ذہن سے متعلق عِلم یا سائنس

ذِہْنی بَٹْوارا

ایک ذہنی بیماری جس میں خیالات، احساسات اور اعمال کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے

ذِہنی تَوازُن

صحت عقل، صحیح الحواسی

ذِہْنی بُلُوغَت

ذہن کی بلوغت، فکر و خیال کی پختگی

ذِہْنی کَشْمَکَش

دماغی اُلجھن، تذبذب

ذِہْنی تَعَیُّنات

ذہن میں کسی چیز کے متعلق اعتبار کی ہوئی خصوصیات .

ذِہْنی خَواصِیَّہ

عقل و دانش کے لحاظ سے ممتاز ترین طبقہ .

ذِہْنی نِگاری

تمثال نگار (رک) کا اسم کیفیت

ذِہْنی رِیاضَت

دماغی محنت، طویل غور و فکر

ذِہْنی طَہارَت

خیال کی پاکیزگی، دماغ کا بُرے خیالات سے پاک ہونا

ذِہْنی سالِمات

(نفسیات) شعور کے سب سے چھوٹے ٹکڑے یا ناقابلِ تحویل عناصر .

ذِہْنی تَفْرِیح

ایسی بات یا کام جس سے دماغ کو تازگی اور فرحت محسوس ہو

ذِہْنی پَراگَندَگی

ذِہْنی ہَسْپَتال

دماغی مریضوں کا ہسپتال

ذِہْنی تَحَفُّظات

شرائط یا اِستثناء جو ظاہر نہ کیے جائیں لیکن جن کی پابندی کا ارادہ ہو

ذِہْنی یَگانَگَت

ذہنی ہم آہنگی ، فِکر و خیال کا اِتّحاد ، ایک ہی طرح کی سوچ .

ذِہْنی شِفا خانَہ

دماغی مریضوں کا ہسپتال

ذِہْنی دِیانَت داری

سوچ یا خیال کی راستبازی ، نیک نیتی .

زِہ ہونا

زہ کَرْنا (رک) کا لازم ، چلہ کھین٘چنا.

ضَاْئِعْ ہُوْنَا

برباد ہونا، خراب ہونا

ذَہْنی گَر

جو کسی ذریعے سے کوئی تصویر یا تمثیل بنائے یا پیش کرے ، صورت گر

ذَہْنی سازی

امیجری ، تخیل سے تصویر کار ، نظیر تراشنا

وُجُود ذِہنی

ذات جس کا کوئی مادّی وجود ہونا ضروری نہ ہو ، شے جس کا وجود محض تصور میں ہو ، مجرد اشیا (مثلاً عقل ، بہادری) جن کا مادّی وجود نہیں ہوتا نیز خارجی شے کی نقل جو ذہن میں ہو ، ذہنی عکس ؛ جس کا اصل وجود عنقا ہو ، ناپید ۔

کُشادَہ ذِہْنی

وسیع النظری ، کُھلے ذہن کا مالک ہونا .

مَعْہُود ذِہْنی

رک : معہود ذہن

مَوجُود ذِہنی

(منطق) وہ چیز جو خارج میں نہ ہو مگر پائی جاسکے ، جس کا وجود ذہن اور تصور میں ہو

بَد ذِہْنی

کُنْد ذِہْنی

کند ذہن ہونا، غبی پن، کم عقلی

شَقِّ ذِہْنی

(طب و نفسیات) ایک ذہنی مرض جس میں خیالات ، احساسات اور اعمال کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض اکثر وہموں میں مبتلا رہتا ہے

قُوائے ذِہْنی

زاوِیَۂ ذِہْنی

اندازِ فکر ، نُقطۂ نظر.

اِنْتِقالِ ذِہْنی

لُزُومِ ذِہْنی

ایک بات سے دوسری بات کا خیال لازماً آنا

مُناسَبَتِ ذِہنی

فکر کی مناسبت ، ذہنی ہم آہنگی ۔

قُوَّتِ اِنْتِقالِ ذِہنْی

ذہن یا حواس کو کسی نکتے کی طرف منتقل کرنے کی قوت ، توجہ ہٹا دینے کی قدرت

اردو، انگلش اور ہندی میں دِماغی کے معانیدیکھیے

دِماغی

dimaaGiiदिमाग़ी

وزن : 122

موضوعات: عوامی نسوانی یا عورت

اشتقاق: دَمَغَ

دِماغی کے اردو معانی

عربی - صفت

  • دماغ سے نسبت رکھنے والا، دماغ کی طرف منسوب، دماغ کا
  • (عور) مغرور، متکبر بد دماغ، شیخی باز
  • بیہودہ، نکمّا، شک و شبہ کرنے والا، وہمی

فارسی - اسم، مؤنث

  • نیک نفسی، نیک نیتی، صاف ذہنی
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of dimaaGii

Arabic - Adjective

  • mental, cerebral

दिमाग़ी के हिंदी अर्थ

अरबी - विशेषण

  • जो बहुत समझदार हो, जिसे दिमाग हो, दिमाग वाला, बुद्धिमान
  • दिमाग या मस्तिष्क-संबंधी, दिमाग का, मानसिक
  • बेहूदा, अशिष्ट
  • निकम्मा, बेकार
  • शक-ओ-शुबा करने वाला, वहमी
  • अभिमानी, घमंडी

फ़ारसी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • अच्छा मानस, अच्छे इरादे, साफ दिमाग

دِماغی کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دِماغی)

نام

ای-میل

تبصرہ

دِماغی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone