تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے" کے متعقلہ نتائج

دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے

بڑے بخیل ہیں

دینے کے نام کُن٘ڈی بھی نَہِیں دیتے

بہت کنجوس ہیں.

کِسی کے نام کا کُتّا بھی نَہ پالْنا

(عو) کسی کی صورت سے بیزار اور متنفر ہونا ، کسی کی شکل دیکھنے کا روادار نہ ہونا

نام بھی نَہِیں

کچھ نہیں کی جگہ ، ذرا نہیں ۔

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

ہَرِ کے نام کا بَھجَن کَرنا

بھگوان کو یاد کرنا ۔

صُبْح کا نام نَہِیں لیتے

کنجوس کے متعلق کہتے ہیں کہ نام لینے سے کھانا نہیں ملتا

نام بھی نَہ ہونا

کسی چیز کا بالکل نہ ہونا، کوئی چیز بھی نہ ہونا، کچھ نہ ہونا، بالکل فنا ہوجانا

نام بھی نہ لینا

سخت نفرت کرنا، بہت بیزار ہونا، کنایہ ہے کمال تنفر اور بیزاری سے

دینے کا پاپ دینے ہی سے کَٹْتا ہے

قرضے کی مصیتب اسی وقت دور ہوتی ہے جب اس کی ادائئی کا خیال رہے اور اسے پورا کیا جائے

نام کو بھی نَہ ہونا

بالکل نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔

بُھولے سے بھی نام نَہ لینا

بھول کر بھی یاد نہ کرنا، نفرت، عداوت، بے پراوئی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

خُدا کے دینے سے پیٹ بَھرْتا ہے

بندہ نہیں اللہ ہی بندے کی حقیقی مدد کر سکتا ہے ، رزق دینے والا حقیتاً اللہ ہی ہے.

نام پَر پاپوش بھی نَہ مارْنا

۔ (عو) کمال ناراض ہونا۔ کمال بیزاری کا کنایہ۔ کسی کو بہت بے وقعت سمجھنا۔

کِھلائے کا نام نَہِیں ، رولائے کا نام ہے

۔مثل۔ نیک کام اور حسن خدمت کی کوئی داد نہیں دیتا۔ لیکن بُری بات فوراً پکڑ لی جاتی ہے۔

دینے کے ناؤں دَروازَہ نَہِیں دیتے

بخیل اور کنجوس سے مراد ہے

مُرغی کے لِیے تَکلے کا زَخم بھی بَہُت ہوتا ہے

رک : مرغی کو تکلے کا گھاؤ بس الخ ۔

داتا کے دس ہاتھ اور دینے کے سَو بہانے

خدا جب دینے پر آتا ہے تو سَو طرح سے دیتا ہے، اس کے دینے کے بے شمار ذرائع ہیں

کِسی کے لینے دینے میں نَہ ہونا

کسی سے غرض اور سروکار نہ رکھنا، کسی بکھیڑے میں نہ پڑنا، بے لوث ہونا

دینے کے ہَزاروں ہاتھ ہیں

خدا ہزارون حیلوں سے دیتا ہے

مَجنُون کے بھی چَچا ہونا

مجنوں سے بھی بڑھ کر پکا عاشق ، جنونی ، دھن کا پکا ۔

نام کا طالِب ہونا

نام و نمود اور شہرت کا خواہش مند ہونا ۔

نام کا کَلِمَہ رَٹنا

ہر وقت تذکرہ کرنا

آتے کا نام سَہْجا ، جاتے کا نام مُکْتا

نہ آنے کی خوشی اور نہ جانے کا غم، نہ آتے کو روکنا نہ جاتے کو پکڑنا

لوہے کا مَیل

زنگار جو لوہے کو لگ جاتا ہے، خبث الحدید

ہاتھ کا مَیل

میل کچیل جو ہاتھ سے اُترے ؛ مٹی یا گرد وغیرہ جو ہاتھ صاف کرتے وقت اُترے

تِنْکا بھی نَہِیں رَہْنا

روپیہ بالکل خرچ ہوجانا، صفایا ہوجانا، سب مال و متاع لٹا دینا، نہایت غریب اور محتاج ہوجانا، روٹیوں سے محروم ہوجانا

نام ہی نام کا

صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔

نام کا سِکَّہ چَلنا

رک : نام کا سکہ جاری ہونا ۔

رُوْپَیَہ ہاتھ کا مَیل ہے

روپے پیسے کی کوئی حقیقت نہیں ، وہ آنے جانے والی چیز ہے .

رُوپَیا ہاتھ کا مَیل ہے

روپے پیسے کی کوئی حقیقت نہیں ، وہ آنے جانے والی چیز ہے .

مَیل کا بَیل ہو جانا

رک : میل کا بیل بننا ۔

پِھر بھی موچی کے موچی رَہے

کن٘گال کے کن٘گال ہی رہے .

ران٘گ کا مَیل

چرک قلعی ، اس کو دھو کر کام میں لانے سے زخم بھر جاتے ہیں ، آن٘کھ میں لگانے سے اس کے پھوڑے کو نفع پہونچاتی ہے قوت بینائی بڑھ جاتی ہے .

تان٘بے کا مَیل

جب کان میں تان٘با حاصل کرتے ہیں اور پگھلا کر صاف و خالص کرتے ہیں تو میل نکانا ہے اسے تان٘بے کا میل کہتے ہیں.

نام کا دُشمَن ہونا

سخت بیزار ہونا ، بے حد نفرت کرنا ، نہایت متنفر ہونا ۔

پَیسا ہاتھ کا مَیل ہے

روپیہ بے وقعت چیز ہے، پیسے کی کوئی حقیقت نہیں

نام کا ہونا

حصے کا ہونا ، حق کا ہونا

اَلِف کے نام بے نَہ آنا

ان پڑھ یا جاہل ہونا، ناواقف مضض ہونا.

بَدَن پَر بوٹی نَہِیں

دبلا ہے، لاغر ہے

ہاتھوں کا مَیل

حقیر چیز ، معمولی شے ، بے حیثیت چیز ؛ مراد : دولت ، روپیہ پیسہ ۔

نَکسِیر بھی نَہِیں پُھوٹی

ذرا بھی نقصان نہ ہوا، ذرا بھی صدمہ نہیں پہنچا، ذرا سی تکلیف بھی نہیں ہوئی، بال تک بیکا نہ ہوا

سَلْطَنَت کا نام نَہ لینا

حُکومت یا بادشاہت کی خواہش نہ کرنا

مَچھْلی کے بھی پِتّا ہوتا ہے

بے کس مظلوم کو بھی بعض وقت غصہ آجاتا ہے

نام کا کُتّا نَہ پالنا

سخت بیزار اور متنفر ہونا، کمال بیزار ہونا

نام کا کَلِمَہ پَڑھنا

بہت عزت سے نام لینا، حد درجہ احترام یا تعریف کرنا

نام کا خُطبَہ پَڑھنا

جمعے کے خطبے میں حاکم وقت کے نام کا اعلان کرنا ۔

لینے کو مَچْھلی دینے کے کان٘ٹے

رک : لینے کو مچھلی دینے کو کان٘ٹا.

نام کا سِکَّہ

وہ سکہ جس پر حاکم وقت کا نام ڈھالا گیا ہو ؛ (مجازاً) حکومت ، فرماں روائی ؛ از حد رعب داب ، بے حد دھاک ۔

وَہْم کا عِلاج حَکِیم لُقْمان کے پاس بھی نَہِیں

وہم کا کوئی علاج نہیں، وہم لا علاج مرض ہے

گان٘ڈُو کا حِمایَتی بھی ہارا ہے

(فحش بازاری) کم حوصلہ اور نامرد کا طرف دار بھی زک اٹھاتا ہے ، بودے کا ساتھی بھی شرمندگی اٹھاتا ہے ، نالائق اور کمینے کا ساتھ دینا داخل حماقت ہے.

نام کا سِکَّہ جاری ہونا

حکومت قائم ہونا ، دھاک ہونا ، شہرت ہونا ۔

اَلِف کے نام لَٹھ نَہ جانْنا

رک: الف کے نام بے نہ آنا.

اَلِف کے نام بھالا نَہ جانْنا

رک : الف کے نام بے نہ آنا.

اَلِف کے نام بے نَہ جاننا

شَرْم بھی نَہِیں آتی

اَللہ کا نام لے کَر

توکل بخدا ، خدا کے بھروسے پر .

چان٘دی کا مَیل

کثافت جو چان٘دی صاف کرنے کے بعد باقی بچے (اس کی دوقسمیں ہیں : (۱) چان٘دی اول کان سے نکال کر گلاتے ہیں اور جو میل اس سے جدا ہو کر تلے اوپر جم جاتا ہے اس کا رن٘گ سفید ہوتا ہے اور سبزی کی ہلکی سی جھلک بھی ہوتی ہے اور چان٘دی کی سی چمک ہوتی ہے ، عربی میں اس کا نام اقلیمیائے فضیٰ ہے ؛ (۲) دوبارہ گلانے کے بعد جو مَیل گھڑیا میں جمع ہوجاتا ہے ، اس کا رن٘گ تیرہ ہوتا ہے اور اول سے ادنیٰ درجے کا ہے ، عربی میں اسے خبث الفضہ کہتے ہیں) ۔

نام کا وَظِیفَہ ہونا

نام رٹا جانا ، مسلسل یاد کیا جانا ۔

پَیسا رُوپَیہ ہاتھ کا مَیل ہے

دولت ادنیٰ چیز ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے کے معانیدیکھیے

دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے

dene ke naam badan kaa mail bhii nahii.n deteदेने के नाम बदन का मैल भी नहीं देते

ضرب المثل

دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے کے اردو معانی

  • بڑے بخیل ہیں
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

देने के नाम बदन का मैल भी नहीं देते के हिंदी अर्थ

  • बड़े बख़ील हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے)

نام

ای-میل

تبصرہ

دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words