تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَعْویٰ" کے متعقلہ نتائج

دَعْویٰ

وہ مدعا یا مفہوم جس کے حق ہونے پر قائل زور دے، یا مصر ہو، یقین، صداقات کے ساتھ پر زور لفظوں میں کہی ہوئی بات، کوئی ایسی بات کہنے کا عمل جس کی دلیل دی جائے یا جسے دلیل کی ضرورت ہو

دَعْویٰ کَرْنا

نالش کرنا

دَعْویٰ چَلْنا

مقدمہ کامیاب ہونا . حق تسلیم کِیا جانا.

دَعْویٰ اُٹْھنا

دعوے کا جواب ہو جانا ، دعوے کی دلیل کا جوابی گفتگو وغیرہ سے رد ہو جانا.

دَعْویٰ رَکْھنا

اِلزام لگانا ، مُلزم ٹھہرانا.

دَعْویٰ عَین

(قانون) عینی شاہد کی گواہی

دَعْویٰ جَتانا

حق ظاہر کرنا ، دلیل قائم کرنا

دَعْویٰ جَمانا

دلیل قائم کرنا . ملکیت ظاہر کرنا . حق ظاہر کرنا ؛ قبضہ جتانا

دَعْویٰ دَھرْنا

اپنے آپ کو اچھا سمجھنا.

دَعْویٰ خُون

قتل کا اَلزام

دَعْویٰ ٹَھہَرنا

دلیل میں اِستقرارِ حق ہونا ، حق کا ثابت ہو جانا.

دَعْویٰ نَہ چَلْنا

دعوی کا ناکامیاب ہونا

دَعْویٰ بازُو

(قانون) عورت ک لینے کا دعویٰ

دَعْویٰ مَجْہُول

(قانون) ایسا حق جتانا جس میں قانونی سقم پایا جائے، قانون کی رُو سے کمزور حق

دَعْویٰ بے جا

غلط مقدمہ

دَعْویٰ بِلا دَلِیل

دَعْویٰ پیش جانا

مقدمے میں کامیابی ہونا ، حق کا تسلیم کیا جانا

دَعْویٰ پیش ہونا

دعوی کا کامیاب ہونا

دَعْویٰ نُبُوَّت

پیغمبری کا دعویٰ

دَعْویٰ خُدائی

خدا ہونے کا دعویٰ

دَعْویٰ بے دَلِیل

منطقی اور عقلی طور پر نامکمل، بغیر ثبوت کے

دَعْویٰ خُون کا دَھرْنا

کسی کے خِلاف فریاد یا نالش کرنا ، کسی کو مُلزم ٹھرانا

دَعْویٰ دائِر ہونا

(قانون) رک : دعویٰ دائر کرنا جس کا یہ لازم ہے.

دَعْویٰ دائِر کَرنا

(قانون) کسی کے خِلاف حاکم کے سامنے مقررہ قواعد کی پابندی کے ساتھ نالِش پیش کرنا

دَعْویٰ اِسْتَقْرارِیَہ

قائم ہونے والی دلیل، ثبوتِ حق

دَعْویِٰ باطِل

جھوٹا دعویٰ

دَعْویٰ تَخْت نَشِیں ہونا

(قانون) ثابت ہونا ، سچ قرار پانا.

دَعْویٰ قابِلِ اِرْجاعِ نالِش

(قانون) دعوی قابلِ ارجاع نالش سے مراد - کسی قرضہ کا دعویٰ ہے.

دَعْوا لینا

دشمنی نِکالنا.

دَعْوات

دعائیں یا وظیفے، وِرد، تعویذ وغیرہ کے نقش، منتر وغیرہ

جُھوٹا دَعْویٰ

ایسا دعویٰ جس کی کوئی بنیاد نہ ہو .

سَلْبی دَعْویٰ

منفی دعویٰ ، منفی قول یا نظریہ ۔

لَمْبَری دَعْویٰ

(قانون) نالش عام ، دعوائے عام ، سلسلہ وار نالش ، ابتدائے مقدمہ سے حسبِ سلسلۂ نالش ، وہ دعویٰ جو صیغۂ متفرقات سے نہ ہو.

خُدائی دَعْویٰ

بے انتہا غرور، تکبّر، بڑا گھمنڈ

بازُو دَعْویٰ

(قانون) وہ دعویٰ جو اغوا کی ہوئی عورت واپس دلانے کے لیے اس کے وارث کی طرف سے کیا جائے، اعوا کردہ عورت کا ڈنڈ یا تاوان

بُلَنْد دَعْویٰ

وہ دعویٰ جو پرزور الفاظ میں کیا جائے ، وہ دعویٰ جو اتنے شد و مد کے ساتھ کیا جائے کہ دوسروں کو اس کے حق ہونے کا یقین ہو جائے.

جَوابِ دَعْویٰ

(قانون) دعوے کا عدالت میں جواب، مدعاعلیہ کا جواب، عوے کا قانونی جواب

بِنائے دَعْویٰ

(قانون) دعوے کی وجہ ، استغاثے کا سبب

بَیانِ دَعْویٰ

وہ حقیقت حال جو دعویٰ یا نالش دائر کرتے وقت اصالۃً یا وکالۃً عدالت کے روبرو تحریراً پیش کی جائے.

تَعْدادِ دَعْویٰ

(قانون) دعویٰ کی گنتی، کسی عرضی دعویٰ کو تعداد دعویٰ کی بنا پر منظور کرنا

مَہْر کا دَعْویٰ

حاصِلِ دَعْویٰ

دعوے کی صداقت ، دعوے کی سچائی ، قسم دلائی جاوے مدعیٰ علیہ کو حاصل دعویٰ .

خُون کا دَعْویٰ

قتل کا الزام ؛ قتل کا مقدمہ ۔

اِقْبالِ دَعْویٰ

مدعاعلیہ کا عدالت میں مدعی کے دعوے کو درست تسلیم کرلینا.

دَم و دَعْویٰ

جرأت، حوصلہ.

عَرْضی دَعْویٰ

وہ تحریر، جس میں مدعی اپنے دعوے کی تفصیل لکھ کرعدالت میں پیش کرے

دَفْعِ دَعْویٰ

جوابدہی ، جُھوٹے اِلزام کا جواب.

قَطْعِ دَعْویٰ

حق مان لینا

لا دَعْویٰ ہونا

(قانون) دست بردار ہونا .

لا دَعْویٰ لِکْھنا

دست برداری اور عدم دعوے کی دستاویز لکھ دینا، دست بردار ہوجانا، عدوے سے ہاتھ اٹھا لینا

تَقَدُّمِ دَعْویٰ

(قانون) کئی دعووں میں سے ایک دعوے کو پہلے پیش کرنا ، دوے کا تقدم

لا دَعْویٰ دینا

دست بردار ہو جانا ، کسی حق کو چھوڑ دینا ، کسی دعوےٰ کو چھوڑ دینا .

بلند بانْگ دَعْویٰ

تَجْدِیدِ بِنائے دَعْویٰ

(قانون) بنائے دعویٰ کو نئے سرے سے کرنا

دَعْوائے بے دَخْلی

خَطِّ لا دَعْویٰ

(قانون) اِنکاری چٹّھی ، لاوارثی خط

خُدائی کا دَعْویٰ کَرْنا

اپنے آپ کو خدا ظاہر کرنا ، صاحب اختیار سمجھنا.

تَمَسُّک مَناطِ دَعْویٰ

(قانون) وہ اقرار نامہ جس پر دعویٰ کی بنیاد ہو

دَسْتاویزِ لا دَعْویٰ

بے دعویٰ ہونے کی سند

اردو، انگلش اور ہندی میں دَعْویٰ کے معانیدیکھیے

دَعْویٰ

daa'vaaदा'वा

نیز - دَعْوا, دَعْوےٰ

اصل: عربی

وزن : 22

دَعْویٰ کے اردو معانی

اسم، مذکر، مؤنث

  • وہ مدعا یا مفہوم جس کے حق ہونے پر قائل زور دے، یا مصر ہو، یقین، صداقات کے ساتھ پر زور لفظوں میں کہی ہوئی بات، کوئی ایسی بات کہنے کا عمل جس کی دلیل دی جائے یا جسے دلیل کی ضرورت ہو
  • وہ بات جو چاہی جائے، درخواست، خواہش، مطالبہ
  • طلبگاری
  • استغاثہ، نالش (جو عدالت کے سامنے پیش کی جائے)
  • کسی شخص کےتصرَف پر زور ہونے کا استحقاق، حق
  • کسی بات کا زعم، غرور
  • مقابلہ، دوسرے کے مساوی یا اہل ہونے کا ادعا
  • (ریاضی، منطق) وہ کلیہ یا مسلمہ و مفروضہ جس کے لیے صغریٰ کبریٰ کے ذریعے دلیل قائم کی جائے
  • (فلسفہ) ثبوت عقل و دلیل
  • بدلہ

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

داوا

دھاوا، حملہ، ہلَہ

داوَہ

ڈاک کی چوکی، دھاوا.

شعر

English meaning of daa'vaa

Noun, Masculine, Feminine

दा'वा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, स्त्रीलिंग

  • वह मुद्दआ या मफ़हूम जिसके हक़ होने पर क़ाइल ज़ोर दे, या मुसिर हो, यक़ीन, सदाक़त अर्थात सच के साथ पुर-ज़ोर अर्थात शानदार और प्रभावी शब्दों में कही हुई बात, कोई ऐसी बात कहने का काम जिसकी दलील दी जाए या जिसे दलील की ज़रूरत हो

    विशेष - मुद्द'आ= वह चीज़ जिस पर दावा हो, संपत्ति - क़ाइल= अपनी ग़लती मानने वाला, आश्वस्त - मफ़्हूम= अर्थ, तात्पर्य, आशय, जो समझ में आए - मुसिर= ज़िद करने वाला, बार-बार किसी काम के लिए कहने वाला, किसी बात या काम पर अड़ने वाला

  • वह बात जो चाही जाए, दरख़ास्त, इच्छा, अनुरोध
  • तलबगारी अर्थात तलब करना
  • इस्तिग़ासा, नालिश (जो अदालत के सामने प्रस्तुत की जाए)

    विशेष - इस्तिग़ासा= फ़रियाद, न्याय के निमित्त किया गया निवेदन, अभियोग, मदद की पुकार (एक मंत्र जो कठिन या बुरे समय में पढ़ा जाता है)

  • किसी व्यक्ति के तसर्रुफ़ पुर-ज़ोर होने का इस्तेहक़ाक़, हक़

    विशेष - तसर्रुफ़= किसी कार्य में हाथ डालना, अधिकार, हस्तक्षेप, इख़्तियार, व्यय, ख़र्च - इस्तेहक़ाक़= अपना हक़ माँगना, वैध अधिकार चाहना, हक़ साबित करना, हक़, स्वत्व

  • किसी बात का अभिमान, ग़ुरूर
  • मुक़ाबला, दूसरे के समान या योग्य होने का इद्दि'आ

    विशेष - दावा करना, इच्छा करना, मुक़द्दमा दायर करना, शिकायत करना

  • (गणित, तर्कशास्त्र) वह कुल्लिया अर्थात सिद्धांत या मुसल्लमा और मफ़रूज़ा जिसके लिए सुग़रा-कुबरा अर्थात युक्तिवाक्य के द्वारा दलील क़ायम की जाए

    विशेष - मुसल्लमा= जो बात सब को तस्लीम हो, सर्वमान्य, जो साबित हो, प्रमाणित, अखण्ड, संपूर्ण - मफ़रूज़ा= काल्पनिक बात, फ़र्ज़ की हुई बात, भ्रम

  • (दर्शन शास्त्र) बुद्धिमत्ता एवं दलील का प्रमाण
  • बदला

دَعْویٰ کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَعْویٰ)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَعْویٰ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words