تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"داخِلَہ" کے متعقلہ نتائج

داخِلَہ

اندرونِ مُلک کا، مُلکی، جیسے: وِزارتِ اُمورِ داخلہ (خارجہ کی ضِد)

داخِلَہ ہونا

رک : داخلہ مِلنا .

داخِلَہ لینا

کِسی تعلیمی یا تربیَتی اِدارے میں طالبِ علم کا داخِل ہونا یا اپنا نام درج کروانا .

داخِلَہ بَہی

(قانون) کِتاب جس میں داخلہ کی رسُومات بجنسہہٖ مُندرج ہوتی ہیں ، اِس سے یہ مُراد ہے کہ جو رُوپیہ داخل ہو ظاہر ہوجائے کہ کِس کے نام سے اور کِس بابت سیاہہ ہوا .

داخِلَہ دینا

کِسی تربیّتی یا تعلیمی اِدارے میں کِسی طالبِ علم کو داخل کر لینا

داخِلَہ فِیس

داخِلَہ فارْم

کِسی تربیتی یا تعلیمی اِدارے وغیرہ میں داخلہ لینے یا اِمتحان میں شریک ہونے کی مُقررّہ و مطبُوعہ درخواست .

داخِلَہ کَرْنا

داخِل ہونا ، گُھسنا ، اندر پہنچ جانا ؛ بھرتی کرنا ، نام لِکھنا .

داخِلَہ مِلْنا

بار پانا ؛ کِسی تعلیمی یا تربیَتی اِدارے میں طالبِ علم کا نام درج کر لیا جانا .

داخِلَہ کَرانا

کِسی تعلیمی یا تربیّتی اِدارے میں کِسی طالبِ علم کا نام درج کرانا .

داخِلَہ نَمْبَر

(کُتب خانہ) سِلسلہ نمبر جو کِتاب کو داخلہ رجسٹر میں درج کر کے کِتاب پر درج کیا جائے .

داخِلَہ کَروانا

کِسی تعلیمی یا تربیّتی اِدارے میں کِسی طالبِ علم کا نام درج کرانا .

داخِلَہ رَجِسْٹَر

(کُتب خَانہ) وہ رجسٹر جس میں کِتابوں کا اِندراج سِلسلہ وار اور تاریخ وار کر کے کِتاب پر سِلسلہ نمبر لِکھ دیا جاتا ہے

داخِلَہ نَمْبَر سِلِپ

(کُتب خانہ) پَرچی یا کارڈ جس پر نمبر داخلہ درج کِیا جائے

زَبانی داخِلَہ

رک : زبانی جمع خرچ.

مَحْکَمَۂ داخِلَہ

وزارت داخلہ کا تحتی محکمہ جو ملک کے اندرونی معاملات کا انتظام کرتا ہے اور امن و امان قائم کرتا ہے اور اندرونی مسائل سے نمٹتا ہے

واسِعَہ داخِلَہ

(طب) کسی عضلے کی اندرونی وسعت یا پھیلاؤ (لاط : Vastus internus) ۔

زاوِیَۂ داخِلَہ

اگر دو خطوطِ متوازی کو ایک خطِ مُستقیم کاٹے تو ہر ایک زاویہ داخلہ کہلاتا ہے۔

اُمُورِ داخِلَہ

پیشَہِ داخِلَہ

ملک کی اندرونی تجارت.

حَرْقَفِیَّہِ داخِلَہ

کولھے کی اندرونی جانب.

آئِیں بِیوی عاقِلَہ سَب کاموں میں داخِلَہ

ناواقف کے جا و بے جا کام میں دخل دینے کے موقع پر مستعمل

اردو، انگلش اور ہندی میں داخِلَہ کے معانیدیکھیے

داخِلَہ

daaKHilaदाख़िला

اصل: عربی

وزن : 212

داخِلَہ کے اردو معانی

اسم، صفت، مذکر

  • اندرونِ مُلک کا، مُلکی، جیسے: وِزارتِ اُمورِ داخلہ (خارجہ کی ضِد)
  • ایسی دستاویز جس کے ذریعے کہیں داخِل ہونا مُمکن ہو
  • اندرونی، اندر کی طرف، جیسے زاویۂ داخلہ
  • رُوپے وغیرہ کی آمد کا اِندراج، وُصول یابی کی تحریری یاد داشت
  • رجسٹر یا دُوسرے کاغذات وغیرہ میں کِسی طرح کا اِندراج
  • مال گُزاری، محصول، چُنگی یا دُوسری رقموں وغیرہ کی وُصولیابی کی رسید
  • (اِسکول، کالج یا کِسی تربیّتی اِدارے میں) نام لِکھنا یا لِکھوانا
  • دہانہ، منھ، دروازہ
  • کِسی جگہ پہنچنا یا مکان یا شہر وغیرہ میں داخل ہونا، آمد وُرود
  • دخل، گُزر، باریابی
  • سُپردگی، حوالگی، شمولیت، شِرکت، رُوپیہ کی ادائیگی
  • داخل کرنے کی فِیس، ہونے سُپردگی کی اُجرت
  • اِمتحان میں شریک ہونے کی فیس یا فارم وغیرہ

شعر

English meaning of daaKHila

Noun, Adjective, Masculine

दाख़िला के हिंदी अर्थ

संज्ञा, विशेषण, पुल्लिंग

  • किसी व्यक्ति के कहीं दाखिल या प्रविष्ट होने की क्रिया या भाव।
  • नियत शुल्कों आदि के अतिरिक्त वह धन जो पहले-पहल किसी संस्था में दाखिल या सम्मिलित होकर उसके सदस्यों में नाम लिखाने के समय अथवा विद्यालयों आदि में भरती होने के समय विद्यार्थियों को देना पड़ता है। प्रवेश-शुल्क।
  • किसी व्यक्ति के कहीं दाख़िल या प्रविष्ट होने की क्रिया; प्रवेश
  • हस्तातरण, सपुर्दगी, रुपया दाखिल करने की रसीद, पहुँच, रसाई, स्कूल या कालिज में प्रवेश ।।
  • हस्तातरण, सपुर्दगी, रुपया दाखिल करने की रसीद, पहुँच, रसाई, स्कूल या कालिज में प्रवेश ।।
  • अंदर होना; समावेश
  • अदायगी; जमा करने का काम
  • वह रजिस्टर या बही जिसमें जमा की जाने वाली वस्तु का लेखा हो
  • मालगुज़ारी, लगान, चुंगी आदि महसूल या टैक्स की रसीद
  • प्रवेश शुल्क।

داخِلَہ کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (داخِلَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

داخِلَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words