تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چَوبے مَریں تو بَندَر ہوں، بَندَر مَریں تو چَوبے ہوں" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں چَوبے مَریں تو بَندَر ہوں، بَندَر مَریں تو چَوبے ہوں کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
چَوبے مَریں تو بَندَر ہوں، بَندَر مَریں تو چَوبے ہوں کے اردو معانی
- چوبے متھرا سے باہر نہیں نکلتے اور وہاں بندر بھی بہت ہوتے ہیں
- مزاحاً کہتے ہیں کہ یہ مرکر بھی یہیں رہتے ہیں اور بندر کی جون میں چلے جاتے ہیں، اپنا وطن نہیں چھوڑتے
- متھرا کے چوبے کو طنزیہ طور پر بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ یعنی چوبے اور متھرا کے بندر مسافروں کو بہت پریشان کرتے ہیں
Urdu meaning of chaube mare.n to bandar ho.n, bandar mare.n to chaube ho.n
- Roman
- Urdu
- chaube mathuraa se baahar nahii.n nikalte aur vahaa.n bandar bhii bahut hote hai.n
- mazaa hin kahte hai.n ki ye markar bhii yahii.n rahte hai.n aur bandar kii juun me.n chale jaate hain, apnaa vatan nahii.n chho.Dte
- mathuraa ke chaube ko tanziya taur par bhii kahte hai.n kyonki ye yaanii chaube aur mathuraa ke bandar musaafiro.n ko bahut pareshaan karte hai.n
चौबे मरें तो बंदर हों, बंदर मरें तो चौबे हों के हिंदी अर्थ
- चौबे मथुरा से बाहर नहीं निकलते और वहाँ बंदर भी बहुत हुए हैं
- हास्यास्पद के तौर पर कहते हैं कि यह मरकर भी यहीं रहते हैं और बंदर की जोन में चले जाते हैं, अपनी जन्मभूमि नहीं छोड़ते
- मथुरा के चौबे को व्यंग्यातमक तौर पर भी कहते हैं क्यूँकि यह अर्थात चौबे एवं मथुरा के बंदर दोनों ही यात्रियों को बहुत परेशान करते हैं
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
بندرگاہ
وہ ساحلی جگہ جہاں جہاز وغیرہ مال اور مسافر اتارنے چڑھانے کے لیے ٹھہرتے ہیں، وہ سمندری کنارہ جو جہازوں کے ٹھہرنے یا لنگر ڈالنے کے لیے ہوتا ہے، نوکا گھاٹ
بَنْدَر وال
رن٘گ برن٘گے تاگوں میں لٹکے ہوئے پتوں پھلوں اور ریشم ومقیش کے پھندنوں کی لڑیاں جو بچے کی پیدائش کے موقع پر زچہ خانے اور اس کے آس پاس لٹکائی جاتی ہیں اور جو عموماً دائیاں لٹکاتی اور انعام پاتی ہیں، رن٘گ برن٘گے کاغذوں سے بنی ہوئی لڑیاں جو تقریبات کے موقع پرسڑکوں گلیوں وغیرہ پر لگائی جاتی ہیں یا ڈوری پر چپکی ہوئی جھنڈیاں
بَندَر گھاؤ
وہ زخم جو بڑھتا چلا جاتا ہے اچھا نہیں ہوتا، جب بندر کا زخم اچھا ہونے کے قریب ہوتا ہےتو وہ اسے پھر چھیل ڈالتا ہے
بَنْدَر بَھبْکی
خوفناک شکل بنا کر نمایشی ڈراوا، حریف کو محض ڈرانے کے لیے حملہ آوری کی سی صورت (جس طرح کہ بندر محض ڈرانے کے لیے منھ بگاڑ کر خیاؤں دے سی کرتا ہے)
بَنْدَر کا گھاؤ
وہ زخم جو کبھی اچھا نہ ہو (بندر اپنے زخم کو بار بار کھجاتا رہتا ہے اس لیے وہ کبھی مندمل نہیں ہوتا)
بَنْدَر کا پھوڑا
وہ زخم جو کبھی اچھا نہ ہو (بندر اپنے زخم کو بار بار کھجاتا رہتا ہے اس لیے وہ کبھی مندمل نہیں ہوتا)
بَنْدَر کی آشْنائی
بے لحاظ انسان سے تعلق، بے مروت شخص سے دوستی، بے مروت کی دوستی (کہا جاتا ہے کہ بندر وقت پڑنے پر اپنے مالک تک سے مروت نہیں برتتا)
بَنْدَر بانٹ
کسی چیز اس طرح بانٹا جائے کہ وہ اصل حق دار تک پہنچے بلکہ ان لوگوں کو ملے جو اس کے اہل نہیں تھے، دو حصہ داروں میں کسی چیز کی اس طرح تقسیم جس میں بانٹنے والا چالاکی سے اپنا حق یا حصہ نکال لے یا ان حصہ داروں کو بالکل محروم کرکے خود ہتھیالے، بھائی بھتیجا واد
بَنْدَر کو اُسْتَرَہ دینا
نااہل کو ایسی چیز دینا جو اس کے لیے مضر بھی ہوسکتی ہو، (بندر چوکہ بہت چلبلا اور نقال ہوتا ہے اس لیے اگر اس کے ہاتھ میں استرہ دے دیا جاے تو جس طرح وہ آدمی کو استرہ داڑھی پر پھراتے دیکھتا ہے اسی کی نقل کرنے لگتا ہے اور اس طرح اپنے منھ کو زخمی کرلیتا ہے)
بَنْدَر ناچے، اُونٹ جَل مَرے
خود کوئی کارنامہ انجام دے نہیں سکتا اور دوسرا کوئی کارنامہ انجام دے تو جلتا ہے
بَنْدَر کیا جانے اَدرَک کا بھاو
معمولی آدمی اعلیٰ درجے کی چیزوں کی حیثیت نہیں جانتا، ناقدر شناس کو بڑی نعمت کی کیا قدر ہو سکتی ہے
بَنْدَر کیا جانے اَدرَک کا سواد
معمولی آدمی اعلیٰ درجے کی چیزوں کی حیثیت نہیں جانتا، ناقدر شناس کو بڑی نعمت کی کیا قدر ہو سکتی ہے
بَنْدَر کیا جانے اَدرَک کا مَزَہ
معمولی آدمی اعلیٰ درجے کی چیزوں کی حیثیت نہیں جانتا، ناقدر شناس کو بڑی نعمت کی کیا قدر ہو سکتی ہے
بَنْدَر کو مِلی ہَلْدی کی گِرَہ پَنْساری بَن بَیٹھا
چھچھورا آدمی ذرا سی چیز پر بہت اتراتا اور فخر کرتا ہے
جھاڑ بَنْدَر
دوڑ اور جھپٹ کا کھیل جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک کھلاڑی کو میدان میں بٹھا دیا جاتا اور اس کے گرد ایک مقررہ فاصلے پر دوسرے کھلاڑی گھیرا باندھ لیتے ہیں اور اس کی نگاہ بچا کر جھپٹ کر اس کو چھونے آتے ہیں ان میں سے جو کوئی پکڑا جاتا ہے وہ شکست خوردہ سمجھا جاتا ہے اور علیحدہ بٹھا دیا جاتا ہے ،اسی طرح کھیل ختم ہوتا ہے.
چَوبے مَریں تو بَندَر ہوں، بَندَر مَریں تو چَوبے ہوں
چوبے متھرا سے باہر نہیں نکلتے اور وہاں بندر بھی بہت ہوتے ہیں
طَبیلے کی بَلا بَندَر کے سِر
قصور کسی کا اور مارا کوئی جائے، مصیبت کسی اور کی اور سر پڑی کسی دوسرے کے
طَوِیلے کی بَلا بَندَر کے سَر
قصور کسی کا اور مارا کوئی جائے، مصیبت کسی اور کی اور سر پڑی کسی دوسرے کے
اصطبل کی بَلا بَندَر کے سِر
قصور کسی کا اور مارا کوئی جائے، مصیبت کسی اور کی اور سر پڑی کسی دوسرے کے
طَوِیلے کی بَلا بَنْدَر کے سَر جانا
کسی اور کی مصیبت کسی اور کے سر پڑنا، قصور کسی اور کا اور سزا کسی اور کو ملنا
طَوِیلے کی بَلا بَنْدَر کے سَر آنا
کسی اور کی مصیبت کسی اور کے سر پڑنا، قصور کسی اور کا اور سزا کسی اور کو ملنا
طَوِیلے کی بَلا بَنْدَر کے سَر پَڑْنا
کسی اور کی مصیبت کسی اور کے سر پڑنا، قصور کسی اور کا اور سزا کسی اور کو ملنا
ڈال کا چوکا بندر اور بات کا چوکا آدمی نہیں سنبھلتا، ڈال کا چوکا بندر اور بانس کا چوکا نٹ
جو آدمی موقع کھو دیتا ہے وہ نقصان اٹھاتا ہے
ڈال کا چوکا بندر اور بات کا چوکا آدمی نہیں سنبھلتا، ڈال کا چوکا بندر اور بانس کا چوکا نٹ
موقع ہاتھ سے جاتا رہے تو پھر کام نہیں بنتا
بات کا چُوکا آدمی اور ڈال کا چُوکا بَندَر
جو شخص موقع پر چوک جاتا ہے وہ اس کی تلافی نہیں کر سکتا اور نقصان اٹھاتا ہے جس طرح بندر کے ہاتھ سے شاخ چھوٹ جاتی ہے تو وہ ضرور گر پڑتا ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saadiq
सादिक़
.صادِق
true, faithful, veracious, sincere
[ Jab log jama ho gaye to pahle aapne apne sadiq hone ka iqrar liya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHaal-KHaal
ख़ाल-ख़ाल
.خال خال
few and far between, rarely, here and there
[ In dinon risalon mein khujur ke mutaalliq bhi khaal-khaal mazamin nazar aate hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
insaanii
इंसानी
.اِنْسانی
humanity, of man or concerning man, humane
[ Dusron ki madad karna insaani kaam hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baab
बाब
.باب
chapter, division of a book
[ Premchand ke novel 'Gaudan' mein battis /32 baab hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kasrat
कसरत
.کَسْرَت
breaking in the body, training, exercise, bodily or athletic exercise
[ Yoga se thoda bahut faida zaroor pahuncha hoga vo ab rozana kasrat karne laga tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
viiraan
वीरान
.وِیْران
ruined, deserted, deserted, desolate place, lonely
[ Laila ki mohabbat mein Qias viran ilaqe mein akele ghuma karta tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
laa-haasil
ला-हासिल
.لا حاصِل
unproductive, fruitless, unprofitable, profitless
[ Mehnati adami ke liye duniyaa mein kuchh bhi laa-hasil nahin hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
haqiiqatan
हक़ीक़तन
.حَقِیقَتاً
in reality, in fact, truly
[ Insan ke har kam majazan nahin balki haqiqatan Khuda hi ka kaam banate hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
parcham
परचम
.پَرْچَم
flag, banner, tassel, ensign
[ Fauran parcham-e-shahi daar-ul-mulk Dehli se Lakhnauti ki janib rawana hua ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaazib
काज़िब
.کاذِب
liar, mendacious, pseudo
[ Urdu mein jhuta, darogh-go kaazib hota hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (چَوبے مَریں تو بَندَر ہوں، بَندَر مَریں تو چَوبے ہوں)
چَوبے مَریں تو بَندَر ہوں، بَندَر مَریں تو چَوبے ہوں
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔