تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَلْتے" کے متعقلہ نتائج

چَلْتے

چلتا کی مغیّرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

چَلْتے ہونا

غائب ہوجانا ، روانہ ہو جانا ؛ مر جانا ، دنیا سے اٹھ جانا .

چَلْتے ہاتھ

جب تک قابو حاصل ہے ؛ جب تک زندگی ہے ؛ آخر آخر .

چَلْتے ہوئے فِقْرے

موقع محل کے اعتبار سے کارگر ہونے والے فقرے ، چھبنے والی باتیں .

چَلْتے پِھرْتے ہونا

روانہ ہونا ، چلے جانا .

چَلْتے ہاتھ پانو

جب تک کام کرنے کی طاقت ہے

چَلْتے چَلْتے

۱. راستہ چلتے ہوئے ، چلنے کی حالت میں ، راستہ طے کرتے ہوئے .

چَلْتے پِھرْتے

چلنے پھرنے والے ، اٹھنے پھرنے کے قابل ، تنومند ، صحت مند .

چَلْتے چَلاتے

راستہ چلتے ہوئے، پیدل چلتے ہوئے

چَلْتے پِھرتے مِلْنا

کبھی کبھار ملاقات ہونا ، آتے جاتے مل جانا ، راہ میں ملنا .

چَلْتے پھِرْتے نَظَر آؤ

دورہو، لمبے بنو، ہوا کھاؤ، ٹہلو، چل دو

چَلْتے پھِرْتے نَظَر آنا

کام کراکر چلتے بننا

چَلْتے پِھرتے مَزار آؤ

اب تو ٹہلو جب ہم مر جائیں گے اس وقت ہمارے مزار پر آنا ، دور ہو ؛ دفع ہو ؛ صورت نہ دکھاؤ .

چَلْتے پِھرْتے دِکھائی دینا

نظروں سے اوجھل ہوجانا، غائب ہوجانا، سامنے سے چلے جانا

چَلْتے چور لَنگوٹی لابھ

اتفاقی فائدے کے وقت کہتے ہیں یا نقصان ہوتے ہوئے کچھ بچ جائے اس وقت بھی بولتے ہیں

چَلْتے بَیل کے آر لَگانا

کام کراتے کراتے آدمی کو تن٘گ کرنا ، ناحق کسی کو تن٘گ کرنا .

چَلْتے بَیل کا سِینگ پَکَڑْنا

رکاوٹ پیدا کرنا ، دخل اندازی کرنا ، جاری کام میں رکاوٹ ڈالنا .

چَلْتے بَیل کی گانڈ میں لَکْڑی کَرْنا

کام کرتے ہوئے کو ناحق تنگ کرنا ، کام کرنے والے کو روکنا .

رَسْتَہ چَلْتے

آتے جاتے ، چلنے پِھرنے کے دوران میں.

راہ چَلْتے

راہ چلتے ہوئے ؛ راہ میں ، راستہ چلتے وقت ، گزرتے ہوئے ، جاتے جاتے ، جاتے ہوئے.

راہ چَلْتے سے اُلَجْھنا

بغیر کسی معقول سبب کے ہر ایک سے چھیڑ چھاڑ کرنا، پیچھے پڑنا ؛ خواہ مخواہ لڑنا.

راہ چَلْتے کے سَر ہونا

بغیر کسی معقول سبب کے ہر ایک سے اُلجھنے لگنا، پیچھے پڑ جانا.

راہ چَلْتے کا پَلَّہ پَکَڑْنا

مسافروں کا دامن پکڑنا ؛ جھگڑا پیدا کرنا، خوامخواہ بے سبب ہر شخص سے لڑنا

راہ چَلْتے کا پِلّا پَکَڑنا

راسْتَہ چَلْتے اَپْنے سائے کو دیکھتا جاتا ہے

بناؤ سن٘گار کا بہت خیال ہے

آگے چَلْتے ہیں پِیچھے کی خَبَر نَہیں

فائدے پر نظر ہے نقصان کو نہیں سوچتے

جِس کی جِیب چَلْتی ہَے اُس کے نَو ہَل چَلْتے ہَیں

رک : جس کی زبان چلے اس کے سَتّر ہل چلیں

ساری عُمْر کاٹھ میں رَہے چَلْتے وَقت پاؤں سے گَئے

ایک مصیبت سے چُھوٹے تو اس سے بڑی میں پھن٘س گئے

اردو، انگلش اور ہندی میں چَلْتے کے معانیدیکھیے

چَلْتے

chalteचलते

وزن : 22

چَلْتے کے اردو معانی

صفت

  • چلتا کی مغیّرہ حالت، تراکیب میں مستعمل
  • سبب، باعث، ہوتے
  • ختیار، مرضی، بس

شعر

English meaning of chalte

Adjective

  • go, proceed, conduct, walk, move
  • going
  • walked

چَلْتے کے مرکب الفاظ

چَلْتے سے متعلق دلچسپ معلومات

چلتے اول مفتوح، بمعنی ’’وجہ سے، باعث‘‘، مثلاً ’’بھائیوں کی ضد کے چلتے جائداد کا ستیاناس ہوگیا‘‘۔ یہ روزمرہ علاقۂ پورب اوردہلی میں عام ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَلْتے)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَلْتے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words