تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بیلَن" کے متعقلہ نتائج

بیلَن

لکڑی یا لوہے یا کسی اور دھات یا مسالے کا گول لمبوترا اوزار جو اکثر بیلنے دبانے یا کچلنے کا کام دیتا ہے

بیلَن پِھرنا

تباہ و برباد ہونا ، درد ناک اذیت پہن٘چنا ، بیدردی سے مارا جانا.

بیلَن چَلانا

چکنا چور کر دینا، ٹکڑے ٹکڑے کرڈالنا ، کچل کرمارڈالنا،رک : ہل چلانا ؛ بیلن پھیرنا.

بیلَن پھیرنا

بیلن پھرنا (رک) کا تعدیہ .

بیلَن کی پاڑ

(تعمیر) ایسے موقع پر جہاں رپٹے کے پاڑ کے لیے گنجائش نہ ہو بھاری سامان چڑھانے اور معمولی مسالا پہن٘چانے کے لیے دو رخی پاڑ بان٘دھ کر اس پر بیلن (چرخیاں) بان٘دھتے ہیں اور ان کے ذریعے رسیوں سے بھاری اشیا اوپر کھین٘چتے ہیں، اس پاڑ کو اصطلاحاً بیلن کی پاڑ کہتے ہیں .

بیلَن دار چَکّی

وہ چکی جس میں پاٹوں کی جگہ گول لمبوترے اوزار کوٹنے یا دابنے کے لیے لگے ہوتے ہیں، کولھو (انگریزی) Roller Mill

بارَہ بیلَن

کشتی کا ایک دان٘و.

چَکلا بیلَن

بھاپ بیلَن

مٹی کے دبانے اور ہموار کرنے کے لیے لوہے کا وہ بڑا اور بھاری بیلن جو زمین پر بھاپ انجن کی مدد سے لڑھکایا جاتا ہے، اسٹیم رولر

کَڑی کاٹ بیلَن بَنایا

تھوڑے فائدے کے لئے بڑا نقصان اُٹھانا، چھوٹی سی چیز کے لئے بڑی چیز کو برباد کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں بیلَن کے معانیدیکھیے

بیلَن

belanबेलन

وزن : 22

بیلَن کے اردو معانی

سنسکرت، ہندی - اسم، مذکر

  • لکڑی یا لوہے یا کسی اور دھات یا مسالے کا گول لمبوترا اوزار جو اکثر بیلنے دبانے یا کچلنے کا کام دیتا ہے
  • ایک پرزے کا نام جو بعض باجوں میں لگا ہوتا اور چکر کھاتا رہتا ہے، ارگن باجے کے اندر کا گول ر جس میں گتیں بجنے کے خار لگے ہوتے ہیں
  • محور
  • پٹیلا جس کو جتے ہوئے کھیت پر پھیر کر زمین ہموار کی جاتی ہے،
  • لوہے کا آلہ جو دونوں کواڑوں میں کیلوں سے جڑا ہوتا ہے اور دروازہ کھولنے بند کرنے کے کام آتا ہے، چٹخنی
  • وہ لمبی گھاس جس کی جھاڑو بناتے ہیں
  • جلاہے کے ہاتھ کے نیچے لگی ہوئی وہ لکڑی جس پر وہ بنا ہوا کپڑا لپیٹتا رہتا ہے
  • گوٹا کناری لپیٹنے کی گول لکڑی
  • لکڑی یا لوہے کا لمبا گول اوزار جس سے روٹی پوری وغیرہ بناتے

شعر

English meaning of belan

Sanskrit, Hindi - Noun, Masculine

  • rolling pin, roller
  • bolt (of door, etc)

बेलन के हिंदी अर्थ

संस्कृत, हिंदी - संज्ञा, पुल्लिंग

  • यंत्र आदि में लगा हुआ इस आकार का कोई बड़ा पुरजा जो घुमाकर दबाने आदि के काम में आता है, जैसे-छापने की मशीन का बेलन
  • रोटी पकाने के लिए प्रयोग होने वाली गोल लकड़ी
  • लकड़ी, पत्थर, लोहे आदि का वह भारी गोल और दंड के आकार का खंड जो अपने अक्ष पर घमता है और जिसे लुढ़काकर कोई चीज पीसते, किसी स्थान को समतल करते अथवा कंकड़, पत्थर आदि कूटकर सड़के बनाते हैं, (रोलर)
  • रोटी, पापड़ आदि बेलने का काठ या पत्थर का उपकरण, बेलना
  • स्थान समतल करने और कंकड़-पत्थर कूटकर सड़क बनाने का लोहे का भारी गोला, (रोलर)
  • यंत्र आदि को चलाने या उसका कोई मुख्य काम करने वाला बेलन की शक्ल का एक प्रकार का पुरज़ा, जैसे- छापने की मशीन का पुरजा (सिलेंडर)
  • रुई धुनने की मुठिया या हत्था
  • कोल्हू का जाठ

بیلَن کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بیلَن)

نام

ای-میل

تبصرہ

بیلَن

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words