تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بالے مِیاں" کے متعقلہ نتائج

بالے

چھوٹی عمر کا یا ننھا بچہ، شیر خوار بچہ، بالک، سولہ برس تک کا لڑکا

بالے کی ماں اور بُوڑھے کی جورُو کو خُدا نَہ مارے

نہ پھر اس کو ماں ملے گی نہ اس کو جورو ہاتھ آئے گی یعنی اس عمر کا آدمی دوسرے کا محتاج ہوتا ہے

بالے مِیاں

سلطان محمود غزنوی کے بھانجے سالار مسعود غازی کا لقب جن کا مزار بہرائچ (یو پی، بھارت) میں ہے اور جن کا عرس بالے میاں کی چھڑیوں کے نام سے ان کا مزار پر منایا جاتا ہے (یہ سمہ ۱۰۱۴ میں پیدا ہوئے سنہ ۱۰۳۲ میں جنگ کرتے ہوئے بمقام بہرائچ شہید ہوگئے، غازی میاں، سالارغازی اور پیرعلم کے لقب سے اورخراساں میں سالار رجب کے نام سے مشہور ہیں)

بالے کی مَچھْلی

مچھلی کی شکل کا زیور جو عورتیں کانوں میں پہنتی ہیں

بالے مِیاں کی چَھڑ

اوپری سرے پر بالو کا گچھا باندھ کر تیار کیا ہوا جھنڈا جو بالے میاں کے عرس کے موقع پر گشت کرانے کے لیے بنایا جاتا ہے

بالے بھولے

کم عمر بچے، ننھے بچے

بالے مِیاں کی چَھڑْیاں

اوپری سرے پر بالو کا گچھا باندھ کر تیار کیا ہوا جھنڈا جو بالے میاں کے عرس کے موقع پر گشت کرانے کے لیے بنایا جاتا ہے

بالے مِیاں کی میدنی

وہ گروہ جو بالے میاں کے مزار پر میلے کے زمانے میں جاتا ہے ، بالے میاں کے زائرین.

پَتّے بالے

کان میں پہننے کا ایک زیور جس میں ایک بالی میں پتے بنے ہوئے آویزاں ہوتے ہیں .

لَڑْکے بالے

بال بچّے، اہل و عیال، عیال و اطفال، بیوی بچے

نَک بالے

سخت کھردرے بال جو بیشترپستانیوں کے منھ کے پاس ہوتے ہیں (مثلاً بلی یاخرگوش کی مونچھیں) اور انسانوں کے نتھنوں میں ۔

بِجْلی کے بالے

کان میں پہننے کے ایک قسم کے جڑاؤ بالے

جَھپْکے کے بالے

ایک قسم کے بڑے بھاری اور قیمتی جڑاؤ بالے.

آلے بالے بَتانا

ٹالے بالے بَتانا

حیل حوالے کرنا، بہانے کرنا ، ٹالنا .

ٹالے بالے سُنْنا

ٹال مٹول میں رہنا، حیلے حوالے میں رہنا

کاتَن بَیٹھی دَیا بالے دِن کھویا آلے بالے

اچھا وقت ناحقِ کھوکر بے وقت کام کرنا شروع کیا

دِن کھویا آلے بالے کاتَن بَیٹھی دَیا بالے

بے وقت کام کرنے کے موقع پر کہتے ہیں .

بُڈّھے کی نہ مَرَے جُورو، بالے کی نَہ مَرے ماں

بڈھے کی بیوی اوربچے کی ماں مر جائے تو دونوں کا سہارا ختم ہو جاتا ہے یا دونوں پر بڑی مصیبت آ جاتی ہے

ٹالے بالے

ٹالا بالا (رک) کی جمع یا مغیرہ حالت (تراکیب میں مستعمل) .

تُو میرے بالے کو چاہے تو میں تیرے بُوڑھے کو چاہُوں

اگر تم میری خیر خواہی کرو تو میں تمہاری اس سے زیادہ خیر خواہی کروں

آلے بالے دینا

رک: آلا بالا بتانا /دینا .

ٹالے بالے دینا

رک: ٹالے بالے بتانا .

جَہاں جائیں بالے مِیاں تَہاں جائے پُونْچھ

امیر آدمیوں کے خوشامدی ہر جگہ ساتھ جاتے ہیں

دُولہا نے دُلہَن پائی، شَہ بالے نے گانْڑ مَرائی

شہ بالا ایک چھوٹا لڑکا ہوتا ہے جو دولھا کے ساتھ رہتا ہے اسے گالیاں پڑتی ہیں

ٹالے بالے میں آنا

دھوکا کھانا، غلط بات پر یقین کرلینا .

چَنبیلی چاؤ میں آئی لَڑکے بالے ساتھ لائی

(عو) کمینے کو من٘ھ لگاؤ تو سر پر چڑھتا ہے.

کَچّی شِیشی مَت بَھرو جِس میں پَڑے لَکِیر، بالے پَن کی عاشِقی، گلے پَڑی زَنْجِیر

بچپن کا عشق مصیبت ثابت ہوتا ہے، لڑکپن میں عشق کرنا اچھا نہیں ہوتا، اس سے زندگی میں مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں بالے مِیاں کے معانیدیکھیے

بالے مِیاں

baale-miyaa.nबाले-मियाँ

وزن : 2212

بالے مِیاں کے اردو معانی

سنسکرت، ہندی - اسم، مذکر

  • سلطان محمود غزنوی کے بھانجے سالار مسعود غازی کا لقب جن کا مزار بہرائچ (یو پی، بھارت) میں ہے اور جن کا عرس بالے میاں کی چھڑیوں کے نام سے ان کا مزار پر منایا جاتا ہے (یہ سمہ ۱۰۱۴ میں پیدا ہوئے سنہ ۱۰۳۲ میں جنگ کرتے ہوئے بمقام بہرائچ شہید ہوگئے، غازی میاں، سالارغازی اور پیرعلم کے لقب سے اورخراساں میں سالار رجب کے نام سے مشہور ہیں)

English meaning of baale-miyaa.n

Sanskrit, Hindi - Noun, Masculine

  • the title name of Salar Masood Ghazi the nephew of Mahmood Ghaznavi, His grave situated in Bahraich (UP, India) and his Urs celebrated every year in Bahraich with the name of 'Bale-Miyan ki Chhadiyan' near his grave

बाले-मियाँ के हिंदी अर्थ

संस्कृत, हिंदी - संज्ञा, पुल्लिंग

  • सुलतान महमूद ग़ज़नवी के भांजे सालार मसऊद ग़ाज़ी की उपाधि जिनका मज़ार बहराइच (यू पी, भारत) में है और जिनका उर्स बाले-मियां की छड़ियों के नाम से उनके मज़ार पर मनाया जाता है (१०३२ में जंग करते हुए बहराइच में शहीद हो गए, ग़ाज़ी-मियां, सालार-ग़ाज़ी और पीर-ए-इल्म की उपाधि से और ख़रासान में सालार-रजब के नाम से मशहूर हैं)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بالے مِیاں)

نام

ای-میل

تبصرہ

بالے مِیاں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone