تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اَلَگ تَھلَگ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں اَلَگ تَھلَگ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
اَلَگ تَھلَگ کے اردو معانی
فعل متعلق
- ۱. رک: الگ ؛ الگ الگ .
- ۲. (مجازاََ) بغیر کسی سہارے کے .
- ۳. صفائی سے بے لاگ .
شعر
تمہیں تو ناز بہت دوستوں پہ تھا جالبؔ
الگ تھلگ سے ہو کیا بات ہو گئی پیارے
الگ تھلگ رہے کبھی کبھی سبھی کے ہو گئے
جنوں کا ہاتھ چھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے
کوچے میں ہجرتوں کے ہوں سب سے الگ تھلگ
بچھڑا وہ یوں کہ ربط مکانی بھی لے گیا
Urdu meaning of alag-thalag
- Roman
- Urdu
- ۱. rukah alag ; alag alag
- ۲. (mujaazaa) bagair kisii sahaare ke
- ۳. safaa.ii se belaag
English meaning of alag-thalag
اَلَگ تَھلَگ سے متعلق دلچسپ معلومات
الگ تھلگ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ’’الگ تھلگ‘‘ اور’’الگ‘‘ میں کوئی فرق نہیں، بلکہ ’’الگ‘‘ کے مفہوم کو زور دے کر کہنا ہو تو ’’الگ تھلگ‘‘ کہنا چاہئے۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’الگ تھلگ‘‘ میں بے تعلقی اور مغائرت کا مفہوم ہے، اور’’الگ‘‘ میں ’’شامل کا نقیض، دور، جدا‘‘ وغیرہ کا مفہوم ہے۔ ظفر اقبال ؎ تیرگی خیر میں شعلۂ شر ہے الگ عیب ہے اپنا جدا، اپنا ہنر ہے الگ اس کے برخلاف، کہ ’’الگ تھلگ‘‘ ایک نفسیاتی صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔ داغ ؎ کچھ اس کو وہم کچھ اس کو غرور رہتا ہے الگ تھلگ وہ بہت دور دور رہتا ہے بہادر شاہ ظفر ؎ کیونکہ رہے نہ ہم سے وہ ماہ جبیں الگ تھلگ رہتا ہے اک زمانے سے ماہ مبیں الگ تھلگ دیا شنکر نسیم ؎ دن بھر تو الگ تھلگ رہے وہ دو وقت سے شام کے ملے وہ اس فقرے کو’’سہج سے، صفائی سے، بے لاگ‘‘ کے معنی میں بھی بولتے تھے، مثلاً ’’امیر اللغات‘‘ میں فقرہ درج ہے: انھوں نے نال ایسی الگ تھلگ اٹھا لی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ لیکن اب یہ معنی بہت شاذ ہیں، بلکہ معدوم ہیں۔ موجودہ زمانے میں جو نئے معنی اس فقرے کو پہنائے جارہے ہیں وہ البتہ غلط اور واجب الترک ہیں: غلط: متعدی امراض کے بیماروں کو الگ تھلگ رکھنا چاہئے۔ غلط:پناہ گزینوں کو شہر سے الگ تھلگ رکھا گیا۔ غلط: اس معاملے کو الگ تھلگ رکھئے، اس پر پھر غور کریں گے۔ غلط: جلسے کے سب شرکا ایک ساتھ نہیں آئے، الگ تھلگ آئے۔ مندرجہ بالا چار میں سے اول تین میں ’’الگ تھلگ‘‘ کی جگہ صرف ’’الگ‘‘ درست ہے۔ چوتھے جملے میں ’’الگ تھلگ‘‘ نہیں، ’’الگ الگ‘‘ کہنا چاہئے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
ڈھیلا سُکھانا
ڈھیلوں سے نجاست خشک کرنا ، پیشاب یا پاخانے کی نجاست دور کرنے کے لیے مٹی کے ڈھیلے استعمال کرنا، (عموماً پانی نہ ملنے کے موقع پر) پیشاب جذب کر نے کے لیے ایک اور اجابت کے لیئے پانچ یا زیادہ ڈھیلے کام میں لائے جاتے ہیں.
ڈَھلائی
پگھلی ہوئی دھات کو سانچے میں ڈھال کر برتن، مورتیاں وغیرہ بنانے کا عمل، دھات کے برتن یا اوزار وغیرہ بنانے کا عمل، ڈھلت
ڈُھلائی
ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا، ایک جگہ سے اُٹھوا کر دوسری جگہ رکھنا، (اسباب وغیرہ) بار برداری
ڈھیلے
ڈھیلا کی جمع، تراکیب میں مستعمل، چھوٹا ٹکڑا، مٹی کا ٹکڑا، پتھر یا اینٹ وغیرہ کا ٹکڑا، کلوخ، غلّہ
ڈِھیلی
وہ اشیا جو کھینچ کر یا طاقت لگا کر نہ باندھی گئی ہو، جو کسّی ہوئی نہ ہو، نرم، لچکدار، لوچدار، بے جان، کمزور، ضعیف، سست، کاہل، پلپلی
ڈھولُو
(بندھانی) بیلن، جو برنگے کے اوپر عرض میں ڈالا جائے اور وزنی چیز کو اوپر لئے ہوئے برنگے پر گھومتا ہوا آگے بڑہے
دَھولا
(شکر سازی) اضلاع مظفّرنگر اور سہارنپور کے علاقہ کی عمدہ اور اعلیٰ قسم کی سفید رنگ کی ایکھ، اس کے رس میں شکر کے ذرّات زیادہ ہوتے ہیں اور کھانڈ سفید بنتی ہے
دوہْلی
( کاشت کاری ) وہ زمین جو بلا مال گزاری کے فقرا کو مذہبی طور پر دیجائے جو کنوؤں کے لگانے اور چوہال کے قائم کرنے میں دینات کت مربی ہوتے ہیں
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aqiidat
'अक़ीदत
.عَقِیدَت
faith
[ izzatdaar log hi aqidat ke mustahiq hote hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baanii
बानी
.بانی
founder, builder, originator
[ Sajnive Saraf Sahab Rekhta Foundation ke bani hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tasavvur
तसव्वुर
.تَصَوُّر
imaging or picturing (a thing) to the mind, imagination
[ Aisi duniya ka sirf tasavvur hi kia ja sakta hai jahan sab chain se hon ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
haml
हम्ल
.حَمْل
pregnancy, gestation
[ Agar haml ke dauran thoda sa bhi khoon aaye to ye khatre ki nishani hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
paravrish
परवरिश
.پَروَرِش
fostering, rearing, breeding
[ Ghiza ke zaria hamare jism ki parwarish hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaasir
क़ासिर
.قاصِر
inefficient, incapable
[ Daant mein dard ki wajah se Zaid bar-waqt kuchh bhi khane se qasir hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sheKHii
शेख़ी
.شیخی
boasting, bragging, arrogance
[ Budha aadami chipka ek kone mein sabki shekhiyan sun raha tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
salaaKH
सलाख़
.سَلاخ
bar (of iron), spit
[ Daniyal ne salakh ko hath ke zor se tedha kar diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
salaahiyyat
सलाहिय्यत
.صَلاحِیَّت
ability, capability
[ Ek achcha leader wahi hota hai jo behtarin faisle karne ki salahiyyat rakhta ho ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arzii
'अर्ज़ी
.عَرْضی
petition, representation
[ Shyaam ne ilaqe ki safayi ke liye municipal corporation ko ek arzi di ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (اَلَگ تَھلَگ)
اَلَگ تَھلَگ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
تازہ ترین بلاگ
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔