تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اَلَگ تَھلَگ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں اَلَگ تَھلَگ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
اَلَگ تَھلَگ کے اردو معانی
فعل متعلق
- ۱. رک: الگ ؛ الگ الگ .
- ۲. (مجازاََ) بغیر کسی سہارے کے .
- ۳. صفائی سے بے لاگ .
شعر
تمہیں تو ناز بہت دوستوں پہ تھا جالبؔ
الگ تھلگ سے ہو کیا بات ہو گئی پیارے
الگ تھلگ رہے کبھی کبھی سبھی کے ہو گئے
جنوں کا ہاتھ چھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے
کوچے میں ہجرتوں کے ہوں سب سے الگ تھلگ
بچھڑا وہ یوں کہ ربط مکانی بھی لے گیا
Urdu meaning of alag-thalag
- Roman
- Urdu
- ۱. rukah alag ; alag alag
- ۲. (mujaazaa) bagair kisii sahaare ke
- ۳. safaa.ii se belaag
English meaning of alag-thalag
اَلَگ تَھلَگ سے متعلق دلچسپ معلومات
الگ تھلگ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ’’الگ تھلگ‘‘ اور’’الگ‘‘ میں کوئی فرق نہیں، بلکہ ’’الگ‘‘ کے مفہوم کو زور دے کر کہنا ہو تو ’’الگ تھلگ‘‘ کہنا چاہئے۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’الگ تھلگ‘‘ میں بے تعلقی اور مغائرت کا مفہوم ہے، اور’’الگ‘‘ میں ’’شامل کا نقیض، دور، جدا‘‘ وغیرہ کا مفہوم ہے۔ ظفر اقبال ؎ تیرگی خیر میں شعلۂ شر ہے الگ عیب ہے اپنا جدا، اپنا ہنر ہے الگ اس کے برخلاف، کہ ’’الگ تھلگ‘‘ ایک نفسیاتی صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔ داغ ؎ کچھ اس کو وہم کچھ اس کو غرور رہتا ہے الگ تھلگ وہ بہت دور دور رہتا ہے بہادر شاہ ظفر ؎ کیونکہ رہے نہ ہم سے وہ ماہ جبیں الگ تھلگ رہتا ہے اک زمانے سے ماہ مبیں الگ تھلگ دیا شنکر نسیم ؎ دن بھر تو الگ تھلگ رہے وہ دو وقت سے شام کے ملے وہ اس فقرے کو’’سہج سے، صفائی سے، بے لاگ‘‘ کے معنی میں بھی بولتے تھے، مثلاً ’’امیر اللغات‘‘ میں فقرہ درج ہے: انھوں نے نال ایسی الگ تھلگ اٹھا لی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ لیکن اب یہ معنی بہت شاذ ہیں، بلکہ معدوم ہیں۔ موجودہ زمانے میں جو نئے معنی اس فقرے کو پہنائے جارہے ہیں وہ البتہ غلط اور واجب الترک ہیں: غلط: متعدی امراض کے بیماروں کو الگ تھلگ رکھنا چاہئے۔ غلط:پناہ گزینوں کو شہر سے الگ تھلگ رکھا گیا۔ غلط: اس معاملے کو الگ تھلگ رکھئے، اس پر پھر غور کریں گے۔ غلط: جلسے کے سب شرکا ایک ساتھ نہیں آئے، الگ تھلگ آئے۔ مندرجہ بالا چار میں سے اول تین میں ’’الگ تھلگ‘‘ کی جگہ صرف ’’الگ‘‘ درست ہے۔ چوتھے جملے میں ’’الگ تھلگ‘‘ نہیں، ’’الگ الگ‘‘ کہنا چاہئے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
نَقْلَہ
ایک واسطے یا جسم سے دوسرے جسم یا واسطے کی طرف حرکت ، حرکت اینی ، وہ حرکت جس میں متحرک شے اپنی حرکت کی جگہ بدل جائے ۔
نَقْلِیہ
وہ علم جو عقل کی بجائے نقل کی ہوئی باتوں سے بحث کرتا ہے ، وہ علم جو ایک راوی سے دوسرے راوی تک منتقل ہوا ہو یا جو روایتاََ ایک دوسرے تک پہنچا ہو ، مثلاََ حدیث ، تاریخ وغیرہ ، علم منقول (عقلیہ کی ضد).
نَقْل بِالاَشعَہ
(طبیعیات) ہوا اور روشنی کے ایسے مقام سے گزرنے کی حالت جس میں کوئی مادّی چیز نہ ہو ، روشنی اور حرارت کا پہنچنا ؛ شعاعوں کا انتشار اور ان کا کسی جسم سے نکل کر ضائع ہونا یا پھیل جانا ۔
نَقْل و حَرکَت پَر نِگاہ رَکھنا
کسی فرد یا گروہ کی آمد و رفت پر نظر رکھنا ، کسی شخص کے افعال و اعمال کی نگرانی کرنا ، کسی شخص یا فوج وغیرہ کے آنے جانے کی نگرانی کرنا ۔
نَقْل و حَمل
باربر داری، سامان اٹھانے، لے جانے کا کام، سامان وغیرہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا عمل
نَقْل کَشی
نقل کھینچنا ؛ کسی چیز کو دیکھ کر ُہو ُبہو اسی طرح دوسری چیز بنانے کا عمل ، نقل بنانا ، نقل کرنا
نَقْل کَرنا
کسی تحریر یا عبارت کو بجنسہ دوسرے ورق یا کسی اور چیز پر لکھنا، لفظ بہ لفظ اتارنا، کتاب وغیرہ سے دیکھ کر لکھنا
نَقْل نِگار
نقلیں چھاپنے کی مشین جو اسٹینسل یا چھدے ہوئے حروف سے اس کا مثنی چھاپ کر نکالتی ہے (Mimeograph)
نَقْل پَذِیر
جسے آسانی سے منتقل کیا جاسکے ، آسانی سے اُٹھایا جانے والا ؛ دستی ، ہلکا (سامان یا کوئی چیز) ۔
نَقْلِ مَیلان خَسرَہ
(کاشت کاری) محکمۂ مال کا باقاعدہ چھپا ہوا رجسٹر جس میں کھیتوں کی فہرست، مقام، زمین کا رقبہ، اس کی قسم اور ساتھ ہی کاشتکار کا نام درج ہوتا ہے
نَقْل اُتارنا
اپنی صورت کسی کی صورت کے مشابہ کرنا ، اپنی شکل دوسروں کی طرح بنانا (بغرض تمسخر) ، کسی کا مذاق اڑانے کے لیے یا ہنسانے کے لیے منھ یا چہرے کے خدوخال بگاڑنا ، مضحکہ اڑانا ، مذاق اڑانا ۔
نَقْلُ الدَّم
(طب) ایک جسم سے دوسرے جسم میں خون پہنچانا ، کسی بیماری کی وجہ سے خون کی کمی ہونے پر کسی صحت مند انسان کا خون مریض کو دینا ، انتقال خون ، خون کی منتقلی (Blood Transfusion)
نَقْل کاررَوائی
(قانون) وہ رجسٹر جس میں مقدمے کے ضمن میں تمام حقائق اور شواہد لکھے جاتے ہیں جو جج کے لیے معاون ہوتے ہیں ۔
نَقْلی تِل
کاجل یاکسی اور چیز سے بنایا گیا چھوٹا سا نشان جو خوبصورتی یا نظر بد سے بچنے کے لیے لگایا جاتا ہے ۔
نَقْل گِیر مَشِین
کوئی مشین جو نقل بمطابق اصل تیار کرے ، فوٹو کاپی تیار کرنے کی مشین ؛ سائیکلو اسٹائل مشین ۔
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'adad
'अदद
.عَدَد
a number, a whole number
[ Dubla-patla kisi tange ka tattu aur ye chhote-bade teen adad bechare ki kamar dohari hui jati hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ishrat
'इशरत
.عِشْرَت
pleasure, enjoyment, mirth
[ Aish aur ishrat ki zindagi baghair koshish ke nahin milti ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'itr
'इत्र
.عِطْر
essence, perfume
[ Hauz mein gulab keode ke favvare chhuTte, dar-o-divar par khas ka itr chhidka jata ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'azaab
'अज़ाब
.عَذاب
difficulty, distressing affair
[ Garmi ya sardi had se zyada ho jati hai to azab lagne lagti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'asr
'अस्र
.عَصْر
last part of the day before sunset
[ Asr ka waqt hua badshah sair-tamashe ki khatir khema se nikal kar chauki par baithe ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'urs
'उर्स
.عُرْس
a religious ceremony celebrating the union of the soul of a deceased peer
[ 23 January 2023 ko Ajmer mein Khwaja Muinuddin Chishti ka 811wan urs manaya gaya tha ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ataa
'अता
.عَطا
gift, present, prize, offering
[ Angrez Hindustaniyon ke karnamon se khush ho kar unko jagiren ata karte the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arzii
'अर्ज़ी
.عَرْضی
petition, application
[ Mulazmaton ke liye mukhtalif jagahon par arzi bhejte rahna chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ash-'ash
'अश-'अश
.عَش عَش
bravo!, rejoicing
[ Irfan Khan aise adakar the ki log unki adakari par ash-ash kar uthte the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arsh
'अर्श
.عَرْش
sky
[ Farsh se le kar arsh tak har ek ko mujh se shikayat hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (اَلَگ تَھلَگ)
اَلَگ تَھلَگ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔