تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَچّھا" کے متعقلہ نتائج

عادَت

خصلت، خو (جو غیر ارادی ہو)

عادَتی

جسےعادت پڑ جائے، عادی، خُوگر

عادَت جانا

عادت ختم ہونا ، خصلت چھٹنا.

عادَت ہونا

خوگر ہونا، عادی ہونا

عادَت کَرْنا

عادت ڈالنا، عادت اپنانا، خوگر ہونا

عادَت ڈالْنا

عادت اپنانا، خُوگر ہونا

عادَت رَکْھنا

عادی ہونا ، خُوگر ہونا.

عادَت مَنْد

عادی ، خوگر.

عادَت سِیکْھنا

کئی نئی لت اختیار کرنا .

عادَت بَدَلْنا

عادت کا تبدیل ہو جانا، خراب عادت کی جگہ اچھی یا اچھی عادت کی جگہ خراب ہو جانا

عادَت پَڑْنا

کسی چیز کا خوگر ہو جانا، عادی ہونا

عادَت کی چِیْز

وہ چیز جس کی لت پڑ جائے (حقّہ، چائے وغیرہ)

عادَت پَرَسْتی

عادت سے چمٹے رہنا، عادت کا غلام بن جانا

عادَت جَم چُکْنا

عادت پختہ ہو جانا، بہت زیادہ عادی ہوجانا

عادَت تَرْک کَرْنا

کسی بات کی لت چھوڑ دینا، عادت چھوڑ دینا

عادَت تَرْک ہونا

کسی بات کی لت جاتی رہنا، عادت جاتی رہنا

عادَت بِگَڑْنا

عادت بگاڑنا کا لازم

عادَت بِگاڑْنا

عادت خراب کرنا، کسی ایسی چیز کا عادی بنانا جس کے نہ ملنے پر تکلیف ہو

عادَت پَکَڑْنا

عادت اختیار کرنا، خو پکڑنا

عادَت آفْرِیں

عادت پیدا کرنے والا ، خُو گر بنانے والا ، عادت ڈالنے والا ، لت ڈالنے والا ، عادی بنا دینے والا.

عادَت سے مَجْبُور ہونا

بغیر دخل دیے نہ رہا جانا، انسان جس شے کا عادی ہو بغیر اس کے چارہ نہ ہونا

عادَت کا بِگاڑ

عادت کی خرابی

عادَتُ اللہ

قانون قدرت، دستور فطرت، ارضی و سماوی واقعات و حادثات کا اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق وقوع پذیر ہونا

عادَت چھوڑْنا

عادت ترک کرنا

عادَت بِگَڑ جانا

عادت بگاڑنا کا لازم

عادَتِ اِلٰہی

رک : عادت اللہ .

عادَتِ طَبْعی

فطری عادت، فطرت، جبلّت

عادَت بِگاڑ دینا

عادت خراب کرنا، کسی ایسی چیز کا عادی بنانا جس کے نہ ملنے پر تکلیف ہو

عادَتاً

حسب عادت، حسب معمول، فطرت کے عین مطابق، طبیعتاً

عادَتِ جارِیَہ

مستقل عادت، عِلّت، نہ چھوٹنے والی عادت

عادَتِ تارِیکی

آن٘کھوں کی اس خاصیت کا نام جس میں دس منٹ تک آن٘کھیں بند کرنے کے بعد کم روشنی میں بھی بخوبی پڑھ سکیں

عادَتِ ثانِیَہ

وہ عادت جو پختہ ہو کر فطرت بن جائے

عادَت طَبِیعَتِ ثانِیَہ ہے

عادت دوسری فطرت بن جاتی ہے

عادَتِ مُسْتَمِرَّہ

عادتِ جاریہ، ہمیشہ کی عادت، پختہ عادت، پکّی عادت

عادَتِ گِیرِنْدَہ

عادت پکڑنے والا ، عادی ، خوگر.

عادَت چُھوٹے دھوئے دھائے اَور عِلَّت نَہ جائے

عادت کوشش سے چھوٹ جاتی ہے لیکن عِلّت نہیں جاتی، عِلّت بُری چیز ہے

عادَت دھوئے دھائے سے جاتی ہے عِلَّت نَہِیں جاتی

رک: عادت چھوٹے دھوئے دھائے الخ

جِبِلّی عادَت

فطری طبیعت ، پیدائشی صفت .

نَقض عادَت

عادت کے برخلاف کرنا

حَسْبِ عادَت

عادت کے مطابق، عادتاً، جیسا کہ ہوتا آیا ہو

تَرکِ عادَت

اچھی یا بری عادت کو ترک کردینا، چھوڑ دینا

خِلافِ عادَت

خَرْقِ عادَت

عادت اور قانون قدرت کے خلاف کسی نبی یا ولی سے کسی بات کا ظاہر ہونا، کرامات اولیا، معجزہ، کرامت، اعجاز، چمتکار

مُقتَضائے عادَت

عادت کے مطابق ۔

نَماز کی عادَت ہونا

نماز پڑھنے کی عادت ہونا ، نماز پڑھنے کا ورد ہونا ، پابندی سے نماز پڑھنا

عِلَّت جائے عادَت نَہ جائے

بیماری جاتی رہتی ہے مگرعادت نہیں بدلتی

عَورَتوں کی عادَت میں ہونا

حیض سے ہونا

عِلَّت دھوئے دھائے جائے، عادَت کیونْکَر جائے

رک : علت جائے عادت نہ جائے .

عِلَّت دھوئے دھائے جائے، عادَت کَبھو نہ جائے

بیماری جاتی رہتی ہے مگرعادت نہیں بدلتی

عِلَّت دھوئے دھائے جائے، عادَت کَبھی نہ جائے

بیماری جاتی رہتی ہے مگرعادت نہیں بدلتی

اردو، انگلش اور ہندی میں اَچّھا کے معانیدیکھیے

اَچّھا

achchhaaअच्छा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: طنزاً قدیم

اَچّھا کے اردو معانی

فعل متعلق، فجائیہ

  • اطمینان، مسرت یا خیر وخوبی کے ساتھ
  • تندرست، بھلا چنگا، صحت مند
  • استرضا یا طلب اذن کے جواب میں، مترادف : ہاں اجازت ہے، تم ایسا کرسکتے ہو، وغیرہ
  • استیناف یا عارضی رکاوٹ کے بعد بات کا سلسلہ ملانے کے لیے
  • احترام یا پوجا کے قابل
  • جزا سے پہلے شرط محذوف کا قائم مقام، مترادف : اگر ایسا ہے، اگر یوں ہے، اگر ٹھیک ہے، وغیرہ
  • خوبی سے، عمدگی سے، اچھی طرح
  • اضراب کے لیے، مترادف : خیر، بارے وغیرہ
  • بھلا لگنے والا، جو ذوق یا حواس یا طبیعت کو بھائے، خوب، عمدہ، پسندیدہ، خوشگوار، برا کی ضد
  • ایجاب، اقرار یا جواب ندا کے طور پر، مترادف : بہت خوب، ٹھیک، سن لیا، سمجھ گئے وغیرہ
  • (اتمام حجت کے لیے) مترادف : بس، خیر، چلو، چھوڑو، یو نہی سہی
  • خاصا، متوسط درجے یا حیثیت کا، معمولی سے کچھ بڑھ کر
  • (طنزا) نامناسب، نا زیبا
  • تنبیہ یا تاکید کے لیے عموماً بطور استفہام تاکیدی، گاہے مکرر، مترادف : سمجھے ؟ سنا ؟ مانو گے نہیں، وغیرہ
  • خالص، معیاری، گراں فدر
  • تہدید کے لیے مترادف: دیکھا جائے گا، سمجھ لیں گے، وغیرہ
  • درست، سالم، ٹھیک، صحیح، خرابی یا عیب سے خالی
  • زوردار، بھر پور، خاطر خواہ
  • استعجاب کے موقعے پر استفہاماً (عموماً الف کو کھینچ کر)، مترادف : ایسا ہے، یہ بات ہے، وغیرہ
  • عمدہ اوصاف والا، جس میں مناسب یا موزوں خصوصیات پائی جائیں، قابل ستائش
  • مرض سے نجات پانےوالا، شفایاب
  • مفید، موافق، سزاوار
  • مقابلۃً عمدہ، زیادہ موزون و مناسب، بہتر، خوب نر، برتر، افضل، دوسرے سے بڑھ کر
  • (بجاے خود) مناسب، موزوں، ٹھیک، زیبا، سجتا، جچتا ہوا
  • (طغزاً) برا، بے ڈھب، نا زیبا، نا مناسب، غیر موزوں
  • (قدیم) سفید، ستھرا
  • بزرگ، ولی، حاکم یا سر پرست، پشت پناہ (صرف للکار، دشنام وغیرہ میں)
  • حسین، داربا، معشوق (بیشتر جمع یا مغیرہ صورت میں)
  • زیادہ، بہت کسی خصوصیت میں نمایاں (خاصا کی بجائے)
  • شریف، نیک، خوش اطوار (اکثر جمع یا مغیرہ کی صورت میں)
  • مبارک، مسعود (دین، ساعت وغیرہ)

شعر

English meaning of achchhaa

Adverb, Interjection

  • Açha
  • good, all right, ok
  • bravo! well done!
  • is that so?
  • bad or awkward
  • well, nicely, finely, in a good manner
  • to remind or reprimand, got it? understand?
  • well, no matter, don't mention
  • yes, nice, granted

Adjective

  • benevolent, kind, noble
  • genuine, pure
  • good, excellent
  • healthy, wholesome, recovered (in health), sound
  • pleasant, pleasing, lovely
  • righteous, correct
  • skilful

अच्छा के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण, विस्मयादिबोधक

  • सुशील, स्वस्थ, हां.
  • नए सिरे से या गतिरोध के बाद बात का क्रम मिलाने के लिए.
  • घबराहट के लिए, पर्याय : ख़ैर, बारे आदि.
  • (विवाद को समाप्त करने के लिए ) पर्याय : बस, ख़ैर, चलो, छोड़ो, यूंही सही.
  • सम्मान करना या पूजनीय. के काबिल
  • (व्यंग्य स्वरुप !) अनुचित, अशोभनीय.
  • आश्चर्य के अवसर पर पूछने के अंदाज़ में (आमतौर पर अलिफ़ को खींच कर), पर्याय : ऐसा है, ये बात है आदि.
  • निश्चिंत,आनंद व कुशलतापूर्वक.
  • ख़ूबी से, उम्दगी से, अच्छी तरह.
  • (तग़ज़न) बुरा, बे ढब, नाज़ेबा, नामुनासिब, ग़ैर मौज़ूं
  • अनिवार्य करना, स्वीकार करने के रूप में, पर्याय : बहुत ख़ूब, ठीक, सुन लिया, समझ गएआदि.
  • (बजा-ए-खु़द) मुनासिब, उचित, ठीक, सुसज्जित.
  • जज़ा से पहले शर्त महज़ूफ़ का क़ाइम मक़ाम, पर्याय : अगर ऐसा है, अगर यूं है, अगर ठीक है,आदि.
  • श्रेष्ट गुणों वाला, जिस में मुनासिब या उचित विशेषताएं पाई जाएं, सराहनीय.
  • तंदुरुस्त, भला चंगा, स्वस्थ.
  • दुरुस्त, ठीक, सही, ख़राबी या अवगुण रहित.
  • भला लगने वाला, पसंदीदा, ख़ुशगवार, बुरा का विपरीत.
  • रोग से मुक्ति पानेवाला, निरोग.

विशेषण

  • आकार, रचना, प्रकार, रूप आदि के विचार से देखने योग्य या सुन्दर, जैसे-अच्छा कपड़ा, अच्छा चित्र, अच्छा मकान.
  • जो अपने वर्ग में उपकारिता, उपयोगिता, गुण, पूर्णता आदि के विचार से औरों से बढ़कर और • फलतः प्रशंसा या स्तुति के योग्य हो, जैसे-अच्छा आचरण, अच्छा उपदेश, अच्छा लड़का, अच्छा स्वभाव आदि। मुहा०-अच्छा लगना = भला या सुन्दर लगना। पद०-अच्छा खासा = (क) बहुत अधिक। (ख) बढ़ा-चढ़ा।

اَچّھا کے متضادات

اَچّھا کے قافیہ الفاظ

اَچّھا سے متعلق دلچسپ معلومات

گذشتہ برس دنیا کی معتبر انگریزی ڈکشنری کیمبرج میں اردو زبان کا سب سے زیادہ بولا جانے والا لفظ "اچھا" شامل کر لیا گیا۔ "اچھا" لفظ شامل کیے جانے کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مزکورہ لفظ بھارتی انگریزی میں بھی عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈکشنری میں "اچھا" کو شامل کرتے ہوئے اس کے معنی خوشی اور حیرت کے اظہار کے طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ اور ساتھ ہی جملوں کو استعمال کرنے کی مثالیں بھی دی گئی ہیں۔ لیکن اردو میں لفظ "اچھا" کئ اور معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر: مناسب، ٹھیک، درست، بُرا کی ضد، بہت خوب، (طنزاً)، تسلی، اطمینان، دیکھا جائے گا، سمجھے؟، سن لیا؟ (تاکید یا تنبیہ کے لیے)، اجازت ہے ؟ جیسے مشہور فلمی گانا " اچھا! تو ہم چلتے ہیں " یہ لفظ تندرست، بے روگ ہونے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے غالب کا یہ شعر درد منت کش دوا نہ ہوا میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَچّھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَچّھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone