تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آتِش" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں آتِش کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
آتِش کے اردو معانی
اسم، مؤنث
-
آگ، شعلہ، سرخ گندھک (قدیم فارسی میں آتیش تھا اور اس سے آتش ہو گیا) (حقیقی اور مجازی معنی میں)
مثال • اگر تم ایسا نہ کرتے تو آتش دوزخ تم کو چھو لیتی
- شدید حرارت، گرمی، تپش، جلن
- (کیما گری) سرخ گندھک
- غصہ، جذبہ
وضاحتی ویڈیو
Urdu meaning of aatish
- Roman
- Urdu
- aag, shola, surKh gandhak (qadiim faarsii me.n aatiish tha aur is se aatish ho gayaa) (haqiiqii aur majaazii maanii me.n
- shadiid haraarat, garmii, tapish, jalan
- (qiima girii) surKh gandhak
- Gussaa, jazbaa
English meaning of aatish
आतिश के हिंदी अर्थ
آتِش کے مترادفات
آتِش سے متعلق دلچسپ معلومات
آتش اردو میں لفظ ’’آتش‘‘ کا تلفظ بر وزن ’’ترکش‘‘ بفتح سوم ہی رائج اوردرست ہے۔ بعض لوگ اس لفظ میں سوم مکسور (بر وزن’’ بارش‘‘) بولتے ہیں۔ رائج تلفظ بفتح سوم (بر وزن’’ ترکش‘‘) ہے اور اب یہی مرجح ہے۔’’برہان قاطع‘‘ میں ا س کا تلفظ سوم مکسو رسے لکھا ہے اور وجہ یہ بیان کی ہے کہ یہ لفظ در اصل ’’آدش‘‘ تھا، پھر ’’آتیش ‘‘ ہوا، اور بعد میں اس نے موجودہ صورت اختیار کی۔ بعد کے لوگوں نے یہ رائے نہیں تسلیم کی ہے۔ ’’آنند راج‘‘ میں اس کا تلفظ صرف بفتح سوم لکھا ہے، یعنی صاحب ’’آنند راج‘‘ کی نظر میں ’’آتش‘‘ بر وزن ’’بارش‘‘ کا وجود ہی نہیں۔ امیر مینائی نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ اسے بروزن ’’بارش‘‘ کہتے ہیں، لیکن اردو کے فصحا کے یہاں بر وزن’’ ترکش‘‘ ہی دیکھا گیا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘ میںیہی رائے ذرا بدلے ہوئے الفاظ میں درج ہے۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے ’’آتش‘‘ کو صرف بفتح سوم لکھا ہے۔ پھر انھوں نے ایک لمبا حاشیہ بھی درج کیا ہے جس میں سوم مفتوح اور سوم مکسور پر گفتگو ہے۔ ان کا فیصلہیہی ہے کہ اسے بفتح سوم بولنا چاہئے۔ ایک بات یہ بھی قابل لحاظ ہے کہ ’’ آتش‘‘ کے ساتھ جو لفظ اردو میں مستعمل ہیں، ماسواے ’’آتشک‘‘، ان سب میں سوم مفتوح ہی ہے، (’’آتش بازی‘‘؛’’ آتش دان‘‘؛’’ میر آتش‘‘؛ ’’آتش کدہ‘‘؛ ’’آتش غضب‘‘؛ وغیرہ)۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے تو ’’آتشک‘‘ کو بھی بفتح سوم لکھا ہے۔ شیکسپیئر نے ’’آتش‘‘ کو بفتح سوم اور بکسر سوم دونوں طرح لکھا ہے، لیکن ’’آتش‘‘ سے بننے والے تمام الفاظ (بشمول ’’آتشک‘‘)میں سوم مفتوح ہی بتایا ہے ۔اس کے بر عکس شان الحق حقی نے اپنی ’’لغات تلفظ‘‘ میں ’’آتش‘‘ کو صرف بکسر سوم لکھا ہے، اور اس سے بننے والے تمام الفاظ (’’آتش کدہ‘‘؛’’آتشناک‘‘؛ ’’آتش بازی‘‘؛ وغیرہ) کو بھی بکسر سوم لکھا ہے۔ بیدار بخت کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ ’’آتش بازی‘‘ بکسر دوم ہی سنا ہے اور وہ بھی اسی طرح بولتے بھی ہیں، لیکن ’’آتش‘‘ کے بارے میں انھوں نے کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں ’’آتش‘‘ بکسر سوم اور بفتح سوم دونوں طرح لکھا ہے، لیکن بکسر سوم کی کوئی سند نہیں دی ہے۔ ’’آصفیہ‘‘ میں بفتح سوم کی کئی اردو فارسی اسناد مذکور ہیں۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے ’’جہانگیری‘‘ کے حوالے سے مولانا روم کا ایک شعر نقل کیا ہے جس میں ـ’’آتش‘‘ کو ’’تابش‘‘ کا قافیہ کیا گیا ہے۔ لیکن ’’آصفیہ‘‘ میںیہ بھی لکھا ہے، اور صحیح لکھا ہے کہ چونکہ حرف روی کے ماقبل حرف کی حرکت میں اختلاف روا ہے، لہٰذا ’’آتش/تابش‘‘ کے قافیے سے ’’آتش‘‘ کا تلفظ بکسر سوم ثابت نہیں ہوتا۔( ’’جہانگیری‘‘ کے مطبوعہ نولکشوری نسخے میں لفظ ’’آتش‘‘ نہیں درج ہے، ’’آتشیزہ‘‘ البتہ درج کر کے اسے صاحب ’’جہانگیری‘‘ نے سوم مفتوح لکھا ہے)۔ مختصر یہ کہ دہلی میں اب بھی ’’آتش‘‘ بر وزن ’’بارش‘‘ رائج ہے، چاہے بہت عام نہ ہو۔ دہلی کے باہر بول چال میں ’’آتش‘‘ بر وزن ’’ترکش‘‘ ہی عام ہے۔ ’’آتش‘‘ سے بننے والے الفاظ میں بھی’’آتش‘‘اب زیادہ تر بفتح سوم ہی بولا جاتا ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
نَمازَن
نماز پڑھنے والی ، پابندی سے نماز پڑھنے والی عورت ؛ (مجازاً) پارسا عورت ، پرہیز گار عورت ، عابدہ ، زاہدہ ۔
نَماز بَند
(کشتی) داہنی طرف کا ایک مخصوص دانو ، داہنی طرف کی سانڈی نکالنے کا دانو جو نماز میں ہاتھ باندھنے سے مشابہہ ہوتا ہے ۔
نَمازِ عِید
دو رکعت واجب نماز جو عید الفطر اور عیدالاضحی کو عیدگاہ میں باجماعت ادا کی جاتی ہے نماز کے بعد امام صاحب خطبہ بھی پڑھتے ہیں
نَمازِ عَصر
فرض نماز جو تیسرے پہر پڑھی جاتی ہے (ترتیب میں ظہر کی نماز کے بعد اور مغرب کی نماز سے قبل)
نَمازِ قَضا
وہ فرض نماز جو قضا ہو گئی ہو، وہ نماز جو وقت پر نہ ادا کی جائے نیز وہ فرض نماز جو وقت ِمقررہ پر ادا نہ کی گئی ہو اور بعد از وقت پڑھی جا رہی ہو
نَمازِ قَصْر
وہ مختصر نماز جو حالت سفر میں کم کر کے پڑھی جاتی ہے، وہ فرض نماز جو حالت سفر یا جنگ میں کم کر کے (چار کی بجائے دو فرض رکعت) پڑھی جاتی ہے
نَماز فَجر
صبح صادق کے وقت پڑھی جانے والی فرض نماز جو سورج طلوع ہونے سے پہلے پڑھی جاتی ہے اس میں دو رکعتیں سنت مؤکدہ اور دو فرض رکعات ہوتی ہیں
نَماز ٹُوٹنا
نماز پڑھتے پڑھتے کوئی ایسا فعل سرزد ہوجانا جس سے نماز کا جاری رکھنا ازروئے فقہ ممکن نہ ہو ، نماز مکمل نہ ہونا ، نماز فاسد ہونا ۔
نَماز توڑنا
کسی وجہ سے نماز کی تکمیل نہ کرنا اور درمیان میں چھوڑ دینا، سلام پھیرنے سے پہلے ہی کسی وجہ سے نماز میں سے نکل جانا
نَمازِ سَفَر
وہ نماز جو سفر میں بالقصر پڑھی جائے اس میں بجائے چار رکعت فرض کے دو پڑھتے ہیں اور یہ قصر ظہر، عصر اور عشا کے لیے جائز ہے
نَمازِ خَوف
دوران جنگ دشمن کے خطرے کے پیش نظر پڑھی جانے والی نماز جس میں قصر کیا جاتا ہے اور صفوف باری باری نماز اور فرائض جنگ ادا کرتی ہیں ، صلوٰۃ الخوف ۔
نَمازِ حاجَت
جب کسی شخص کو کوئی مشکل در پیش ہو یا خداوند تعالیٰ یا اس کی مخلوق سے کوئی حاجت ہو تو اس کی تکمیل کے لیے پڑھی جانے والی نماز، صلوٰۃ الحاجت
نَماز جُمعَہ
وہ مخصوص واجب نماز جو جمعے کو دو رکعت پڑھی جاتی ہے، اس کا وقت زوال سے شروع ہوجاتا ہے (یہ جمعے کے دن ظہر کا بدل ہے)
نَمازِ جِہری
وہ نماز جس کی اوّل دو رکعتوں میں سورئہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت امام بہ آوازِ بلند پڑھتے ہیں ، قراء ت والی نماز (سِرّی نماز کے مقابل) ۔
نَمازِ سِرّی
جماعت کی وہ نماز جس میں امام قراء ت نہیں کرتا : جیسے : نمازِ ظہر و عصر میں (نمازِ جہری کے برعکس)
نَمازِ نَفِل
وہ نماز جو فرض ، واجب یا سنت کے علاوہ ہو ، نفل نماز ، جو ثواب کے لیے یا شکرانے کے طور پر پڑھی جائے ۔
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baa'z
बा'ज़
.بَعْض
some, few, several
[ Sardi ke mausam mein thand se bachne ke liye rain-basere se baaz log phir bhi mahroom rah jate hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Guruur
ग़ुरूर
.غُرُور
pride, haughtiness, vanity
[ Taaqat ka ghuroor achchhe aur bure ke beech imtiyaz (difference) mita deta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gaar
ग़ार
.غار
cave, cavern
[ Insanon ka yun likha hai ki jab tak ye thode the sada haivanon ke dar se bhag kar gharon mein chhupte ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taa'ziyat
ता'ज़ियत
.تَعْزِیَت
condolence, mourning, lamentation
[ Kya bura dastur hai ki naam to karen taziyat ka jiske maani hain tasalli dena aur tasalli ki jagah marne wale ki khubiyan yaad dilayen ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gurbat
ग़ुर्बत
.غُرْبَت
poverty, indigence, destitution
[ Krishn Chand ko aurat, jawani... chandni-raat se hi muhabbat nahin balki ghurbat se bhi ek manfi qism ka ishq hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taa'ziiraat
ता'ज़ीरात
.تَعْزِیرات
punishments
[ Har mulk ke aaeen mein mukhtalif jaraem ke liye alag-alag taaziraat hoti hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gaayat
ग़ायत
.غایَت
superlative, excessively, extremely, very
[ Ye ghaayat khasta paranthe hain jo ghee ki zyadati ki wajah se taar-taar ho jate hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ta'ajjub
त'अज्जुब
.تَعَجُّب
surprise, wonder
[ Ibrahim ne apne ustad se kaha ki mujhe bahut taajjub hua jab pata chala ki duniya itni qadim hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gadr
ग़द्र
.غَدْر
mutiny, rebellion, sedition
[ Ghadr aksar hukoomat ka takhta palat deta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'attaar
'अत्तार
.عَطّار
perfume seller, perfumer
[ Juma, Eid dusre tehvaron ke mauqon par gali-kuchon mein attar ki amad-o-raft badh jati hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (آتِش)
آتِش
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔