تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آن٘کھیں مَٹْکانا" کے متعقلہ نتائج

آن٘کھیں مَٹْکانا

ناز و نخرے سے آنکھوں کو پھیرنا، آنکھیں نچانا، آنکھیں چمکانا، آنکھیں گھمانا

مُن٘ہ مَٹْکانا

سر ہلانا ؛ چہرے کو اِدھر ُادھر پھرانا ؛ جھومنا ۔

ہاتھ مَٹْکانا

ناچنے کی غرض سے ہاتھوں کو حرکت دینا ۔

آن٘کھ مَٹْکانا

آن٘کھ مچکانا، آنکھ سے طرح طرح کے اشارے کرنا، آنکھ کی پتلی ادھرادھر گھمانا

اُن٘گْلِیاں مَٹْکانا

رک : انگلیاں چمکانا۔

آن٘کھیں بَہانا

بصارت زائل کر دینا، آن٘کھوں کی بینائی کھو دینا.

آن٘کھیں بَہْنا

آن٘کھیں بَہانا (رک) کا لازم.

آن٘کھیں پُھوٹ بَہ٘نا

بے اختیار زار و قطار آن٘سو جاری ہونا، شدت سے رونا.

آن٘کھیں مان٘گْنا

بینائی کا خواستگار ہونا.

آن٘کھیں چُن٘دھیانا

(کا ہے) آن٘کھ کو ذرا سا بند کرکے ان میں رحم طلبی اور مسکینی پیدا کرنا، طلب رحم کے لیے حیوان کی ایک فطرت.

آن٘کھیں پون٘چْھنا

آن٘کھوں کے آن٘سو ہتھیلی یا کسی کپڑے سے خشک کرنا، رونا بند کرنا.

آن٘کھیں چون٘دھْیانا

رک : آن٘کھیں چندھیانا.

آن٘کھیں بان٘دْھنا

آن٘کھیں بند کرنا، میچنا.

آن٘کھیں چُن٘دلانا

رک : آن٘کھیں چن٘دھیانا.

آن٘کھیں خِیرَہ ہونا

آن٘کھ خیرہ ہونا (رک) کی جمع.

آن٘کھیں ڈِھیٹ ہونا

آن٘کھوں میں بیباکی ہونا، نڈر ہونا، نگاہوں میں شرم و حیا نہ ہونا.

آن٘کھیں گَرْم ہونا

آن٘کھیں گرم کرنا (رک) کا لازم

آن٘کھیں پَٹَم ہونا

آن٘کھیں پٹم کرنا (رک) کا لازم.

آن٘کھیں پَھٹی ہونا

بہت دولت یا ساز و سامان وغیرہ نگاہ میں ہونے کی وجہ سے موجودہ سازوسامان وغیرہ نظر میں نہ جچنا.

آن٘کھیں کُھلی ہونا

زندہ و سلامت ہونا.

آن٘کھیں سُرْخ ہونا

رو رو کے جاگتے جاگتے نشے یا غصے میں آنکھوں کا لال بھبوکا ہو جانا.

آن٘کھیں بَھبُوکا ہونا

غصے، جوش یا نشے سے آن٘کھوں کے ڈھیلوں کا سرخ ہو جانا.

آن٘کھیں لَگی ہونا

مسلسل آن٘کھیں کسی ترف جمی رہنا ، انتظار ہونا.

آن٘کھیں چُور ہونا

آن٘کھوں کا نشے میں سرشار ہونا

آن٘کھیں ٹَھنْڈی ہونا

آن٘کھیں ٹھنڈی کرنا (رک) کا لازم.

آن٘کھیں لَگی رَہنا

مسلسل آن٘کھیں کسی ترف جمی رہنا ، انتظار ہونا.

آن٘کھیں چَڑ٘ھنا

آن٘کھیں چڑھانا (رک : معنی نمبر ۱) کا لازم.

آن٘کھیں ٹَھنْڈی رَہیں

اولاد کی خوشیاں محبوب کے دیدار اور طرح طرح کی فرحتوں اور مسرتوں سے آن٘کھوں میں طراوت آنا نصیب ہو، سکون قلب حاصل ہو.

آن٘کھیں رَوْشن ہونا

آنکھیں روشن کرنا (رک) کا لازم.

آن٘کھیں تُرُش ہونا

نظر سے غصہ ظاہر ہونا، تیوریوں پر بل پڑنا.

آن٘کھیں لَگائے رَہنا

برابر دیکھتے رہنا.

آن٘کھیں دیکھی ہَیں

صحبت اٹھائی ہے، تربیت پائی ہے.

آن٘کھیں لال بَھبُوکا ہونا

رک : آن٘کھیں لال ہونا.

آن٘کھیں سَر پَر ہونا

(تلمیحاً) بقول بعضے حشر و نشر کے دن من٘ھ کی بجائے آن٘کھوں کا سر پر ہونا تاکہ کوئی کسی کا خواب حال دیکھ نہ سکے.

آن٘کھیں تَلے اُوپَر ہونا

نزع کے وقت پتلیاں پھر جانا، موت کے آثار ظاہر ہونا.

آن٘کھیں دِیوار ہونا

کچھ نظر نہ آنا

آن٘کھیں سَفید ہونا

بصارت جاتی رہنا (اکثر شدت انتظار یا کثرت گریہ وغیرہ سے).

آن٘کھیں آسْمان پَرْ رَہنا

کام پر دھیان دینے کے بجائے ادھر ادھر دیکھتے رہنا، جیسے: لحاف سل چکا تیرا تو دیدہ ہوائی ہے آن٘کھیں ہر وقت آسمان پر رہتی ہیں.

آن٘کھیں فَرْش ہونا

آن٘کھیں فرش (--- فرش راہ) کرنا (رک) کا لازم.

آن٘کھیں چُنْدھی ہونا

آن٘کھیں چھوٹی ہونا اور نہ کھلنا اور ان میں کیچڑ بھرا رہنا.

آن٘کھیں آن٘جْنے کو نَہ مِلنا

اتنا بھی دستیاب نہ ہونا کہ آنکھ میں لگا لیا جائے.

آن٘کھیں جوش پَرْ ہونا

بہت زیادہ رونا، زارو قطار رونا

آن٘کھیں چار طَرف رَہْنا

آن٘کھیں چار طرف رکھنا کا لازم، چوکس رہنا، چوکنّا رہنا

آن٘کھیں اَن٘گارا بَن جانا

آن٘کھوں کا بہت سرخ ہو جانا (شدت کریہ یا غصے وغرہ کی وجہ سے).

آن٘کھیں آسْمان سے لَگی ہونا

حسرت و یاس میں اللہ سے لَو لگانا یا موت کی دعا کرنا.

آن٘کھیں آسْمان سے لَگی رَہنا

سر جھکا کر غور سے نیچے نہ دیکھنا، جیسے: حرف کیا خاک سوجھیں آن٘کھیں تو آسمان سے لگی ہیں.

آن٘کھیں ڈَگَر ڈَگَر ہونا

آن٘کھیں ڈگر ڈگر کرنا (رک) کا لازم.

آن٘کھیں بے نُور ہونا

ضعف بصارت ہونا، نابینا ہو جانا

سَر پَر آن٘کھیں نَہ ہونا

بصارت سے عاری ہونا ؛ بے عقل ہونا.

آن٘کھیں کیا نَہِیں ہَیں

رک : آن٘کھیں کیا مُن٘ھ پر نہیں (عموماً ضمیر اضافی کے ساتھ مستعمل)

آن٘کھیں چَرنے گَئی ہیں

تمھیں سامنے کی چیز نظر نہیں آتی، بڑی بے پروائی سے دیکھتے یا ڈھون٘ڈھتے ہو.

آن٘کھیں ہونا

بصیرت ہونا ، دانش و بینش پائی جانا.

غُلَّہ سی آن٘کھیں نِکالْنا

(عور) غصے کی زیادتی میں ایک خاص انداز سے دیکھنا .

آن٘کھیں پَسار کے رَہْ جانا

حیرت اور افسوس کے ساتھ دم بخود ہوجانا.

آن٘کھیں پِھرا کے رَہ جانا

تیورا کے مر جانا

آن٘کھیں دَر پَر لَگی ہونا

انتظار میں راہ دیکھنا

آن٘کھیں بَن٘د ہُوئی جاتی ہیں

ایسی کیفیت یا سماں ہے کہ خود بخود نین٘د آئی جاتی ہے؛ اتنا ضعف ہے کہ آن٘کھیں کھولنے کی زحمت برداشت نہیں ہوتی.

آن٘کھیں اِدَھر اُدَھر ہونا

نگاہیں پریشان ہونا، نظریں کسی ایک چیز یا خیال پر قائم نہ ہونا، خیالات منتشر ہونا

عَقْل کی آن٘کھیں پُھوٹْنا

عقل جاتی رہنا ، آسان بات بھی سمجھ میں نہ آنا .

آن٘کھیں چَنْدَن سی ہو جانا

پتلیاں اور ڈھیلے صاف و شفاف ہونا اور چمکنے لگنا

اردو، انگلش اور ہندی میں آن٘کھیں مَٹْکانا کے معانیدیکھیے

آن٘کھیں مَٹْکانا

aa.nkhe.n maTkaanaaआँखें मटकाना

محاورہ

دیکھیے: آن٘کھیں چَمْکانا

آن٘کھیں مَٹْکانا کے اردو معانی

فعل مرکب

  • رک : آن٘کھیں چمکانا.
  • ناز و نخرے سے آنکھوں کو پھیرنا، آنکھیں نچانا، آنکھیں چمکانا، آنکھیں گھمانا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of aa.nkhe.n maTkaanaa

Compound Verb

  • roll one's eyes, to be coquettish

आँखें मटकाना के हिंदी अर्थ

यौगिक क्रिया

  • नाज़ और नख़रे से आँखें फेरना, आँखें नचाना, आँखें चमकाना, आँखें धुमाना

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آن٘کھیں مَٹْکانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

آن٘کھیں مَٹْکانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

ہماری ویب سائٹس

ہمارا تعاون کیجیے

عطیہ

موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے

rd-android-app rd-ios-app

© 2022 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words