تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آئینہ بندی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں آئینہ بندی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
آئینہ بندی کے اردو معانی
- شیشے سے آرائش یا سجاوٹ کرنا
شعر
پے بہ پے آئینہ بندی میرے اس کے درمیاں
اک مسلسل خود فریبی میرے اس کے درمیاں
یہی عالم رہا گر شوق کی آئینہ بندی کا!
تو گم ہو جائے گا جلووں میں شوق خود نگر میرا
Urdu meaning of aa.iina-ba.ndii
- Roman
- Urdu
- shiishe se aaraa.ish ya sajaavaT karnaa
English meaning of aa.iina-ba.ndii
- decorating with mirrors
आईना-बंदी के हिंदी अर्थ
- शीशे से सजावट करना
آئینہ بندی سے متعلق دلچسپ معلومات
ٓآئینہ بندی اصل میں ’’آئین بندی‘‘ ہے، بمعنی ’’سجاوٹ ، سجاوٹ کرنا‘‘۔ لیکن اردو میں ’’آئینہ بندی‘‘ بھی رائج ہو گیا ہے۔ اسے غلط نہ کہناچاہئے۔ ’’امیر اللغات‘‘ اور ’’نور الغات‘‘ میں ’’آئین‘‘بمعنی ’’تزئین،آ رائش‘‘ نہیں ہے، اور نہ ہی ’’آئین بندی‘‘ اور ’’آئینہ بندی‘‘ کا اندراج ہے۔ لیکن ’’آصفیہ‘‘ میں ’’آئین‘‘ بمعنی ’’تزئین،آ رائش‘‘ہے، اور ’’آئینہ بندی‘‘ بمعنی ’’سجاوٹ ، سجاوٹ کرنا‘‘بھی مذکورہے۔ آئینۂ زانو غالب کا شعر ہے ؎ پابدامن ہو رہا ہوں بسکہ میں صحرا نورد خار پا ہیں جوہر آئینۂ زانو مجھے اپنی کتاب ’’مشکلات غالب‘‘ میں اس شعرپر اظہار خیال کرتے ہوئے نیاز فتحپوری نے لکھا ہے کہ ’’آئینۂ زانو سے مراد خود زانو ہے۔زانو کو آئینہ کہنے کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ آئینے کو زانو پر رکھ کر دیکھا جاتا ہے، اور دوسرییہ کہ زانو کی ہڈی آئینے کی طرح ہوتی ہے۔‘‘ حقیقتیہ ہے کہ دونوں باتیں غلط ہیں۔ اس لفظ کے معنی ہیں ’’گھٹنے کی ہڈی، چپنی۔‘‘ناسخ کا شعر ہے ؎ نظر آئی ہے صاف اس میں مجھے انجام کی صورت جو گورستاں میں دیکھا ہے کوئی آئینہ زانو کا مرقوم الذیل شعر سے ’’آئینۂ زانو‘‘ کے معنی اور بھی صاف ہو جاتے ہیں۔ اس شعر میں بھی قبرستان کا منظر ہے ؎ کہیں آئینۂ زانو سکندر کا شکستہ تھا کسی جانب پڑا تھا کاسۂ سر خاک میں جم کا
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
مُفَصَّل
کسی دیوار یا اوٹ کے ذریعہ الگ کیا ہوا (جیسے ہار وغیرہ میں ہر دو موتیوں کے بعد ایک مختلف اور بڑا موتی پرویا ہوا ہوتا ہے) بہت، وافر، کثیر
مُفَصَّل جَمْع
(کاشت کاری) لگان کی وہ مجموعی رقم جو زمیندار اور مال گزار کاشتکاروں سے وصول کر کے سرکاری خزانے میں داخل کرتے ہیں
مُفَصَّلاتی
مفصلات (رک) سے منسوب یا متعلق کوئی شے ، باشندہ وغیرہ ، قصباتی ، دیہات کا ، مضافات کا ، نواحی ۔
مُفَصَّلات
کسی صدر مقام کے آس پاس کی بستیاں، قصبات، اردگرد کے گاؤں یا آبادی، گاؤں، کھیت، دیہات اور قصبے وغیرہ، مضافات، نواح
مَفصِلِ عَسِر
(طب)جسم کی ہڈیوں کا مشکل سے تھوڑی سی حرکت کرنے والا جوڑ،بہت کم حرکت کرنے والا جوڑ ؛ جیسے : ریڑھ کے مہروں کا جوڑ یا موئے زہار کے مقام پر پیڑو کی دونوں ہڈیوں کا جوڑ (Amphiarthrosis)
مَفصِلِ پایَہ
(حیوانیات) بے ریڑھ جانوروں کا ہم نسل کوئی جانور جو حلقہ دار جسم اور جوڑ دار اعضاء رکھتا ہے جیسے ہزار پائے ، عنکبوتیے ، خولیے اور حشرات وغیرہ (Arthropod) ۔
مَفصِلِ رَزّی
(طب) جسم کی ہڈیوں کا پھسلنے ، سکڑنے اور پھیلنے والا جوڑ ، وہ جوڑ جس میں پھسلنے کی حرکت کے ساتھ پھیلنے اور سکڑنے کی بھی حرکت ہو ؛ جیسے : جبڑے کی ہڈی کا کنپٹی کی ہڈی کے ساتھ کا جوڑ (Amphidiar throsis)
مَفصِلِ شَقّی
(طب) اعضا کے نالی دار جوڑ ، وہ جوڑ جو ایک ہڈی کے نالی دار نشیب میں دوسری ہڈی کا لمبا اور پتلا دھار دار کنارہ جڑنے سے پیدا ہوتا ہے ؛ جیسے : عظم مشاشی کا میکعہ کے ساتھ ملنے کا جوڑ مفصل میزابی (Schendylesis)
مَفصِلِ مُتَّحِد
(تشریحات) ملا ہوا جوڑ ، وہ جوڑ جو ایک ہڈی کے گھسے ہوئے کنارے پر جڑنے سے پیدا ہو ؛ جیسے : پیشانی کی ہڈی اور کنپٹی کی ہڈی کا جوڑ مفصل ملزق یا ملصق (Harmonia)
مَفصِلِ مُوَثَّق
(طب) جسم میں ہڈیوں کا وہ جوڑ جس میں مطلق حرکت نہ ہو ؛ جیسے : کھوپڑی کی ہڈیوں کے جوڑ یا جبڑے کی ہڈیوں کے ساتھ دانتوں کے جوڑ ، مفصل ثابت (Synarthrosis)
مَفصِلِ مُرَکَّب
(طب) جسم کی ہڈیوں کا وہ جوڑ جو کئی ہڈیوں کے ملنے سے بنا ہو ، مرکب جوڑ (Compound Joint)
مَفصِلِ مُسَطَّح
(طب) جسم کی ہڈیوں کا وہ جوڑ جس میں پھسلنے کی حرکت پیدا ہو ؛ جیسے : نچلے جبڑے کا جوڑ
مَفصِلِ سَلِس
(طب) جسم کی ہڈیوں کا حرکت کرنے والا جوڑ ، متحرک جوڑ ، اس قسم کے جوڑ بدن میں بکثرت پائے جاتے ہیں ؛ جیسے : مفصل مسطح ، مفصل داخل وغیرہ ، مفصل متحرک
مَفصِلِ مُنزَلِق
(طب) جسم میں ہڈیوں کا وہ جوڑ جس کی ایک سطح دوسری سطح پر ایسے پھسلتی ہو کہ اسے کسی خاص قسم کا جوڑ نہ سمجھا جائے؛ جیسے: پہونچے کی ہڈیوں کا جوڑ (Midcarpal Joint)
مَفصِلِ زاوی
(طب) جسم کی ہڈیوں کا زاویہ دار جوڑ ، قبضہ دار جوڑ ، وہ جوڑ جس کی حرکت سے دو ہڈیوں کے درمیان کا زاویہ چھوٹا بڑا ہوتا ہے ، ایسے جوڑ میں صرف پھیلنے اور سکڑنے کی حرکت ہوسکتی ہے ، جیسے : کہنی اور گھٹنے کاجوڑ (Ginglymus)
مَفصِلِ دَوَری
(طب) جسم میں ہڈیوں کا وہ جوڑ جس کی حرکت اپنے محور پر چکی کی طرح ہو ؛ جیسے : سر گردن کے دوسرے مہرے کے زائدہ محور یا زائدہ سینہ پر گھومتا ہے ، مفصل محوری
مَفصِلِ داخِل
(طب) اعضا کے گولی اور پیالے دار جوڑ ، وہ جوڑ جس کی حرکت ہر طرف ہو سکتی ہو ، اس قسم کے جوڑ میں ایک ہڈی کا گول سرا دوسری ہڈی کے پیالہ نما سرے میں داخل ہوتا ہے ؛ جیسے : بازو اور شانے کا یا ران اور کولھے کا جوڑ ، مفصل مخروطی ، مفصل مولف (Enarthrosis)
مَفصِلِ مَرکُوز
(طب) جسم کی ہڈیوں کا وہ جوڑ جس میں ایک ہڈی دوسری ہڈی میں کیل کی طرح جڑی ہو ، گڑا ہوا جوڑ ، کیل نما جوڑ ، مفصل مسماری
مَفْصِلِ مَد رُوز
(طب) جسم کی ہڈیوں کا وہ جوڑ جس میں دو ہڈیوں کے دندانہ دار کنارے باہم جڑ کر درز یا سلائی کی مانند جوڑ بناتے ہیں
مَفصِلی خَیشُوم
(حیوانیات) وہ خیشوم (نتھنا) جو مفصلی جھلی پر واقع ہوتا ہے اور جس کی ساخت درخت نما اور جو ایک تنے یا محور پر مشتمل ہوتا ہے۔
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qarz
क़र्ज़
.قَرْض
loan, debt, credit
[ Kahte hain qarz wo qainchi hai jo dosti ka bandhan kaat deti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaadir
क़ादिर
.قادِر
potent, powerful, capable
[ Mashriqi (Eastern) zabanon ki ek khususiyat ye batayi gayi hai ki wo jazbati izhar par puri tarah qadir hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaabuu
क़ाबू
.قابُو
command, control, authority
[ Adiyal ghode par qabu pana bahut mushkil hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaazii
क़ाज़ी
.قاضی
judge, kazi, cadi
[ Arshad ne qazi ke faisle ke mutabiq apni jaaedad bachchon mein taqsim kar di ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qusuur
क़ुसूर
.قُصُور
faultiness, fault, sin
[ Kisi ko saza dene se qabl uska qusoor sabit karna zaroori hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaarii
क़ारी
.قاری
reader
[ Tahreer kaisi hai iska faisla to qari kar sakte hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaraar
क़रार
.قَرار
peace, quietness, rest
[ Zaid ne jab se apni kamyabi ki khabar suni use qaraar nahin wo jaldi se jaldi apne dada-jaan ko batana chahta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qafas
क़फ़स
.قَفَس
cage for birds
[ Parindon ne qafas tod diya aur faza mein aazad udne lage ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qadr
क़द्र
.قَدْر
honour, dignity
[ Badshah khud uske dildaadah the khud shaer the shaeron ki qadr karte the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qabz
क़ब्ज़
.قبض
constipation, costiveness
[ Koi bhi khane ki cheez qabz ka shartiya ilaj nahin ho sakti ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (آئینہ بندی)
آئینہ بندی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔