تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چِھڑَکْنا" کے متعقلہ نتائج

چِھڑَکْنا

پانی کی پھواریں ڈالنا، پانی یا کسی سیال چیز کا چھینٹیں پھینکنا، چھینٹا لگانا

خاکَہ چِھڑَکْنا

(ڈھلائی) ڈھلائی کے سان٘چے کے نقش پر راکھ چھڑکنا تاکہ اس کے جوڑ آپس میں چپک نہ سکیں .

لَہُو چِھڑَکْنا

لہو کے قطرے گرانا ؛ جان قربان کرنا، جانثاری کرنا .

رَن٘گ چِھڑَکْنا

رن٘گ پھین٘کنا ، رن٘گ پاشی کرنا ، رن٘گ بکھیرنا ، رن٘گ کے چھینٹے دینا.

جان چِھڑَکْنا

(حد سے سوا) محبت کرنا، فریفتہ ہونا، عاشق ہونا، مرنا

دَم چِھڑَکْنا

فِدا ہونا، فریفتہ ہونا، بہت محبّت کرنا، بہت زیادہ چاہنا

گُلاب چِھڑَکْنا

گلاب پاشی کرنا، عرق گلاب ڈالنا یا چھڑکنا

سَڑَک چِھڑَکْنا

سڑک پر گرد بٹھانے کے لیے پانی ڈالنا ، فیض پہنچانا ۔

تیل چِھڑَکْنا

رک : تیل پانی پر ڈالنا معنی نمبر۲.

مُشْک چِھڑَکْنا

زخم پر مشک ڈالنا، زخم کو ایسا تازہ کرنا کہ پھر نہ بھرے، عطر بیزی کرنا، خوشبو بکھیرنا

زَخْم پَر لون چِھڑَکْنا

زحم پر نمک چھڑکنا

زَخْم پَر مُشک چِھڑَکْنا

زخم تازہ کرنا، زخم ہرا کرنا، تکلیف پہن٘چانا

زَخْموں پَر نَمَک چِھڑَکْنا

کسی کے دُکھ یا تکلیف پر اور زیادہ سخت تکلیف دینا

کَٹے پَر لُون چِھڑَکْنا

تکلیف پر اور تکلیف دینا، زخم پر نمک چِھڑکنا.

زَخْم پَر نَمَک چِھڑَکْنا

غمگین یا آزردہ آدمی کو اور غمگین اور آزردہ کرنا، دُکھ کے عالم میں مزید دُکھ پہنچانا، رنج کو دوچند کرنا

گھاؤ پَر لون چِھڑَکْنا

زخم پر نمک چھڑکنا، دکھ پر دکھ پہنچانا ، رنجیدہ کو اور رنجیدہ کرنا.

جَلْتی آگ پَر تیل چِھڑَکْنا

رک : جلتی آگ میں تیل ڈالنا ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone