:shall اور will کی بابت خاصی الجھن پائی جا تی ہے۔ فصیح معیاری انگریزی کا اصول ہے کہ مستقبل کی با بت shall متکلم( I یا we ) کے لیے بولا جائے گا اور will حاضرو غائب کے لیے (یعنیyou, he, she, it, they ) م:I shall be late میں دیر سے آئوں گا؛She will not be there وہ وہاں نہیں ہو گی ۔ غیر رسمی گفتگومیں I will اور we will اکثر مستقبل کے لیے بولے جاتے ہیں۔ م: we will try to help ہم مدد کی کوشش کر ینگے،مگر بعض کو اس میں کلام ہے۔ اس کے بر عکس shall پُر تپاک گفتگو میں مقابل سے سوال کرتے وقت بولا جاتا ہے( دیکھیے معنی ۴ ) اور یہ سب کو قبول ہے، مضبوط ارادہ ظاہر کرنے کے لیے ،متکلم کے لیےwill اور حکم کے طور پر حاضر یا غائب کے لیے shall ۔ م :I will not tolerate this میں یہ گوارا نہیں کروں گا؛you shall go to school تم کو اسکول جانا ہو گا؛ Competitors shall arrive by 8 a.m. مقابلہ کرنے والے ۸ بجے تک آجائنیگے۔مگر عام طور پر shall بھی متکلم پر زور دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے (م:I shall have a new car مجھے ایک نئی گاڑی لینی ہے) اور will مخاطب کے لیے( م:you will go to bed early تم جلد سونے کے لیے لیٹو گے) یہ استعمال اب عام طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔.