تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَظم" کے متعقلہ نتائج

نَظم

لڑی، سلک، مالا، موتیوں کو تاگے میں پرونا

نَظمِیہ

related to poetry, poetic

نَظمانَہ

نظم سے منسوب یا متعلق ، چھوٹی نظم ؛ نظم کا ٹکڑا ؛ نظم اور افسانے کے امتزاج سے بنائی گئی ایک نئی صنف ِسخن ۔

نَظم دَہر

زمانے کا نظام اور انتظام ، زمانے کا طور طریقہ

نَظم ہونا

اشعار موزوں ہونا ، اشعار میں ہونا ۔

نَظم کَہنا

صنف نظم میں شاعری کرنا ، کسی خاص موضوع پر کوئی کلام نظم کرنا ، نظم کی ہیئت میں شاعری کرنا

نَظم عاری

(شاعری) نظم جس میںقافیہ نہیں ہوتا ، نظم سفید ، بلا قافیہ نظم ۔

نَظمی

۔ نظم کرنے والا ، شاعر

نَظم بَرہَم ہونا

ترتیب بگڑنا ، بدنظمی ہونا ۔

نَظم بَند ہونا

ضبط تحریر میں آنا ، تحریر ہونا ؛ نظم ہونا ، شاعری میں بیان ہونا ۔

نَظم گو

نظم کہنے والا شاعر، نظم لکھنے والا (غزل گو کے مقابل) ایسا شاعر جو شاعری کی تمام قسموں میں سے صرف نظم کہتا ہو،

نَظم کُل

کل انتظام ؛ کائنات کا نظام ۔

نَظم مُقَفّیٰ

وہ اشعار جن میں وزن اور قافیہ ہو

نَظم میں

نظم کرنے میں ، کہنے میں ، موزوں کرنے میں ، نثر کو نظم کے سانچے میں ڈھالنے میں

نَظمِیَت

(شاعری) نظم پن ، نظم ہونے کی حالت یا کیفیت ؛ نظم کا سا تاثر ؛ نظم کا سا انداز ۔

نَظم سَفید

(شاعری) ایسی نظم جس میں قافیے کی پابندی نہ ہو، بے قافیہ نظم، نظم معریٰ

نَظمانا

نظم کرنا ، اشعار میں ڈھالنا ۔

نَظم گُستَر

شعر کہنے والا، شاعر

نَظمِ عالَم

نظم دہر ، دنیا کا نظام ، دنیا کا انتظام

نَظم و رَبط

ربط ضبط اور ترتیب ، سلسلے واریت ، تسلسل ۔

نَظم و ضَبط

نظم اور ترتیب، انتظام و انصرام، سرکاری یا دفتری امور کا بندوبست

نَظم و نَسق

نظم اور ترتیب ، انتظام و انصرام ، سرکاری یا دفتری امور کا بندوبست ۔

نَظم سَرا

نظم پڑھنے والا ، شعر خوانی کرنے والا ؛ شعر پڑھتے ہوئے ۔

نَظم گوئی

شاعری ، نظم لکھنا

نَظمِیات

نظم (رک) کی جمع ؛ نظمیں ؛ مراد : شاعری ، شعریات ۔

نَظم دینا

ترتیب دینا ، مرتب کرنا ، سجانا ، آراستہ کرنا ۔

نَظم سازی

نظم کہنا ، شاعری ، نظم نگاری ۔

نَظم سَنجی

نظم سنج ہونا، شاعری، شعر لکھنا، اشعار موزوں کرنا

نَظم نِگار

(شاعری) نظم لکھنے والا شاعر، نظم گو

نَظم جَدِید

شاعری کی وہ قسم جس میں موضوع یا ہیئت کی کوئی قید نہیں البتہ زبان ، طرز بیان اور علامتی انداز کے سبب یہ دیگر اصناف سے ممیز کی جا سکتی ہے ۔

نَظم لِکھنا

اشعار موزوں کرنا ، نظم تحریر کرنا یا کہنا

نَظم بَدَلنا

نظام بدلنا ، ترتیب تبدیل کرنا ، روش یا چلن بدل دینا ۔

نَظم فَرمانا

(شاعری) نظم کرنا ، کہنا ، منظوم کرنا

نَظم گُستَری

نظم گستر کا کام ، نظم گوئی ، شاعری

نَظمِیَّہ شاعِری

(ادب) صنف ِنظم کی شاعری ، نظموں میں کی جانے والی شاعری

نَظم حُکُومَت

انتظام حکومت، نظم و نسق کا اختیار، اقتدارِ اعلیٰ

نَظم و تَرتِیب

ترتیب و سلیقہ ؛ سلسلہ واریت ، آرائش ۔

نَظمِیاتِ عامَّہ

عام امورنظامت (Public Administration)

نَظم پَیدا کَرنا

ربط پیدا کرنا ، سلسلے وار بنانا ، ترتیب دینا ۔

نَظم قائِم کَرنا

انتظام و انصرام کرنا ، بندوبست کرنا ، تنظیم پیدا کرنا

نَظم و نَسق کَرنا

بندوبست کرنا، انتظام کرنا

نَظم و نَسَق بِٹھانا

بندوبست کرنا ، انتظام کرنا ، تدبیر مملکت میں مصروف ہونا

نَظمِ اَوقات

وقت کی تقسیم و ترتیب، نظام الاوقات، ٹائم ٹیبل

نَظمِ مَنثُور

(ادب) ایسی نثری عبارت جس میں آہنگ تو ہو مگر وزن نہ ہو ، نثری نظم ، انشائے لطیف ۔

نَظمِ پَروین

(ہیئت) رک : نظم ثریا

نَظمِ زندگی

نظام حیات، زندگی کا نظام، سلیقہ یا طور طریقے وغیرہ

نَظمِیاتِ کَارُوْبار

تجارت کا نظم، کاروبار کے انتظام

نَعْتِیَہ نَظم

منظوم کلام جو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کی مدح و ثنا میں ہو ، نعت منظوم ۔

مُعَرّا نَظم

نظم معریٰ، وہ نظم، جس میں قافیے نہ ہوں

واقِعاتی نَظم

(شاعری) ایسی نظم جس میں کوئی خارجی واقعہ نظم کیا گیا ہو ، شاعرانہ واقعہ نگاری ، خارجی شاعری (داخلی کی ضد) ۔

مَجلِسی نَظم

کسی جلسے میں پڑھی جانے والی نظم ، ایسی نظم جس میں کسی جلسے یا مجمعے کی پسندیدگی اور ذوق کو مدِنظر رکھا جائے ۔

نَظم کے مرکب الفاظ

نَظم

اصل: عربی

'نَظم' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone