اشتقاق
’’وَضَعَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَوضاع
طور طریقے، چال ڈھال، افعال و اطوار
بَد وَضْع
جس کی وضع قطع یا شکل و صورت یا ذات پات بری ہو
بَد وَضَعی
اوباشی، آوارہ گردی، بدچلنی، بدقماشی، بدکاری، بد کرداری، بدمعاشی، عیاشی، کمینگی، لچا پن
تَواضُع
خاطر مدارات، آؤ بھگت، مہمان نوازی، فروتنی،
تَواضُعاً
تواضع کے طور پر، تواضع کی راہ سے.
تَواضُعات
خاطر و مدارات کی چیزیں، ضیافت کا سامان.
مُتَواضِع
تواضع کرنے والا، خاطر مدارات کرنے والا، عاجزی کرنے والا، انکسار برتنے والا، منکسرالمزاج
مَواضِع
موضع کی جمع، بہت سے موضعے، مقامات، جگہیں، گاؤں، دیہات، بستیاں
مَواضِعات
مواضع کی جمع، گاؤں، دیہات، مقامات
مَوضَع
(کسی شے کے) رکھے جانے کی جگہ
مَوضُوع
(مراداً) (کسی امر کے لیے) بنا ہوا، ٹھہرایا ہوا
واضِع
(کسی چیز کو اس کی جگہ پر) رکھنے والا
وَضائِع
سپاہی جو چھاؤنی میں مقیم ہوں اور ضرورت پڑنے پر ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرتے رہیں نیز کمک کے لیے محفوظ رکھی گئی فوج
وَضّاع
وضع کرنے والا ، بنانے والا ؛ نئی بات گھڑنے والا نیز جھوٹی حدیثیں گھڑنے والا ، واضع حدیث
وَضْع
طرز ، روش ، انداز ، دستور ، طور طریق ، رواج ، رنگ ڈھنگ، رنگ ڈھنگ، چال چلن، صورت، شکل، فیشن
وَضعاً
بطور وضع ، ہیئت میں، شکل و صورت میں، صورت کے لحاظ سے، وضع کے اعتبار سے، شکل و صورت سے، حلیہ کے اعتبار سے، ظاہری حالت سے، طور طریق سے، رنگ ڈھنگ سے، طرز اور چال ڈھال سے، چلن کے اعتبار سے
وَضعی
۱۔ وضع (رک) سے منسوب یا متعلق ؛ شکل و صورت وغیرہ کے متعلق نیز اثباتی ، ایجابی
وَضعیں
ہیئتیں، شکلیں، طرزیں، انداز
وَضِیع
ادنیٰ، کمینہ، نیچ، ناکس، فرومایہ، گھٹیا (شریف کا نقیض)