اشتقاق
’’شَكَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَشْکال
مختلف صورتیں یا ہیئتیں جو مادہ اختیار کرتا ہے
اِشْکِل
وہ گھوڑا جس کا آگے کا دایاں اور پیچھے کا بایاں پاؤں سفید ہو
تَشاکُل
آپس میں ہم شکل ہونا، یکسانیت
تَشْکِیلِیات
(لسانیات) وہ علم جس میں شکلوں کی تبدیلی سے بحث کی جانے، زبان کے مطالعے کا وہ اہم شعبہ جس میں لفظوں کی تشکیل سے بحث کی جاتی ہے .
تَشْکِیلِیَہ
رک : تشکیلیات نیز وہ مخصوص شکل جن سے چینی زبان کی ابجد بنتی ہے .
شَکْلِیات
سائنس: شکلیات وہ حصۂ علم ہے جس میں پودوں کی پہچان اور بیرونی شکل پر بحث کی جاتی ہے
شَکْلِیاتی
شکلیات سے منسوب، ظاہری شکل یا جسمانی ساخت سے متعلق
شَکِیل
اچھی شکل والا، خوبصورت، خوش وضع، حسین
شَکِیلَہ
اچھی شکل والی، خوبصورت، حسین عورت
مُتَشاکِل
ایک دوسرے سے مشابہ ، باہم متناسب ، موزوں ، موافق ۔
مُتَشَکِّل
شکل اختیار کرنے والا، کوئی صورت اختیار کرنے والا، صورت پذیر
مُشاکِل
(عروض) ایک بحر کا نام جو بحر قریب کی مانند ہے کیونکہ دونوں کے رکن یکساں ہیں
مُشاکَلَت
مانند یا مثل ہونا، مشابہت، موافقت
مُشْکِل
شکل دیا گیا، مجسم، شکل میں لایا گیا، متشکل
مُشْکِلات
مشکلیں، دقتیں، مصیبتیں، اُلجھنیں، دشواریاں
مُشْکِلوں
مشکل کی جمع نیز مغیرہ حالت، مشکلیں، دقتیں، مصیبتیں، اُلجھنیں، دشواریاں
مُشْکِلیں
مشکل کی جمع نیز مغیرہ حالت، پریشانی، ریختی، پیچیدگی، دشواری، بڑی مشکل، بہت سخت تکلیف
مَشْکُول
شکل کیا گیا ، (عروض) شکل (رکف اور خین کا اجتماع) والا رکن ۔