اشتقاق
’’نَشَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْتِشار
پرا گندگی، بے ترتیبی، بد نظمی
مُنْتَشِر
شائع کرنا، چھاپنا، تبلیغ کرنا
مِنشار
۔ خبر پھیلانے کا آلہ ؛ (نجاری) آری ، آرہ ۔
مَنْشِر
نشرکرنے کی جگہ، نشرگاہ، (خصوصاً) ریڈیو یا ٹی وی اسٹیشن
مَنْشُور
شاہی فرمان، پروانہ، حکم نامہ
ناشِر
پھیلانے والا، نشر کرنے والا، بکھیرنے والا
ناشِرات
جراحی: وہ پٹھے جو جسم کے کسی حصے کو تنا ہوا رکھتے ہیں
نَشر
(علم بیان) وہ صنعت کہ اوّل چند چیزوں کو مفصل یا مجمل ذکر کرے ، اس کے بعد چند چیزیں اور بیان کرے کہ پہلی چیزوں سے نسبت رکھتی ہوں مگر اس طرح کہ ہر ایک کی نسبت اپنے منسوب الیہ سے مل جائے ۔ پہلا جزو لف کہلاتا ہے اور دوسرا نشر ، تیزاک ، لف و نشر ۔
نشَر
پراگندہ، پریشان، آوارہ، رسوا، بدنام
نَشْرَہ
بچوں کے قرآن شریف ختم ہونے کی خوشی منانے کی رسم، پہلی بار ختم قرآن
نَشرِیَہ
پروگرام، نشری تقریر وغیرہ، ریڈیائی پیغام، وہ پروگرام وغیرہ جو نشر کیا جائے
نَشرِیّات
تقاریر، ڈرامے اور گانے وغیرہ کے پروگرام جو ریڈیو یا ٹیلی وژن کے ذریعے نشر کیے جائیں
نَشْرِیّاتی
نشریات سے منسوب یا متعلق، نشری، نشریات کا، تشہیری، اشاعتی
نُشُور
وہ دن جب صور پھونکا جائے گا، قیامت کا دن، حشر