اشتقاق
’’جَنَبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَجانِب
اغیار، بیگانے، جن سے کسی قسم کا تعلق یا رشتہ نہ ہو
اِجْتِناب
(کس شخص یا شے سے) پرہیز، کنارہ کشی احتراز، پہلو بچانا، بچنا یا دور رہنا
اَجْنَبی
جس سے جان پہچان نہ ہو، بیگانہ، نا واقف، پردیسی، بدیشی، غیر ملکی، انجان، بیگانہ، غیر
اَجْنَبِیَّت
ناواقفیت، بےگانگی، اجنبی پن
تَجَنُّب
بچنا، پرہیز کرنا، دور رہنا، کنارو کشی، نظر اندازی
جانِبی
جانب سے منسوب، کسی ایک طرف یا پہلو والا، پہلو دار، ذیلی، برابر والا
جانِبَیْن
دو طرف، دونوں طرف، دونوں رخ یا پہلو
جناب
(تعظیماً) نام سے پہلے حضرت یا قبیلہ کی جگہ
جَنابَت
(اصطلاحاً یا مجازاً) پاکی سے دور ہونا، دوری از طہارت
جُنُبی
جُنُب سے منسوب یا متعلق، ناپاک، جس پر غسل واجب ہو
جَنُوب
وہ ہواجو جنوب کی سمت سے چلے
جُنُوبی
جنوب سے منسوب، جنوب کا، جنوب کی سمت کا
جَوانِب
جانب کی جمع، اَطراف، طرف، سمت، رخ، پہلو، جہت
مُجانَبات
وہ جو پہلو بہ پہلو یا متوازی ہوں، وہ جو اصل سے ملحق ہوں
مُجانَبَت
نزدیک یا پہلو میں ہونا، قربت، دور ہو جانا، ہٹ جانا، اجتناب
مُجانَبی
جو پہلو بہ پہلو یا متوازی ہو، جو اصل سے ملحق ہو ۔
مُجتَنَب
جس سے اجتناب کیا جائے، جس سے پرہیز کیا جائے
مُجتَنِب
اجتناب کرنے والا، پرہیز کرنے والا، بچنے والا، علیحدگی اختیار کرنے والا، دور رہنے والا
مَجنُوب
مریض ذات الجنب ، درد پہلو کا بیمار