اشتقاق
’’حَضَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِحْتِضار
نزع کا عالم، موت کا وقت، دم توڑنے کی کیفیت
اِحْضار
حاضر یا موجود کرنے کیے جانے کا عمل، حاضر کرنا یا کیا جانا
اِسْتِحْضار
دلی لگاؤ، پوری توجہ، حضور قلب، خلوص
حاضِراتی
حاضرات کرنے والا، جادو گر، عامل
حاضِری
حاضر ہونے کا عمل یا کیفیت، موجودگی، پیشی
حاضِرِین
حاضر کی جمع، کسی جلسے وغیرہ میں موجود اشخاص، مجمع، اہلِ محفل، شرکائے انجمن
حَضار
(نجوم) کوکب کلب الاکبر کے گیارہ خارج الصورت تاروں میں سے ایک نورانی ستارے کا نام
حَضارَت
موجودگی، حضوری، حاضر ہونا
حَضَت
حضرت (رک) کی بگڑی ہوئی شکل (زیاد تر بے تکلفی میں)
حَضَر
ایک جگہ کا قیام، گھر میں رہنے کی حالت، خانہ باشی (سفر کی ضد)
حَضْرَات
اصحاب، حاضرین، قربت والے لوگ، لوگ
حَضْرَت
تعظیمی کلمہ جو ناموں (اسمی یا وصفی) سے پہلے لگایا جاتا ہے (بیشتر بزرگ و مقدس ہستیوں کے اسما سے پہلے اضافت کے ساتھ نیز بغیر اضافت)، جناب
حَضَرِیَّت
شہر کی بود و باش، مدنیت (مقابل بدویت)
حُضّار
حاضر کی جمع، کسی مقام یا موقع پر موجود لوگ، حاضرین
حُضُور
موجودگی، حاضر ہونے کا عمل، حاضری (خارج میں ہو یا ذہن میں)، غیبت کا مقابل
مُحاضِر
وہ جو سامنے کھڑا ہو، تیار، حاضر
مُحتَضَر
قریب المرگ ، جو مرنے کے قریب ہو ۔
مُستَحضَر
وہ بات جو یاد ہو، یاد رکھا گیا، یاد داشت میں محفوظ، یاد رکھا ہوا