زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

’’وزن‘‘ سے متعلق الفاظ

’’وزن‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اَدْھ سیری

آدھے سیر وزن کا

اِسْتار

ساڑھے چار مثقال کا وزن

اَونس

ایک وزن جو تقریباً اڑھائی تولہ یا آدھی چھٹانک کے برابر ہوتا ہے (پونڈ کا سولھواں حصہ)

بِرَنج

سونا اور جواہرات وغیرہ تولنے کا ایک باٹ جو چار رائی کے برابر وزنی ہوتا ہے

بَٹْکَرا

وہ لوہا یا پتھر جس سے وزن کرتے ہیں، تولنے کا بٹا، باٹ

پیپَر ویٹ

دھات شیشے یا لکڑی کی کوئی وزنی چیز جو کاغذوں کو اڑنے سے محفوظ رکھنے کے لیے ان پر رکھی جائے، کاغذ دبانے کا چھوٹا آلہ، کاغذ داب، وزنہ

قِسْطاسِ مُسْتَقِیم

صحیح وزن دینے والی ترازو

گُھنگْچی

سرخ اور گول کالے منہ کا بیج جو تسبیح کے دانے کے برابر ہوتا ہے یا اس کا پودا جس کی بیل موٹی ہوتی ہے، جنگلوں میں اونچے اور بڑے درختوں پر جھاڑی کی شکل میں پھیلی ہوتی ہے، پھولوں کے جھڑ جانے پر مٹر کے دانے کی طرح کے پھل گچھوں میں لگتے ہیں اور سردی کے موسم میں پھٹ جاتے ہیں اور جن کے اندر سرخی مائل تخم ظاہر ہوتے ہیں، سفید رنگ کی گھنگچھی بھی ہوتی ہے، جس کے دہانے پر کالا داغ نہیں ہوتا، ملیٹھی یا جیٹھی اسی گھنگچی کی جڑ ہے، اس سے سونا تولتے ہیں، سرخ رَتّی، رتّی، گونگچی

وَزْنَہ

وہ باٹ جس سے اشیا کو تولا جائے (بالعموم کسی دھات سے بنائے ہوئے)

وَزِین

وزن دار، بھاری، وزنی

کچّا سیر

تولے سے کم وزن کا سیر، ناپ تول میں معمول سے کم وزن کا سیر، اسّی روپیہ سے کم وزن کا سیر

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone